تانڈور اورمختلف منڈلات میں کل 10 جون کو برقی سربراہی بند رہے گی

تانڈور اور مختلف منڈلات میں کل 10 جون کو برقی سربراہی بند رہے گی

وقارآباد/تانڈور: 09۔جون
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

کل 10 جون، بروز پیر وقارآبادضلع کے تانڈور ٹاؤن، قدیم تانڈور اور مختلف منڈلات کے مواضعات میں 2 گھنٹوں کے لیے برقی سربراہی بند کی جا رہی ہے۔

ڈی ای آپریشنس محکمہ برقی تانڈور بھانو پرساد کی جانب سے آج جاری کردہ پریس نوٹ کےمطابق تانڈور میں موجود 220/132/33KV برقی اسٹیشن میں مرمتی اور دیکھ بھال کے کاموں کے باعث وقار آباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن کے علاوہ قدیم تانڈور کے تمام علاقوں اور پدیمول منڈل کے مواضعات ممباپور،اندور،غازی پور، تٹے پلی،ترما مڑی کے بشمول بنٹارم منڈل اور مرپلی منڈل کے مواضعات لال کوڈ،دھارور منڈل کےبرقی سب اسٹیشن کے تحت موجود مواضعات،یالال منڈل کے مواضعات لکشمی نارائن پور اور دؤلہ پور کے برقی سب اسٹیشنوں کی مرمت اور دیکھ بھال کی غرض سےکل 10 جون ، بروز پیر 7 بجے صبح تا 9 بجے صبح دو گھنٹوں کے لیے برقی سربراہی مکمل طور پر بند رہے گی۔

ڈی ای آپریشنس محکمہ برقی بھانو پرساد نے کہاہے کہ برقی سب اسٹیشنوں کی مرمت اور دیکھ بھال کی غرض سے کل کی جانےوالی برقی مسدودی کے موقع پر صارفین محکمہ برقی کے ساتھ تعاون کریں۔

یاد رہے کہ 19 مئی کو بھی تانڈور ٹاؤن کے علاوہ بشیرآباد منڈل میں موجود برقی سب اسٹیشنوں کے تحت موجود مواضعات میں 7 بجے صبح سے صبح 9 بجے تک دو گھنٹوں کے لیے برقی سربراہی مکمل طور پرمسدود کی گئی تھی۔اور 1 جون کو بھی تانڈور ٹاؤن ، قدیم تانڈور کے علاوہ بشیرآباد منڈل میں موجود برقی سب اسٹیشنوں کےتحت موجود مواضعات میں 7 بجے صبح سے صبح 9 بجے تک دو گھنٹوں کے لیے برقی سربراہی مکمل طور پرمسدود کی گئی تھی۔

” یہ بھی پڑھیں "

ممبئی ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا کی فلائٹ کی اُڑان کے دوران انڈیگو فلائٹ کی خطرناک طریقہ سےکم فاصلہ سے لینڈنگ : ویڈیو وائرل

 

کنگنا راناوت کو سی آئی ایس ایف خاتون کانسٹیبل نے چندی گڑھ ایئر پورٹ پر تھپڑ مار دیا!!

 

جامن مختلف جسمانی مسائل کے حل کیلئے نہایت مفید پھل، سال میں ایک جامن ضرور کھائیں