ممبئی ایرپورٹ پر مسافر کی جانب سے نگلے گئے 10 کروڑ مالیتی کوکین کے 70 کیپسول ہسپتال لے جاکر نکالے گئے

بین الاقوامی خبریں بین ریاستی خبریں قومی خبریں

ممبئی ایرپورٹ پرموزمبیق کے شہری نے کوکین سے بھرے 70 کیپسول نگل لیے

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے مسافر کو ہسپتال منتقل کرکے 10 کروڑ روپئے مالیتی کیپسول نکلوائے

ممبئی :11۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

ممنوعہ ہیروئن، کوکین اوردیگر مہنگی نشیلی ادویات کی اسمگلنگ کے مختلف طریقے فلموں میں دکھائے جاتے ہیں۔چند فلموں میں یہ بھی مناظر دکھائے گئے تھے کہ ان مہنگی ممنوعہ نشیلی ادویات کو کس طرح اسمگلرس اپنے پیٹ میں چھپاکر لاتے ہیں اور ایر پورٹ پر تلاشی کے دؤران باآسانی بچ کر باہر نکل جاتے ہیں۔

لیکن نارکو ٹیکس کنٹرول بیورو (این سی بی) ممبئی کے عہدیداروں نے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ساؤتھ افریقہ کے موزمبیق سے آنے والے ایک ایسے مسافر کو اپنی تحویل میں لے لیا جس نے اپنے ساتھ لائے ہوئے ایک کلو سے زائد کوکین کے 70 کیپسول نگل لیے تھے فوری اس مسافر کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تمام کیپسول نکال کر ضبط کرلیے گئے جن کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 10 کروڑ روپئے بتائی جاتی ہے۔

سمیر وانکھیڈے زونل ڈائرکٹر،انٹرنل ریونیو سرویس نارکو ٹیکس کنٹرول بیورو(این سی بی) ممبئی کے مطابق این سی بی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص کوکین لے کر ممبئی ایرپورٹ پہنچ رہا ہے۔

Photo Courtesy : Republic World

چوکس این سی بی ٹیم کے عہدیداروں نے 8 اگست کی صبح دوبجے ساؤتھ افریقہ کے ” موزمبیق "سے آنے والے ” فومو ایمونیول زیدیقواس” کو شبہ کی بنیاد پر چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایرپورٹ پر روک لیا۔تفتیش کے دؤران اس شخص نے بتایا کہ کوکین سے بھرے ہوئے 70 کیپسول اس کے پیٹ میں موجود ہیں۔

تاہم عہدیداروں نے محسوس کیا کہ اس شخص نے آپریشن کے ذریعہ یہ کیپسول نہیں چھپائے بلکہ اس نے کوکین سے بھرے ہوئے 70 کیپسول اوپر سے نگل لیے ہیں جسے فوری جے جے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ڈاکٹرس کی زیر نگرانی ہے۔

موزمبیق کے اس شہری فومو ایمونیول زیدیقواس نے دس مرتبہ قئے کے ذریعہ کوکین سے بھرے نگلے ہوئے تمام 70 کیپسول اُگلے ہیں اور آخری کیپسول اس نے کل 10 اگست کو اُگلا ہے۔

Photo Courtesy : Journalist Siraj Noorani, Twitter

نارکو ٹیکس کنٹرول بیورو(این سی بی) ممبئی کی جانب سے پہلی مرتبہ اتنی بڑی مقدار میں اور اس طرح اسمگل کی جارہی کوکین ضبط کرنے کا پہلا واقعہ ہے۔

سمیر وانکھیڈے زونل ڈائرکٹر،انٹرنل ریونیو سرویس نارکو ٹیکس کنٹرول بیوروممبئی کے مطا بق ضبط کی گئیں 70 کیپسول سے جملہ ایک کلو 29 گرام کوکین برآمد ہوئی ہے اور ایک کیپسول میں 14.7 گرام کوکین بھری ہوئی تھی۔

اس معاملہ میں ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے نارکو ٹیکس کنٹرول بیورو(این سی بی) ممبئی مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے