ممبئی ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا کی فلائٹ کی اُڑان کے دوران انڈیگو فلائٹ کی خطرناک طریقہ سےکم فاصلہ سے لینڈنگ : ویڈیو وائرل

ممبئی ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا کی فلائٹ کی اُڑان کے دوران
انڈیگو فلائٹ کی خطرناک طریقہ سے کم فاصلہ سے لینڈنگ : ویڈیو وائرل

ممبئی : 09۔جون
(سحر نیوز ڈاٹ کام/ایجنسیز)

ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو طیاروں کے ایک ہی رن وے پرخطرناک حدتک قریب آنے کےدوران خوش قسمتی سے یک بڑا فضائی حادثہ آسانی سے ٹل گیا۔سوشل میڈیا پر آج وائرل ایک ویڈیو میں نظر آ رہاہےکہ ایک فلائٹ اسی رن وے پر اتر رہی ہے جہاں سے دوسری فلائٹ اڑان بھر رہی تھی۔

میڈیا اطلاعات کےمطابق یہ واقعہ کل ہفتہ کی صبح ممبئی ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 27 پر پیش آیا جب مدھیہ پردیش کے اندور کے دیوی اہلیا بائی ہولکر ایئرپورٹ سے آنے والی انڈیگو کی پرواز 6E 5053 رن وے پر اتر رہی تھی جب کہ اسی رن وے پر انتہائی کم فاصلہ پر ایئر انڈیا کی پرواز AI657 بھی ترواننت پورم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےلیے اڑان بھرنے کے مراحل میں تھی اور قریب قریب یہ فلائٹ رن وے چھوڑ رہی تھی۔

ایک ہی رن وے پر ایک ہوائی جہاز کی لینڈنگ اور ایک ہوائی جہاز کی پرواز بھرنے والا 14 سیکنڈ کاسنسنی خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔اس واقعہ کے دؤران ایئر پورٹ کے عہدیداروں میں ایک افراتفری کی صورتحال پیدا کر دی تھی جو کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی تھی۔مگر خوش قسمتی سے ایئر انڈیا کی فلائٹ نے اپنی اڑان بھرلی وہیں انڈیگو کی فلائٹ بحفاظت لینڈ کر گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق دونوں طیارے ایک ہی رن وے پر نظر آ رہے ہیں۔ جیسے ہی ایئر انڈیا کا طیارہ ٹیک آف کرتا ہے، انڈیگو کا طیارہ اترتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے فوری کارروائی کی اور ائیر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کے عہدیدار اور عملے کو ان کی لاپرواہی پر ڈی روسٹر کیا۔اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جن کی وجہ سے حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ” 

کنگنا راناوت کو سی آئی ایس ایف خاتون کانسٹیبل نے چندی گڑھ ایئر پورٹ پر تھپڑ مار دیا!!