تلنگانہ کے سات اضلاع میں 42 وارداتوں میں ملوث بین ضلعی سارق وقارآباد میں گرفتار : ضلع ایس پی نندیالا کوٹی ریڈی کی پریس کانفرنس

تلنگانہ کے سات اضلاع میں 42 وارداتوں میں ملوث
36 مرتبہ جیل جاچکا بین ضلعی سارق وقارآباد میں گرفتار
30 تولے سونا، دیڑھ کلو چاندی اور تین گاڑیاں برآمد
ایس پی وقارآباد ضلع کوٹی ریڈی کی پریس کانفرنس

حیدرآباد/وقارآباد : 18؍فروری
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ کے سات اضلاع میں مقفل مکانات کو نشانہ بناتےہوئے سرقہ کی وارداتیں انجام دینےوالے ایک بین ضلعی عادی سارق کو بالآخر وقارآباد پولیس نے دبوچ لیا۔یہ سارق اب تک نلگنڈہ ضلع میں 25،کھمم ضلع میں ورنگل ضلع میں 4، سدی پیٹ ضلع میں 2 اور سنگا ریڈی ضلع میں ایک سرقہ کی وارداتیں انجام دے چکا ہے۔جبکہ حالیہ دنوں میں کوداڑ میں چار اور وقارآباد ضلع میں دو سرقہ کی وارداتیں انجام دے چکا ہے۔ اس طرح جملہ 36 سرقہ کے کیسوں میں ماضی میں جیل کی ہوا کھاچکا ہے۔اب 37 ویں مرتبہ وقارآباد پولیس نے اس کو جیل بھیج دیا۔

ایس پی وقارآبادضلع نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے اس سلسلہ میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ڈسمبر میں نواب پیٹ پولیس اسٹیشن اور جاریہ ماہ 7 فروری کووقارآباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں سرقہ کی وارداتیں انجام دی گئی تھیں۔اس سلسلہ میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات میں تیزی پیدا کی گئی تھی۔

اسی دوران کل ہفتہ کی صبح 5 بجے نواب پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں موجود پل مامڑی گیٹ کے قریب سرکل انسپکٹر پولیس مومن پیٹ انجنیلو،سی سی ایس انسپکٹر بلونتیا اور ان کا عملہ،سب انسپکٹر پولیس نواب پیٹ بھرت بھوشن پولیس عملہ کے ساتھ گاڑیوں کی تلاشی مہم میں مصروف تھے۔اسی دوران یونیکان گاڑی پر نمبر TS 15 EW 5516 پر آنے والے ایک شخص نے پولیس عہدیداروں کو دیکھ کر وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے پکڑ لیا گیا۔

بعدازاں اس شخص کو پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے پولیس کے انداز میں تفتیش کی گئی تواس نے حیران کن انکشافات کیے۔ پولیس کی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ اس شخص کا نام انجنیلو (30 سالہ)ہے جو مزدور اور میستری کا کام کرتا ہے۔اس کاتعلق سوریہ پیٹ ضلع کے حضور نگر منڈل کے موضع کرکیال گوڑم سے ہے۔ضلع ایس پی نے بتایا کہ اس نے پولیس کو بتایا کہ اپنے غلط شوق پورے کرنے کی غرض سے اس نے سرقہ کی وارداتیں انجام دینا شروع کیں۔

سارق انجنیلو نے 7 فروری کی رات نواب پیٹ منڈل کے موضع وٹی منے پلی کے ایک مقفل مکان میں قفل شکنی کے ذریعہ سرقہ کی واردات انجام دیتے ہوئے مکان سے سونا اور چاندی کے زیورات اور 60 ہزار روپئے کا سرقہ کرلیا۔ اسی طرح اس سارق نے ڈسمبر میں وقار آباد میں آسام بیکری کےقریب موجود ایک مقفل مکان کو اپنا نشانہ بناتےہوئے قفل شکنی کےذریعہ سونا اور چاندی کے زیورات سرقہ کرکے فرار ہوگیا۔

ایس پی وقارآبادضلع نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے بتایاکہ یہ سارق انجنیلو اب تک نلگنڈہ ضلع میں 25،کھمم ضلع میں چار،ورنگل ضلع میں چار، سدی پیٹ ضلع میں دو اور سنگاریڈی ضلع میں ایک سرقہ کی وارداتیں انجام دے چکا ہے۔اس طرح جملہ 36 سرقہ کے کیسوں میں جیل کی ہوا بھی کھا چکا ہے۔

ضلع ایس پی نے بتایاکہ اب اس سارق کو وقارآباد میں ایک، نوب پیٹ منڈل میں ایک اور کوداڑ پولیس اسٹیشن کے حدود میں انجام دی گئیں چار سرقہ کی وارداتوں میں ملزم بناکرجملہ 6 سرقہ کی وارداتوں کے سلسلہ میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا اس طرح یہ عادی سارق جملہ 42 سرقہ کے کیس میں ملوث ہے۔

ایس پی وقارآباد ضلع نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے بتایاکہ پولیس کی تفتیش کے دوران سارق انجنیلو کے قبضہ سے مذکورہ بالا 6 وارداتوں کے دوران سرقہ کیے گئے 30 تولے سونا کے زیورات،ایک کلو 400 گرام چاندی کے زیورات، تین موٹرسیکلیں (رائل انفیلڈ، یونیکان اورگلیمر)ضبط کر لیے گئے ہیں۔

وقارآباد اور نواب پیٹ منڈل میں پیش آئیں سرقہ کی دو واراداتوں کاکامیاب سراغ لگانے اور اس عادی سارق کو گرفتارکرنے پر ضلع ایس پی نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے سرکل انسپکٹر پولیس مومن پیٹ انجنیلو،سی سی ایس انسپکٹر بلونتیا،سی سی ایس ایس کی ٹیم کے ارکان،سب انسپکٹر پولیس نواب پیٹ بھرت بھوشن اور پولیس عملہ کی زبردست سراہنا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں ” 

تلنگانہ حکومت تانڈور کی پتھر صنعت کے تحفظ کے لیے حکومت اقدامات کرے، رائلٹی میں کمی اور لیز کی اجرائی کے آغاز کا مطالبہ : کواری اونرس ویلفیئر اسوسی ایشن کا مطالبہ

 

صدرنشین ضلع پریشد وقارآباد سنیتا مہندر ریڈی کے خلاف تحریک عدم اعتماد، کانگریس میں شمولیت کے دوسرے ہی دن بی آر ایس کے 12 زیڈ پی ٹی سیز کا اقدام

 

تانڈور کے پتھر پر عائد رائلٹی میں کمی کی جائے، صنعتکار اور مزدور مشکلات کا شکار، تور بورڈ قائم کیا جائے : رکن اسمبلی میں منوہر ریڈی کا خطاب

بشیر بدر : پدما شری اور ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ 89 سالہ ممتاز و نامور بزرگ شاعر کی سالگرہ پر خصوصی مضمون