ہماچل پردیش میں پہاڑی تودے گرپڑے،ملبہ میں پھنسی بس میں 40 سے زیادہ مسافر
انڈو۔تبتین بارڈر پولیس کی ٹیموں کی جانب سے امدادی کام جاری
ہماچل پردیش :11۔اگست (سحرنیوزڈاٹ کام)
قدرتی نظام اور ماحولیات کے ساتھ انسانی چھیڑ چھاڑ موسمی تغیرات کا باعث بن رہے ہیں اترکھنڈ اور ہماچل پردیش کے علاوہ بہار اور مدھیہ پردیش میں گزشتہ ماہ زبردست بارش اورسیلاب کی وجہ کئی ہلاکتیں اور بڑی تعداد میں املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
اسی دؤران ہماچل پردیش کے ضلع کنور کے ریکانگ پیو ۔شملہ ہائی وے پر آج دوپہر اچانک بڑی تعداد میں پہاڑی تودے ٹوٹ کرگرنے سے ایک روڈ ٹرانسپورٹ کی بس ، ایک لاری اورکئی گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

عہدیداروں کا اندازہ ہے کہ یہ تمام گاڑیاں پہاڑی تودے کے ملبہ کے نیچے پھنسی ہوئی ہیں۔عہدیداروں کے مطابق ہماچل پردیش آرٹی سی کارپوریشن کی اس پھنسی ہوئی بس میں 40 سے زائد مسافرین سوار ہیں جبکہ دیگر گاڑیوں میں سوار مسافرین کی تعداد کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔
اس واقعہ کی اطلاع کے فوری بعد انڈو۔تبتین بارڈر پولیس ( آئی ٹی بی پی) کی بچاؤ ٹیمیں جائے مقام پر پہنچ گئی ہیں اور راحتی و بچاؤ کام انجام دیتے ہوئے پھنسے ہوئے مسافرین کو بحفاظت نکالنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
ری پبلک ٹی وی کے جرنلسٹ سنی پون نے جائے مقام کا ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے:-
A bus got trapped in landslide in Kinnaur district of Himachal Pradesh.
Around 40-42 people trapped as per rough estimate pic.twitter.com/jRxzboRtDo— sunny pawan Yadav (@SunnySunnypawan) August 11, 2021
اس پہاڑی تودے کے نیچے پھنسی ہوئی بس اور دیگر گاڑیوں میں سوار مسافرین کی حالت کیا ہے اس کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بچاؤ کاموں کی تکمیل کے بعد ہی حالات واضح ہوں گے۔
ٹوئٹر پر انڈو۔تبتین بارڈر پولیس ( آئی ٹی بی پی) کی جانب سے جائے مقام کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ جائے مقام پر آئی ٹی بی پی کی بچاؤ ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور مزید تفصیلات کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔
A landslide reported on Reckong Peo- Shimla Highway in #Kinnaur District in Himachal Pradesh today at around 12.45 Hrs. One truck, a HRTC Bus and few vehicles reported came under the rubble. Many people reported trapped. ITBP teams rushed for rescue. More details awaited. pic.twitter.com/ThLYsL2cZK
— ITBP (@ITBP_official) August 11, 2021
جبکہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہماچل پردیش کے ضلع کنور کے ریکانگ پیو۔شملہ ہائی وے پر پیش آئے اس حادثہ کے سلسلہ میں انہوں نے وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش جئے رام ٹھاکر اور ڈائرکٹر جنرل انڈو۔تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) سے فون پر بات کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی ہیں اوربچاؤ ٹیمیں اس کام میں مصروف ہیں۔
हिमाचल के किन्नौर में भूस्खलन से हुए हादसे के संबंध में मैंने मुख्यमंत्री @jairamthakurbjp जी व DG ITBP से बात की है।@ITBP_official की टीमें राहत व बचाव कार्य में पूरी तत्परता से लगी हैं। लोगों की जान बचाना व घायलों को शीघ्र उपचार देना ITBP व स्थानीय प्रशासन की प्राथमिकता है।
— Amit Shah (Modi Ka Parivar) (@AmitShah) August 11, 2021
وزیر داخلہ امیت شاہ نے انہیں ہدایت دی ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کی جانیں بچائیں اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کرتے ہوئے انہیں بہتر علاج فراہم کیا جائے۔