تلنگانہ : آر ٹی سی بس میں بیویوں کے لیے سیٹ کے لیے شوہروں کے درمیان جم کر مار پیٹ

فائٹ فار سیٹ!!
تلنگانہ : بس میں بیویوں کے لیے سیٹ کے لیے
شوہروں کے درمیان جم کر مار پیٹ، ویڈیو وائرل

حیدرآباد : 24۔اپریل
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

ہر شوہر اپنی بیوی کے ہر طرح سے تحفظ کےلیے پابند ہوتاہے۔اگر کوئی کسی کی بیوی پر سے چھیرخانی کرے یا اس کے خلاف کچھ کہےتو لڑائی لازمی ہوجاتی ہے۔چند معمولی چھوٹےموٹے جھگڑے ہوں تو آپس میں ہی حل کرلیے جاتے ہیں۔یا پھر پولیس مداخلت کرتےہوئے ان معاملوں کو حل کروادیتی ہے۔لیکن جھگڑا اور لڑائی بہت زیادہ بڑا ہو تو بات قتل تک بھی پہنچ جاتی ہے۔سوشل میڈیا پر بھی مختلف لڑائی جھگڑوں کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ان جھگڑوں اور قتل کی وارداتوں سے ہر کوئی واقف ہیں۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں خواتین اور مردوں کے درمیان جم کر مارپیٹ دیکھی جاسکتی ہے۔جہاں شوہر اپنی اپنی بیویوں کےلیے آر ٹی بس میں سیٹ کے لیے آپس میں مارپیٹ میں مصروف ہیں۔کسی کے کپڑے پھٹ گئے ہیں تو کوئی ایک دوسرے کا گریبان پکڑا ہوا ہے۔ مردوں کی اس لڑائی میں بیویاں اپنے شوہروں کا ساتھ دیتے ہوئے آگ میں پٹرول چھڑکنے کا کام کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ عوامی مقام پر خواتین کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اس لڑائی جھگڑے کو روکنے کے لیے اپنے شوہروں کو سمجھائیں۔!!

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کےمحبوب آباد ضلع میں پیش آیا ہے۔جہاں اپنی اپنی بیویوں کے لیے سیٹ کی خاطر ان کے شوہر آپس میں پہلے بحث اور پھر زبردست مار پیٹ میں مصروف ہوگئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ تورور سے اوپل آنے والی بس کی سیٹوں پر شوہروں نے بس آتے ہی باہر سے اپنی اپنی دستیاں ڈال دی تھی تھیں۔جب یہ تمام اس بس میں سوار ہوئے تو کوئی کسی اور کی سیٹ پر بیٹھ گیا تھاجبکہ اس پر دستی کسی اور شوہر نےڈالی تھی اس پر خواتین نے اعتراض کیا تو پہلے خواتین کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوگئی۔

پہلے دونوں جانب کے شوہروں نے مداخلت کی پھر بس میں یہ لڑائی بیویوں کے درمیان سے ہوتے ہوئےشوہروں کے پاس پہنچ گئی۔ان کے درمیان بھی بحث و تکرار اور گالی گلوچ اور دھمکیاں شروع ہوئیں ،پھر ان کےدرمیان ہاتھا پائی سے ہوئےبات مارپیٹ اور پھر ایک دوسرے کی چپلوں سے پٹائی تک پہنچ گئی۔

https://www.facebook.com/khanyahiya276/videos/957066352748957

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آر ٹی سی بس کسی جنگ کے میدان کا منظر پیش کر رہی ہے۔کسی نے اس سارے لڑائی جھگڑے کا ویڈیو لے لیا اور اس ویڈیو کوسوشل میڈیا پر پوسٹ کردیاجہاں سے یہ وائرل ہوگیا۔اس کےبعد کیا ہوا اس کی اطلاع نہیں ہے اور اس واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات مطلوب ہیں!

یہ بھی پڑھیں ” 

تلنگانہ میں کل 24 اپریل سے تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں کو گرمائی تعطیلات

 

لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے قبل ہی بناء ووٹنگ کے پہلا نتیجہ آگیا،سورت سے بی جے پی امیدوار کامیاب، دیگر امیدوار مقابلہ سے غائب!

کانگریس اکثریتی طبقہ کی نجی دولت زیادہ بچے پیدا کرنے والے مسلمانوں میں تقسیم کرے گی : وزیراعظم نریندر مودی کا انتخابی جلسہ سے خطاب