وقارآباد ضلع میں بچوں کے اغواء کی سوشل میڈیا پر زیر گشت افواہوں پر عوام یقین نہ کریں
انجان اور بے قصور افراد پر حملے نہ کیے جائیں، ضلع ایس پی نندیالا کوٹی ریڈی کا بیان
حیدرآباد/وقارآباد: 01۔مارچ
( سحر نیوز ڈاٹ کام )
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وقار آباد ضلع نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ سوشل میڈیا میں زیر گشت ان افواہوں پر یقین نہ کریں جن کے ذریعہ عوام میں یہ خوف پیدا کیا جا رہا ہے کہ بچوں کے اغواء کے لیے کئی گینگ ضلع میں داخل ہونے والی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے جس سے عوام کو خوفزدہ اور دہشت میں مبتلاء کیا جا رہا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر وائرل کی جارہیں ایسی افواہوں کے ذریعہ پریشان یا خوفزدہ نہ ہوں۔
ساتھ ہی ایس پی ضلع وقارآباد نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے عوام کو خوفزدہ کرنےوالے پوسٹس اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہےکہ اگر کوئی افواہوں پرمشتمل ویڈیوز اور مواد سوشل میڈیا پر وائرل کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ضلع ایس پی نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نےعوام سے خواہش کی کہ مشتبہ افراد نظر آئیں تو 100 نمبر پر پولیس عہدیداروں کو اطلاع دی جائے تو پولیس فوری حرکت میں آئے گی۔
ایس پی ضلع وقارآباد نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے ساتھ ہی عوام سے اپیل کی ہےکہ سوشل میڈیا پر وائرل ان افواہوں کےدوران انجان اور بے قصورافراد پر حملے نہ کریں۔ وقارآباد پولیس کے کنٹرول روم کے نمبر 87126 70056 پر اطلاع دی جائے۔
ایس پی ضلع وقارآباد نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے کہا کہ پولیس 24 گھنٹے اپنی خدمات انجام دینے میں مصروف ہے کسی بھی وقت اگر مشتبہ افراد نظر آئیں یا انجان و بے قصور افراد پر حملوں کا کوئی واقعہ پیش آئے تو فوری پولیس کو اطلاع دی جائے۔
” یہ بھی پڑھیں "
سونی ہوگئیں شہر کی گلیاں …..!!
پنکج اُدھاس نہیں رہے
غزلوں کے منتخب ویڈیوز اور تفصیلات اس لنک پر ⬇️

