تلنگانہ حکومت تانڈور کی پتھر صنعت کے تحفظ کے لیے حکومت اقدامات کرے، رائلٹی میں کمی اور لیز کی اجرائی کے آغاز کا مطالبہ : کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن کا مطالبہ

تلنگانہ حکومت تانڈور کی پتھر صنعت کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے
کرناٹک کے طرز پر رائلٹی میں کمی اور لیز کی اجرائی کے آغاز کا مطالبہ 
تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن کی پریس کانفرنس

وقارآباد/تانڈور : 17۔فروری
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

پتھر کی معدنیات و کانکنی مالکین کی تنظیم تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئراسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ریاستی حکومت اور وزیراعلیٰ ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا ہےکہ مختلف مسائل سے دوچار تانڈور میں موجود پتھر صنعت کو بچانے اور اس کی ترقی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

آج  وقار آباد ضلع کے تانڈور میں موجود اسٹون بھون میں طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن عبدالرؤف، نائب صدر اوم پرکاش سومانی اور جنرل سیکریٹری سید زبیر لالہ نے کہا کہ مختلف مسائل کے باعث تانڈور کی پتھر صنعت شدید بحران سے دوچار ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں موجود پتھر صنعت سے 20 ہزار سے زائد افراد کا روزگار جڑا ہے تاہم ماضی کی حکومت کی جانب سے پتھر پر رائلٹی اور سگنی یوریج فیس میں اضافہ کے باعث بیوپاری مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔

تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن کے ان عہدیداروں نے بتایا کہ پڑوسی ریاست کرناٹک میں رائلٹی فیس 800 روپئے ہے۔لیکن کرناٹک کی سرحد پر موجود تانڈور میں جہاں پہلے رائلٹی فیس 1,100 روپئے ہوا کرتی تھی اس میں زبردست اضافہ کرتے ہوئے اس فیس کی رقم کو 2,850 روپئے کردیا گیا۔ان عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ کانکنی کے لیے ایک لیز حاصل کرنے کے لیے 18 لاکھ روپئے خرچ کرنے پڑتے ہیں جبکہ لیز کی منتقلی کے لیے زائد از 8 لاکھ روپئے ادا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بیوپاریوں کی جانب سے تانڈور کی مکمل پتھر صنعت کو کرناٹک منتقل کیے جانے جیسے حالات نظر آ رہے ہیں۔!

صدر تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن عبدالرؤف،نائب صدر اوم پرکاش سومانی اور جنرل سیکریٹری سید زبیر لالہ نے کل مقامی رکن اسمبلی بویانی منوہر ریڈی کی جانب سے ریاستی اسمبلی میں اسپیکر اسمبلی جی۔پرساد کمار کا تعلق تانڈور سے اور وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کا تعلق وقارآباد ضلع کے کوڑنگل اسمبلی حلقہ سے ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے بشمول پتھر صنعت کو درپیش مسائل اور دیگر مسائل کو پیش کرتے ہوئے حکومت کو واقف کروائے جانے پر رکن اسمبلی کی ستائش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسمبلی کے فلور سے ان مسائل کو حکومت تک پہنچایا۔

ان عہدیداروں نے کہا کہ بارہا مرتبہ سابق حکومت سے اس معاملہ میں نمائندگیاں کی گئی تھیں لیکن کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی رکن اسمبلی بویانی منوہر ریڈی کی قیادت میں اسوسی ایشن کے عہدیدار وزیراعلیٰ سے ملاقات کرتے ہوئے اس سلسلہ میں موثر نمائندگی کریں گے۔صدر تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن عبدالرؤف،نائب صدر اوم پرکاش سومانی اور جنرل سیکریٹری سید زبیر لالہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پتھر پر رائلٹی اور لیز کی فیس میں کمی کی جائے اور گرائنائٹ پر موجود 40 فیصد رعایت کو مزید دو سال تک توسیع دی جائے۔

ان عہدیداروں نے اس یقین کا اظہار کیاکہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی،اسپیکراسمبلی جی۔پرساد کمار اور رکن اسمبلی تانڈور بویانی منوہر ریڈی تانڈور کی پتھرصنعت کو درپیش مسائل کوحل کریں گے۔صدر تانڈور منڈل کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن عبدالرؤف،نائب صدر اوم پرکاش سومانی اور جنرل سیکریٹری سید زبیر لالہ نے کہاکہ رکن اسمبلی منوہرریڈی 500 پتھر کی صنعتوں کوجلد ہی تانڈور میں تمام درکار سہولتوں سے لیس انڈسٹرئیل پارک میں منتقل کرنے کا تیقن دیا ہے۔اس پریس کانفرنس میں نائب صدر محمد انور احمد، جوائنٹ سیکریٹری تلاری نرسملو،ایگزیکٹیو ممبر سید حبیب لالہ اور دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں "

تانڈور کے پتھر پر عائد رائلٹی میں کمی کی جائے، صنعتکار اور مزدور مشکلات کا شکار، تور بورڈ قائم کیا جائے : رکن اسمبلی میں منوہر ریڈی کا خطاب

 

صدرنشین ضلع پریشد وقارآباد سنیتا مہندر ریڈی کے خلاف تحریک عدم اعتماد، کانگریس میں شمولیت کے دوسرے ہی دن بی آر ایس کے 12 زیڈ پی ٹی سیز کا اقدام

خطاوار سمجھے گی دنیا تجھے
اب اتنی زیادہ صفائی نہ دے

بشیر بدر : ذاتی تجربات و مشاہدات کو فنکارانہ انداز میں لفظوں کا پیراہن عطا کرنے والے

نامور، پدما شری اور ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ 89 سالہ بزرگ شاعر کی سالگرہ پر خصوصی مضمون

مضمون، ویڈیوز اور منتخب کلام اس لنک پر ⬇️

بشیر بدر : پدما شری اور ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ 89 سالہ ممتاز و نامور بزرگ شاعر کی سالگرہ پر خصوصی مضمون