تانڈور میں پولیس کی جانب سے "ڈائیل 100ـ شعور بیداری”پروگرام
تانڈور۔14۔فروری (سحر نیوزڈاٹ کام)
تانڈور پولیس کی جانب سے آج عوام میں”ڈائیل 100ـ” سے متعلق شعور پیدا کرنے کی غرض سے یہاں کے ونائیک چوک پر ایک شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر سب انسپکٹر پولیس تانڈور اربن گیری نے مجمع کو اس ٹول فری نمبر سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناگہانی واقعہ کے پیش آنے پر اس نمبر پر ڈائل کرکے پولیس کو اطلاع دی جائے تو فوری پولیس جائے مقام پر پہنچ کر ممکنہ اقدمات کرتی ہے ساتھ ہی اپنے اطراف موجودغیر سماجی عناصر اور ان کی سرگرمیوں سے متعلق اور مشتبہ افرادکی اطلاع بھی ڈائیل 100 پر دی جاسکتی ہے۔
اطلاع دینے والوں کی شناخت کو محکمہ پولیس کی جانب سے مخفی رکھا جاتا ہے۔اس شعور بیداری پروگرام کے موقع پر بلو کولٹ پولیس کے جوان وینکٹیش اور سرینواس بھی موجود تھے۔