تلنگانہ میں کل 9 مئی کو انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کیے جائیں گے

تلنگانہ میں کل 9 مئی کو انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کیے جائیں گے
وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی کے ہاتھوں 9 لاکھ سے زائد طلبہ کے نتائج کی آن لائن اجرائی

حیدرآباد : 08/مئی (سحر نیوز ڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول اورسال دوم کےامتحانی نتائج کی اجرائی کولےکر گزشتہ ایک ہفتہ سےمختلف پیش قیاسیوں کے درمیان طلبہ اور ان کےسرپرست شدید انتظار کررہے تھے۔ان کے انتظار کی گھڑیاں آج اس وقت ختم ہوئیں جب ایسی اطلاعات آئی ہیں کہ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم 2023ء کے نتائج کل 9 مئی، بروزمنگل 11 بجے دن سرکاری ویب سائٹس پر جاری کیے جائیں گے۔

انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے امتحانی نتائج کی اجرائی کےلیے کل اتوار کو عہدیداروں نے ایک ٹیلی کانفرنس منعقد کی تھی۔ اطلاعات کےمطابق نتائج میں تاخیر اورطلبہ کی بے چینی کودیکھتےہوئے نتائج کی اجرائی کا فیصلہ کیا گیاہے۔انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے امتحانی نتائج کل 9 مئی،بروزمنگل کو دفتر تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن،نامپلی،حیدرآباد میں ریاستی وزیرتعلیم مسز پی۔سبیتا اندراریڈی جاری کریں گی۔

ان نتائج کی آن لائن اجرائی کےلیےکئی مرتبہ تجربہ کیاگیا تاکہ نتائج کے اعلان اور بعد میں کوئی تیکنیکی خرابی پیدا نہ ہو اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

طلبہ امتحانی نتائج ان ویب سائٹس کی لنک کو کل کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں :- 

https://tsbie.cgg.gov.in

https://examresults.ts.nic.in

https://results.cgg.gov.in

یاد رہے کہ ریاست تلنگانہ میں 15 مارچ تا 4 اپریل انٹرمیڈیٹ سال اور سال دوم کےسالانہ امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔انٹر میڈیٹ سال اول کے ان سالانہ امتحانات میں 4 لاکھ 82 ہزار 501 طلباء اور طالبات نےشرکت کی تھی۔جبکہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کےسالانہ امتحانات میں 4 لاکھ 23 ہزار 901 طلبہ نے شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کےسالانہ امتحانات میں شریک ان 9 لاکھ سے زائد طلبا اور طالبات کے پرچہ جوابات کی جانچ کی ماہ اپریل کے دوسرے ہفتہ میں ہی مکمل کرلی گئی تھی اب کل ان کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

اب جبکہ کل 9 مئی کو انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے نتائج جاری کیے جانےوالے ہیں تو طلبہ میں تجسس پایا جاتا ہے۔سارے طلباء و طالبات کو اپنی کامیابی کا یقین ہے۔

طلبہ اور ان کے سرپرست ہمیشہ یاد رکھیں کہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا ایک حصہ ہوتے ہیں۔ناکام ہونے پر دوبارہ کامیاب ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔کیونکہ کامیابی اور ناکامی زندگی کے ہر شعبہ کا ایک لازمی جز ہوتا ہے۔ناکامی سے ہرگز دلبرداشتہ نہیں ہوا جاتا اس لیے کسی بھی کام میں ناکامی کا خوف اپنے دلوں سے نکال دیں اوراپنے عزم و حوصلہ کو ہمیشہ بلند رکھیں۔انٹرمیڈیٹ کے جن طلباء اور طالبات کے امتحانی نتائج کل 9 مئی کو جاری کیے جانے والے ہیں ان تمام کی شاندار کامیابی کے لیے سحرنیوز ڈاٹ کام کی جانب سے نیک خواہشات پیش ہیں۔