تلنگانہ میں کل 24 اپریل کو انٹرمیڈیٹ اور 30 اپریل کو
دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج
حیدرآباد : 23۔اپریل
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے سالانہ امتحانات کےنتائج کل 24 اپریل کو 11 بجے دن جاری کیے جائیں گے۔تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے عہدیداروں نے تین دن قبل نتائج جاری کیے جانے کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہےکہ جاریہ سال 28 فروری تا 19 مارچ منعقدہ انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے سالانہ امتحانات میں 9 لاکھ 80 ہزار 978 طلباء اور طالبات نے شرکت کی تھی۔ان میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے 4 لاکھ 78 ہزار 527 طلبہ نے اور سال دوم کے سالانہ امتحانات میں 4 لاکھ 43 ہزار 993 طلبہ شامل ہیں۔جبکہ ووکیشنل کورس کے سال اول کے 48 ہزار 277 اور سال دوم کے 46 ہزار 542 طلبہ شامل ہیں۔
24 اپریل کو 11 بجے دن انٹر میڈیٹ کے نتائج جاری کیے جانے کے بعد ان ویب سائٹس کو کلک کرکے نتائج دیکھے جاسکتے ہیں۔
دوسری جانب دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا بھی طلبہ انتظار کررہے تھے جس کے لیے مختلف تاریخوں کی پیش قیاسیوں سے طلبہ میں تجسس پیدا ہوگیا تھا۔اسی دؤران محکمہ تعلیمات تلنگانہ کےعہدیداروں نے آج اعلان کیا ہے کہ 30 اپریل،بروزمنگل دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔
محکمہ تعلیمات کےمطابق 30 اپریل کو 11 بجے دن کمشنر اسکول ایجوکیشن بورا وینکٹیشم کے ہاتھوں 30 اپریل کو 11 بجے دن دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کیے جائیں گے ۔چونکہ لوک سبھا انتخابات کاعمل جاری ہے اور اس دوران مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے باعث محکمہ تعلیمات نے دسویں جماعت کے نتائج جاری کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے اجازت بھی حاصل کرلی ہے۔
یاد رہے کہ ریاست تلنگانہ میں 18 مارچ تا 2 اپریل دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات منعقد کیے گئے تھے۔ان امتحانات میں 5 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی۔20 اپریل تک ان کے پرچہ جوابات کی جانچ مکمل کرلی گئی تھی۔اب کوڈنگ اور ڈی کوڈنگ کے بعد 30 اپریل کو نتائج جاری کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔
30 اپریل کو 11 بجے دن دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات کے نتائج جاری کیےجانے کے بعد طلبہ ان ویب سائٹس لنکس کو کلک کرکے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
https://results.bsetelangana.org
https://tsbse.telangana.gov.in
” یہ بھی پڑھیں "
تلنگانہ میں کل 24 اپریل سے تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں کو گرمائی تعطیلات

