حیدرآباد: تین ماہ کی شادی شدہ معشوقہ کا عاشق کے ہاتھوں قتل

Uncategorized جرائم و حادثات ریاستی خبریں

حیدرآباد: تین ماہ کی شادی شدہ معشوقہ کا عاشق کے ہاتھوں قتل

حیدرآباد: 11۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

اپنی شادی شدہ معشوقہ سے ملاقات کی غرض سے سینکڑوں کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرکے حیدرآباد پہنچنے والے عاشق نے ملاقات کے بعد اپنے ساتھ آئے ہوئے دوست کی مدد سے اپنی معشوقہ کا قتل کردیاکیونکہ وہ بضد تھا کہ معشوقہ اس کے ساتھ چلے لیکن معشوقہ نے انکار کیا تھاعاشق قتل کے بعدعاشق اپنی معشوقہ کے جسم موجود زیورات لے کر فرار ہوگیا۔

جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے اس واقعہ کی تفصیلات مقامی افراد اور پولیس کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کی ساکن پوجا ورما21سالہ کی تین ماہ قبل راجیش ورما سے شادی ہوئی تھی ۔ شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ حیدرآباد منتقل ہوگئی یہ جوڑا جیڈی میٹلہ کے ونائک نگر میں مقیم ہوگیا اور پوجا ورما کا شوہر ایک مقامی خانگی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے۔

خانہ دار خاتون پوجا ورما اپنے سابق عاشق راکیش سے فون پر رابطہ برقرار رکھے ہوئے تھی اور اپنے عاشق راکیش سے خواہش کی کہ وہ ملاقات کے لیے حیدرآباد آئے تو 24 گھنٹے میں ہی راکیش جھارکھنڈ سے حیدرآباد تک کا 1400 کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے اپنے ایک دوست کے ساتھ حیدرآباد پہنچا اورپوجاورما سے ملاقات کی۔

بعدازاں راکیش نے پوجا ورما سے ضد کی کہ وہ اس کے ساتھ واپس جھارکھنڈ چلے تاکہ دونوں وہاں مل کر ایک ساتھ رہ سکیں تاہم پوجا ورما نے انکار کردیا جس پر برہم عاشق راکیش نے اپنے ساتھ جھارکھنڈ سے آئے ہوئے دوست کے ساتھ مل کر اپنی شادی شدہ معشوقہ پوجا ورما کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔اور دونوں مقتولہ کے جسم پر موجود منگل سوتر اور ایک سونا کی چین لے کر وہاں سے فرار ہوگئے۔

اس قتل کے واقعہ کی اطلاع پر جیڈی میٹلہ پولیس نے مقتولہ کے مکان پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں بعد پنچنامہ نعش کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مقتولہ پوجاورما کے شوہر راجیش ورما کی شکایت پر جیڈی میٹلہ پولیس ایک کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات میں مصروف ہے۔اور اس قتل کے واقعہ میں ملوث راکیش اور اس کے دوست کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے