تلنگانہ میں کل 24 اپریل سے تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں کو گرمائی تعطیلات

تلنگانہ میں کل 24 اپریل سےتمام سرکاری اور خانگی اسکولوں کو گرمائی تعطیلات

حیدرآباد: 23۔اپریل
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

حکومت تلنگانہ کےمحکمہ تعلیمات نے گرماء کی شدت سے پریشان طلبا و طالبات کو ہرسال کی طرح اس سال بھی راحت فراہم کی ہے۔ریاست کے تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں کو کل 24 اپریل بروز چہارشنبہ سے 11 جون بروز منگل تک گرمائی تعطیلات رہیں گی۔ 12 جون،بروز چہارشنبہ کو دوبارہ اسکولوں کا اآغاز ہوگا۔اور نئے تعلیمی سال 2024-2025 کا آغاز ہوگا۔

طلبہ کےلیے آج اسکولس کاآخری دن ہوگا کل 24 اپریل سے 50 دن تک تعطیلات رہیں گی۔یاد رہےکہ موسم گرماء کی شدت کے پیش نظر محکمہ تعلیمات نے 15 مارچ بروز جمعہ تا تعلیمی سال برائے 2023-2024 کے تعلیمی سال کے اختتام کے آخری دن 23 اپریل بروز منگل تک ریاست میں موجود تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں کے لیے نصف دن کے اسکول پرمشتمل سرکاری احکام 6 مارچ کو جاری کیے تھے۔

اس سلسلہ میں کمشنر اسکول ایجوکیشن محترمہ اے۔ سری دیواسینا آئی اے ایس کی جانب سے جاری کردہ سرکیولر نمبرRc.No.42/Genl/2024 میں ریاست کے تمام ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹرس آف اسکول ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسرس DEO’s# کو ہدایت دی گئی تھی کہ اس سرکیولر پر عمل کیا جائے۔

دوسری جانب انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کے اختتام کے بعد تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے 30 مارچ سےکالجس کےلیے تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔یہ تعطیلات 30 مارچ تا 31 مئی تک رہیں گی اس طرح کالج کے طلبہ کو جملہ دو ماہ کی تعطیل میسر ہوئیں۔اب یکم جون سے دوبارہ کالجوں کا آغاز ہوگا۔

ان 50 روزہ تعطیلات کے دؤران طلبہ کے والدین اور سرپرست اپنے بچوں پر نظر رکھیں،اپنے ساتھی بچوں کےساتھ انہیں تالابوں یا ندیوں کو جانے سے سختی کے ساتھ منع کریں،اگر جانے کی ضد ہی کریں تو اپنے ساتھ لے جائیں، یا کسی اچھے سوئمنگ پول کو روانہ کریں، سوشل میڈیا کے بے دریغ اور غلط استعمال،موبائل فونس اور ویڈیو گیمس کی لعنت سے دور ہی رکھیں۔

ساتھ ہی انگریزی ذریعہ تعلیم کےطلبہ کو اردو / عربی سِکھانے کی جانب خصوصی توجہ دیں، ان کے لیے کسی تکنیکی یا کمپیوٹر تربیت کا نظم کریں، اپنے بچوں کو دینی اجتماعات میں روانہ کریں تو ان تعطیلات کا درست مصرف ہوگا اور ان بچوں کا مستقبل مزید رؤشن ہوگا۔

اور ساتھ ہی ان بچوں کے والدین ایک فریضہ سمجھ کر 13 مئی کو تلنگانہ میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں اپنا حق رائے کا لازمی طور پر استعمال کریں۔اگر تعطیلات کے دؤران کسی سیاحتی مقام پر جانے کامنصوبہ بنایا گیاہے تو 12 مئی تک اپنے اپنےمقامات کو واپس لؤٹنے کی مکمل کوشش کریں۔ووٹ دینا آپ کا جمہوری حق ہے اب اس کو ایک فرض مان کر یہ کام کریں۔

 

یہ بھی پڑھیں "

کانگریس اکثریتی طبقہ کی نجی دولت زیادہ بچے پیدا کرنے والے مسلمانوں میں تقسیم کرے گی : وزیراعظم نریندر مودی کا انتخابی جلسہ سے خطاب

 

لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے قبل ہی بناء ووٹنگ کے پہلا نتیجہ آگیا،سورت سے بی جے پی امیدوار کامیاب، دیگر امیدوار مقابلہ سے غائب!