جامن مختلف جسمانی مسائل کے حل کیلئے نہایت مفید پھل، سال میں ایک جامن ضرور کھائیں

جامن مختلف جسمانی مسائل کے حل کیلئے نہایت مفید پھل 

پیٹ میں موجود بالوں کی صفائی کیلئے سال میں صرف ایک جامن ضرور کھائیں

حیدرآباد: 23۔مئی
(سوشل میڈیا ڈیسک/خصوصی رپورٹ)

موسم گرماء کے اختتام اور مانسون کے آغاز کے دوران بازار میں جامن دستیاب ہونے لگتا ہے۔ماہرین طب اورحکماء کےمطابق کے جامن کا استعمال بے چینی،گھبراہٹ،ڈپریشن اور اینگزائٹی میں کافی فائدہ مند ہے۔ذیابطیس کے مریضوں کوجامن کا رس اور آم کا رس مساوی ملا کر دینے کا رواج بنگال میں عام ہے۔کیونکہ اس سے آم کی مضرت رفع ہوتی ہے۔

جامن صحت کےحوالے سے انتہائی مفید اور اہم پھل ہے اور دیگر پھلوں کےمقابلے میں بہت زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے۔جامن کےساتھ ساتھ جامن کی گٹھلیاں اور پتے اور اس کی چھال بھی بہت ساری بیماریوں کے علاج میں استعمال کیے جاتے ہیں۔عموماً جامن کھاکر گٹھلیاں پھینک دی جاتی ہیں۔حالانکہ جامن کی گٹھلیاں مجموعی امراض میں بے انتہا فائدہ پہنچاتی ہیں۔آپ ان گٹھلیوں کو سکھاکر رکھ سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر استعمال کریں۔

حکماء اور طبیب یہ مشورہ دیتےہیں کہ سال میں ایک مرتبہ تو ایک جامن ضرور کھاناچاہئے۔کیونکہ روزمرہ خوراک کےذریعہ معدہ میں جمع ہونےوالے بال Hairs# کسی بھی شئے سے گلتے یا ہضم نہیں ہوتے۔صرف ایک جامن کا کھانا ان تمام بالوں کو گلا کر ہضم کردیتا ہے۔۔

قارئین کی معلومات کے لیے مختلف ذرائع سے حاصل کی گئیں جامن کے فوائد کی تفصیلات یہاں پیش ہیں :-

جامن کینسر،دل کی بیماریوں،ذیابیطس، دمہ،معدہ اور جلد کے مختلف مسائل کے حل کیلئے نہایت مفید پھل ہے۔جامن میں اہم غذائی اجزاءجیسے کیلشیئم، آئرن،میگنیشیئم،فاسفورس، سوڈیم،وٹامن،تھیامن،ربوفلیون،نیاسن،کاربوہائیڈریٹ،کیروٹین،فولک ایسڈ،فائبر،فیاٹ،پروٹین اور پانی موجود ہوتے ہیں۔جو صحت کے لیے بے انتہا مفید ہیں۔لیکن جو بھی کھائیں اعتدال میں رہتےہوئے کھائیں۔ذیل میں جامن کے فوائد بیان ہیں جن سے آپ آسانی سے اپنے روز مرہ مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔

1)۔ جامن معدہ، آنتوں کی جلن، خراش اور کمزوری دور کرنے والی بے مثل غذا ہے۔
2)۔ جامن اسٹارچ کو انرجی میں تبدیل کرکے بلڈ شوگر کی سطح کو نارمل رکھنے میں مدد کرتا ہے۔شوگر کے مریضوں کو روزانہ جامن کھانا چاہئے۔
3)۔ جامن بھوک بڑھاتا ہے اور صفراء کا زور توڑ کر معدہ کو طاقت دیتا ہے اور کھانے کو ہضم کرتا ہے۔
4)۔ جامن میں پیاس کی شدت اور خون کی گرمی کم کرنے کی قدرتی تاثیر ہے۔
5)۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے جامن کا استعمال انتہائی مفید ہے یہ خون میں شکر کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتا۔
6)۔ بڑھی ہوئی تلی کو کم کرنے اور جگر کی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے نیا خون پیدا کرتا ہے۔
7)۔ گرمی سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے لیکن جامن کھانے کے بعد پانی نہ پئیں۔
8)۔ پیشاب کی زیادتی کو کم کرتا ہے مثانہ کی کمزوری دور کرتا ہے۔
09)۔ دانتوں کی صحت کیلئے بھی مفید پھل ہے۔
10)۔ جامن کی گٹھلیاں سکھا کر پیس کر رکھ لیں اور روزانہ تیس ماشہ پانی سے کھالیں ذیابیطس کا خاتمہ ہو جائے گا۔
11)۔ کمر اور پیروں کے درد سے نجات کے لیے جامن گھٹلی سمیت پیسٹ بنا کر کھائیں۔
12)۔ جامن گرتے ہوئے بالوں کو روکتا ہے۔
13)۔ بڑھی ہوئی تلی کیلئے خالی جامن، جامن کا سرکہ یا جامن کا شربت بنا کر پینا بہت مفید ہے۔
14)۔ جامن کی چھال کا جو شاندہ اسہال اور پیچش میں فائدہ دیتا ہے۔
15)۔ جامن کی چھال کو پانی میں پکا کر غرارے اور کلیاں کرنے سے پھولے ہوئے مسوڑھوں اور گلے آنے کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

16)۔ جن کا معدہ کمزور ہو ان کے لیے جامن اور جامن کا سرکہ بہترین دواء کا کام کرتے ہیں۔
17)۔ آنکھوں سے پانی نکلتا ہو یا موتیا آر ہا ہوتو جامن کی گھٹلی سکھا کر باریک پیس لیں اور صبح و شام تین تین ماشہ سادہ پانی کے ساتھ لیں۔

18)۔ جن لوگوں کو رات میں برے خواب آتے ہوں ان کو جامن کی گھٹلی کا پاؤڈر صبح وشام کھانا چاہئے۔
19)۔ بیٹھے ہوئے گلے اور آواز کیلئے جامن کی گھٹلیوں کو پیس کر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر رکھ لیں اور شہد لگا کر چوس لیں۔
20)۔ کیسے بھی دستوں میں جامن کے درخت کےڈھائی پتے جو نہ زیادہ سخت ہوں نہ زیادہ نرم پیس کر تھوڑا سا نمک ملاکر اسکی گولیاں بنالیں اور ایک گولی صبح و شام لینے سے دست فوراً رک جائیں گے۔
21)۔ جامن کے پتے السر میں مفید ہیں۔
22)۔ جامن کا جوس مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔
23)۔ اینیمیا کے شکار افراد جامن ضرور کھائیں۔
24100 گرام جامن میں 55 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے جو دل کے مریضوں کے لیے ا چھا ہے۔
25)۔ جامن کے روزانہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر اور اسٹروک کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔
26)۔ جامن میں موجود وٹامن سی جلد کے لیے بہترین ہے۔
27)۔ ایکنی کے لیے روزانہ رات کو جامن کی گھٹلی پیس کر دودھ میں ملا کر لگانے سے ایکنی ختم ہو جاتی ہے۔
28)۔ داغ دھبوں سے نجات کےلیے جامن کی گٹھلی کا پاؤڈر،لیموں کا رس،بیسن، بادام کا تیل اور عرق گلاب چندقطرےملا کر چہرے پرلگائیں جب سوکھ جائے تو دھولیں۔
29)۔ آئلی اسکن Oily Skin کے لیے جامن کا پلپ، جو کا آٹا، آملہ کا رس اور عرق گلاب ملا کر فیس ماسک کے طور پر استعمال کریں جب سوکھ جائے تو دھولیں۔
30)۔ جامن کا مزاج خشک سرد ہے گرم مزج رکھنے والوں کے لئے مفید ہے۔

(بشکریہ: نوائے وقت پاکستان، تاریخ اشاعت: 29 جنوری 2018ء)

جامن کے بے شمار فوائد

بیماریوں کو دور کرنا: جامن کی خاصیت ہے کہ یہ انسانی جسم میں موجود مختلف اقسام کی بیماریوں کو دور کرتا ہےجس میں معدے کی بیماریاں، آنتوں کی جلن،خراش،بلڈ پریشر کی سطح کو نارمل رکھنا،شوگر کنٹرول کرنا اور کھانا ہضم کرنا وغیرہ شامل ہے۔

ہیموگلوبن میں اضافہ: جامن میں موجود وٹامن سی اور آئرن کی کثیرمقدار ہیموگلوبن کو بڑھانےمیں اہم کردار اداکرتاہے۔ہیموگلوبن خون میں آکسیجن کو ملاتا ہے جس سےخون کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے پھر اسے جسم کے تمام حصوں تک پہنچنے میں مدد کرتا ہے،جس سے چہرہ صاف اورجلد چمک جاتی ہے۔
ذیابیطس کے لیے مفید: ذیابیطس کے مریضوں کے لیےجامن کا استعمال نہایت ضروری ہے،جامن خون میں شوگر کی مقدار بڑھنے سے روکتا ہے تب ہی شوگر کے مریضوں کو روزانہ جامن کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ جامن کی پتے بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لیےبے حد مفید ہیں۔
خون کو صاف کرنا: جامن میں موجود آئرن خون کوصاف کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔اس کےعلاوہ جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے کے لیے جامن کا استعمال ضروری ہے۔
دل کی بیماریوں کے لیے مفید: جامن انسان کو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہےکیونکہ اس میں پوٹاشیم بڑی تعداد میں موجود ہے۔100 گرام جامن میں 55 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے جو دل کی بیماریوں،ہائی بلڈ پریشر اوراسٹروک وغیرہ سےمحفوظ رکھتا ہے۔جامن کا باقائدگی سے استعمال شریانوں کو سخت ہونے کے روکتا ہے۔
دانتوں کو مضبوط کرنا: وٹامن سی اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل جامن، دانتوں کے لیے بہت مفید ہے۔جامن کا شربت پینے یا اس کا رس دانتوں پر لگانے سے دانت سے متعلقہ تمام مسائل کو دور کیا جاسکتا ہے۔
وزن میں کمی: جامن میں موجود فائبر بہت دیر تک بھوک نہیں لگنے دیتا۔ جامن وزن کو بڑھنے سے روکتا ہےاور اسے کنٹرول میں بھی رکھتا ہے۔ (بشکریہ: روزنامہ جنگ،پاکستان،تاریخ اشاعت: 19 جولائی 2018)

جامن کے بیش قیمت فوائد

جامن ایک سستا اور آسانی سےحاصل ہونے والاپھل ہے اس پھل کی آمد موسم برسات میں ہوتی ہے اور اسی موسم میں اس کا اختتام بھی ہو جاتا ہے۔یہ پھل شمالی پاکستان سے لے کر جنوبی ہند تک عام پایا جاتا ہے اطباء کے نزدیک جامن کا مزاج دوسرے درجے میں سرد و خشک ہے اللہ تعالٰی نے حضرت انسان کے لیے پھل سبزیوں کی صورت میں جو نعمتیں عطا فرمائی ہیں ان کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ اپنے موسمی تقاضوں کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔

جامن کی بطور پھل غذاءبخشی اپنی جگہ مگر یہ متعدد عوارضات میں تدبیر کا بھی کام دیتاہے۔اس طرح جامن کو ان پھلوں میں شمار کرسکتے ہیں جوغذائی و دوائی فوائد سے مالا مال ہیں۔

جامن کی اقسام
جامن چھوٹابھی ہوتا ہےجسے دیسی جامن کہتے ہیں اور بڑابھی جو پھلنداکہلاتا ہے جبکہ ایک تیسری قسم بھی ہوتی ہےجس کا گودابہت کم ہوتا ہے۔

جامن کے قیمتی طبی فوائد: جامن کے بے شمار طبی فوائد ہیں اور یہ کئی امراض کے علاج میں فائدہ ثابت ہوا ہے۔

⬅️ جامن ذیابیطس کنٹرول کرنے میں انتہائی مفید ہے۔ذیابیطس ٹائپ ون کی بجائے ذیابیطس ٹائپ ٹومیں جامن کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔لیکن اس مرض کی دیگر مروجہ ادویات کے بجائے صرف جامن ہی کے استعمال پر انحصار کسی طور پر مناسب نہیں۔

⬅️ شوگر کے مریض اگر کبھی کبھار آم کھالیں تواس کے بعد جامن کھانے سے شوگر لیول اعتدال پر رکھا جاسکتا ہے نیز اس سے آم کی حدت بھی معتدل ہوجاتی ہے۔

⬅️ موسم برسات میں اسہال،گیسٹرو اور دیگر پیٹ کے امراض کیلئے بھی جامن کا سرکہ فائدہ مند ہے جو صدیوں سےمستعمل ہے۔لو لگنے کی صورت میں جامن کھانے سے لو کے اثرات کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

⬅️ پھوڑےپھنسیوں سے محفوظ رہنےکیلئے جامن نہایت مفیدہے۔چہرے کےداغ دھبے،چھائیاں،جامن یا جامن کے شربت کےمسلسل استعمال کرنے سے دور ہوجاتی ہیں اور چہرے کی رنگت نکھر جاتی ہے۔

⬅️ چہرے کی شادابی،داغ،دھبے،چھائیاں دور کرنے کیلئے جامن کا بیرونی استعمال بھی کیا جاتا ہے۔اس مقصد کیلئے جامن کی گٹھلیوں کو پانی میں رگڑ کر اس کا پیسٹ بنائیں اور چہرے پر اس کا لیپ کریں۔جامن جسم کو تقویت دیتا ہے۔

⬅️ جامن پیشاب کی جلن میں بھی مفید ہے۔اگر منہ پک جائے توجامن کے نرم پتے ایک پاؤلےکر ایک کلوپانی میں جوش دیں بعد ازاں چھان کر کلیاں کرنے سے فائدہ ہوجاتا ہے۔

⬅️ جامن کا کھانا آواز کو درست اور گلے کو صاف کرتا ہے۔رات کو سوتے وقت منہ سے پانی بہنے کی شکایت (بادی کیفیت) کو دورکرتا ہے۔

⬅️ جامن تیزابیتِ معدہ کا خاتمہ کرتا ہے۔معدہ اور آنتوں کی کمزوری کو دور کرنے کیلئے ایک پاؤ جامن کےسرکے میں تین پاؤ چینی ملاکراسکنجبین بنائیں اور صبح وشام استعمال کریں۔

⬅️ بواسیر کا خون بند کرنے کیلئے بیس گرام جامن کے پتے ایک پاؤ دودھ میں رگڑ کر چھان کر پلانا مفید ہے۔

⬅️ جامن کو رطوباتی قئے اور جی متلانے کےعوارضات میں مفید پایا گیا ہے اور ایسے دست جو موسم برسات میں رطوبا کی وجہ سے ہوجاتے ہیں ان کے لئے جامن کا استعمال ایک مفید غذائی دوائی تدبیر کا درجہ رکھتا ہے۔

⬅️ جامن کے استعمال سے خون کا گاڑھاپن اور بڑھتی ہوئی موسم تیزابیت ختم ہو جاتی ہے۔اسی سبب یہ خون کے سرطان (کینسر )میں بھی فائدہ مند قرار دیا گیا ہے۔اپنے سروخشک مزاج کے سبب جسم کی فالتو رطوبات کو جذب کر تا ہے،جگر اور تلی کے ورم میں اچھے اثرات ظاہر کر تا ہے۔

⬅️ جامن میں فولاد کی موجودگی کی وجہ سے خون کے سرخ ذرات کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔

⬅️ جامن کے کیمیائی تجزیہ کے مطابق اس میں فولاد بھی پایا جاتا ہے اس طرح خون کی کمی والے حضرات کے لئے بھی مفید ہے۔جامن وٹامن (حیاتین ج) کا قدرتی خزانہ ہے اس لئے جن لوگوں کو وٹامن سی کی کمی کے نتیجہ میں مسوڑھوں سے خون آتا ہے جامن کے استعمال کےساتھ ساتھ اس کے پتوں سےبھی استفادہ کریں۔کیوںکہ جامن کےپتے اور درخت بھی کام آتے ہیں۔مسوڑھوں سے خون آنے کی صورت میں جامن کے پتوں کو پانی میں جوش دے کر تھوڑا سا نمک ملا کر غر غرے کرنا مفید ہے۔

جامن کے چند طبی استعمالات :-

مضبوط دانت اور مسوڑھے
جامن کی لکڑی کا کوئلہ پیس کر قدرے نمک اور سیاہ مرچ ملا کرمنجن کی طرح استعمال کرنے سے دانت اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔اس طرح جامن کے درخت کی چھال کے جوشاندے سے بھی یہی فوائد ملیں گے۔

منہ کے چھالے
منہ کے چھالوں میں بغیر نمک جامن کا استعمال مفید ہے۔

دمہ اور کھانسی
جامن کے درخت کا چھلکا دو تولہ آدھے کلو پانی میں جوش دیں۔جب ایک پاؤ پانی باقی رہ جائے تو چار رتی نمک ملا کر صبح وشام پینے سے مرض دمہ اور کھانسی میں مفید ہوتا ہے۔

زخم
جامن کا چھلکا،پانچ تولہ کوایک کلو پانی میں جوش دیں۔جب ایک پاؤ پانی رہ جائے تو چھان کر اس نیم گرم پانی سے زخموں کو دھوئیں زخم صحیح ہو جائیں گے۔

نکسیر
جامن کے پھول خشک کر کے خوب باریک پیس کر ہلاس کی طرح استعمال کرنے سے نکسیر رک جاتی ہے۔

تلی کا ورم
جامن کا سرکہ کھانے اور ورم پر لگانے سے ورم تلی میں فائدہ ہوتا ہے۔

جامن کھانے کا صحیح طریقہ
جامن کھانے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ نمک اور سیاہ مرچ پیس کر اس کے ساتھ کھایا جائے

احتیاطی تدابیر

جس طرح ہر شے میں اعتدال ہی مناسب راہ عمل ہے اس طرح جامن بھی حد اعتدال میں استعمال کریں۔
اس کا زیادہ استعمال قبض پیدا کرتا ہے۔
ہمیشہ کھانے کے بعد کھائیں خالی پیٹ کھانے سے پیٹ درد پیدا کر دیتا ہے-

(بشکریہ: سبحان اللہ، فیس بک پیج پوسٹ، تاریخ: 13جولائی 2019)

جامن اور شہتوت پر :

” سید مکرم نیاز کا ایک فیس بک پوسٹ، 26 جون 2022) "

"آج کی نسل کو معلوم ہی نہیں کہ جامن جتنا مہنگا انہیں آج خریدا جاتا ہے وہ کبھی مفت میں ملا یا بنٹا کرتے تھے۔
بیسویں صدی کی 8 ویں دہائی کی ابتدا میں جب ہم اسکول کے طالب علم تھے،تب موسم گرما میں آدھے دن کے اسکول سے واپسی پر…کبھی اسکول کے درختوں سے،کبھی اسکول سے گھر واپسی کے راستہ کنارے،کبھی اقربا و پڑوسیوں کے گھروں کے اندرون/بیرون واقع درختوں سے جامن اور شہتوت بلا روک ٹوک توڑ کر کھانے کا کتنا مزہ ہوا کرتا تھا۔یہ دونوں بہتر صحت کے ضامن پھل بھی ہیں۔
آج شہتوت تقریباً 500 روپے فی کلو ہے تو جامن فی کلو 200 روپئے سے زائد۔
اور آج…
گھروں،تعلیم گاہوں،رستہ کنارے نہ اس کے درخت ہیں اور نہ ہی آج کی برگر/پیزا نسل میں جامن/شہتوت کھانے کا کوئی شوق نہ کوئی جذبہ!”