تانڈور اور قدیم تانڈور میں کل 1 جون کو برقی سربراہی بند رہے گی
وقارآباد/تانڈور: 31۔مئی
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
مانسون کے آغاز سے قبل برقی سب اسٹیشنوں میں مرمتی کاموں اور شہر کے مختلف مقامات برقی تاروں کے لیے خطرہ بننے والے درختوں اور کھلے مقامات پرموجود برقی ٹرانسفارمرز،برقی کھمبوں کی نگہداشت و تبدیلی کی غرض سےبرقی کی مسدودی لازمی ہوتی ہے۔اسی کےتحت کل 1 جون، بروز ہفتہ وقارآباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن اور قدیم تانڈورکے تمام بلدی حلقوں میں 6 گھنٹوں کے لیے برقی سربراہی بند کی جا رہی ہے۔
ڈی ای آپریشنس DE# محکمہ برقی تانڈور بھانو پرساد کی جانب سے آج شام جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق کل یکم جون،بروز ہفتہ، وقار آباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن کے علاوہ قدیم تانڈور کےتمام علاقوں میں 9 بجے صبح سے سہء پہر 3 بجے تک 6 گھنٹوں کے لیے برقی سربراہی مکمل طور پر بند رہے گی۔
ڈی ای آپریشنس محکمہ برقی بھانو پرساد نے کہاکہ برقی سب اسٹیشنوں کی مرمت اور دیکھ بھال کی غرض سے کل کی جانےوالی برقی مسدودی کے موقع پر صارفین محکمہ برقی کے ساتھ تعاون کریں۔
یاد رہے کہ 19 مئی کو بھی تانڈور ٹاؤن کے علاوہ بشیرآباد منڈل میں موجود برقی سب اسٹیشنوں کے تحت موجود مواضعات میں 7 بجے صبح سے صبح 9 بجے تک دو گھنٹوں کے لیے برقی سربراہی مکمل طور پرمسدود کی گئی تھی۔
” یہ بھی پڑھیں "
جامن مختلف جسمانی مسائل کے حل کیلئے نہایت مفید پھل، سال میں ایک جامن ضرور کھائیں

