تانڈور میں کل 19 مئی کو برقی سربراہی بند رہے گی
وقارآباد/تانڈور: 18۔مئی
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
ڈی ای آپریشنس DE# محکمہ برقی تانڈور بھانو پرساد کی جانب سے آج جاری کردہ پریس نوٹ کےمطابق کل 19 مئی،بروز اتوار، وقار آباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن کے علاوہ بشیرآباد منڈل میں موجود برقی سب اسٹیشنوں کے تحت موجود مواضعات میں 7 بجے صبح سے صبح 9 بجے تک دو گھنٹوں کے لیے برقی سربراہی مکمل طور پر بند رہے گی۔
ڈی ای آپریشنس محکمہ برقی تانڈور بھانو پرساد کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق برقی اسٹیشن میں مرمتی کاموں کی انجام دہی کے باعث قدیم تانڈورکے تمام برقی فیڈرس کے علاقوں ایپا نگر،گرین سٹی،کوڑنگل روڈ، مومن گلی اور گڑھی کےعلاوہ تانڈور ٹاؤن کے شیواجی چوک، نہرو گنج، گنج کارنر، ساہوکار پیٹ، پھٹانی گلی، مدینہ مسجد کا علاقہ، پٹیل گارڈن،چنگیز پورروڈ، گاندھی نگر اور سٹی کیبل کے علاقہ میں کل 19 مئی کو 7 بجے صبح سے 9 بجے صبح تک برقی سربراہی مسدود رہے گی۔
ساتھ ہی حلقہ اسمبلی تانڈور کے بشیر آباد منڈل میں موجود تمام برقی سب اسٹیشنوں سے 7 بجے صبح تا 9 بجے صبح برقی سربراہی بند رہے گی۔
ڈی ای آپریشنس محکمہ برقی تانڈوربھانو پرساد نے برقی مسدودی کے سلسلہ میں عوام سے تعاون کی خواہش کی ہے۔
” یہ بھی پڑھیں "
تانڈور میں موجود جپسم فیکٹری میں مہیب آتشزدگی، دو کروڑ روپئے مالیتی املاک آگ کی نذر

