حلقہ اسمبلی تانڈور سے میری شکست کے لیے مختلف سازشیں رچی جارہی ہیں
میری کامیابی طئے، رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کا خطاب، پرچہ نامزدگی داخل
ریالی میں انسانی سروں کا سمندر، رکن پارلیمان چیوڑلہ رنجیت ریڈی کی شرکت
وقارآباد/تانڈور: 09؍نومبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام/نمائندہ)
وقارآبادضلع کے حلقہ اسمبلی تانڈور کے رکن اسمبلی و بی آر ایس پارٹی امیدوار پائلٹ روہت ریڈی نے آج 9 نومبر کو اپنے پرچہ نامزدگی کا دوسرا سیٹ داخل کیا۔اس سے قبل بھی وہ ایک پرچہ نامزدگی داخل کرچکے ہیں۔اپنے پرچہ نامزدگی کے ادخال سے قبل رکن اسمبلی نے علماء کرام سے خصوصی دعاء کر وائی اور ساتھ ہی پنڈتوں سے اشلوک بھی پڑھوائے۔

اس موقع پر ان کے ساتھ رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی،صدر ضلع لائبرریز راجو گوڑ،صدرنشین بلدیہ تاٹی کونڈاسواپنا پریمل اور صدر ٹاؤن بی آر یس ایم اے نعیم افو موجود تھے۔
اس سلسلہ میں اندرا چوک سے ایک ریالی منظم کی گئی جس میں رکن پارلیمان چیوڑلہ کے علاوہ دیگر پارٹی قائدین گاڑی پر سوار تھے۔ ہر طرف انسانی سروں کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا تھا،نعروں کی گونج سے یہ علاقے دہل اٹھے۔ریالی اور رکن اسمبلی کے خطاب کے دوران اندرا چوک اور دیگر علاقے پارٹی کے جھنڈوں اور بیانروں سے گلابی رنگ میں غرق ہوگئے تھے۔جس میں تانڈور ٹاؤن کےعلاوہ مختلف منڈلات سے پارٹی قائدین اور کارکنوں کے علاوہ رکن اسمبلی کے مداحوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔
اندرا چوک،شیواجی چوک چوک،وی وی ایچ ایس تک یہ ریالی منظم کی گئی۔اندرا چوک پر ہزاروں افراد کےمجمع سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی و بی آر ایس پارٹی امیدوار حلقہ اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے کہا کہ اس ریالی اور مجمع کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کامیابی کے بعد فتح کے جشن کا منظر ہے۔

انہوں نے اپنےمخالف امیدوار کو غیر مقامی قرار دیتے ہوئے کہ اکہ یہاں مقابلہ گھر والے اور باہر والے کے درمیان ہے اور یہاں کے عوام مقامی امیدوار کو ہی دوبارہ کامیاب بنائیں گے۔
اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے کہا کہ انہیں شکست دینے کے لیےتمام دشمن ایک ہوئے ہیں اور رقم کے ذریعہ تانڈور کے عوام کی عزت نفس خریدنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

پائلٹ روہت ریڈی نے حلقہ اسمبلی تانڈور کےرائے دہندوں سے اپیل کی کہ ان طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بناتےہوئے انہیں منہ توڑ جواب دیں اور انہیں دوبارہ کامیاب بناتے ہوئے تانڈور کی مزید ترقی کی راہ ہموار کریں۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ حلقہ اسمبلی تانڈور میں ان کی کامیابی یقینی ہے۔رکن پارلیمان چیوڑلہ ڈاکٹر جی۔رنجیت ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تیسری مرتبہ بی آر ایس پارٹی کی تاریخی فتح طئےہے۔ساتھ ہی وقار آبادضلع کے چاروں اسمبلی حلقہ جات وقارآباد،تانڈور،کوڑنگل اور پرگی میں بی آر ایس امیدوار کامیاب ہونگے۔

” یہ بھی پڑھیں "


