تانڈور میں کل 14 ستمبر کو جمعیتہ علماء وقارآباد ضلع کے زیر اہتمام اجلاس عام
مفتی سید عفان منصورپوری، نامور موٹیویشنل اسپیکر منور زماں کی شرکت
وقارآباد/تانڈور: 13؍ستمبر
(سحرنیوز ڈاٹ کام)
جمعیتہ علماء وقار آباد ضلع کے زیر اہتمام، حافظ پیرشبیر احمد، صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش کی زیر صدارت کل 14؍ستمبر ، بروز جمعرات پانچواں اور مرکزی سالانہ اجلاس عام بعنوان”تعلیم، دین و دنیا کی ترقی کی ضامن” تانڈور وقارآبادضلع کے میٹرو فنکشن ہال (برائے مرد) اور وائٹ پیالیس فنکشن ہال (برائے خواتین) بوقت بعد مغرب منعقد کیا جا رہا ہے۔
” اپ ڈیٹ / 14 ستمبر 2023 "
” اس اجلاس عام کا آج بعد نماز مغرب آغاز ہوگیا ہے۔اس یوٹیوب چینل پر لائیو دیکھا جاسکتا ہے "
صدر جمعیتہ علماء وقارآباد ضلع مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے اس اجلاس عام سے حضرت مفتی سید عفان منصور پوری،شیخ الحدیث،جامعہ اسلامیہ،امروہہ،اتر پردیش”نئی نسل میں دینی شعور بیداری کی ضرورت”اور نامور بین الاقوامی شہرت یافتہ موٹیویشنل اسپیکر جناب منور زماں” عصری تعلیم اور سرکاری محکموں میں مسلم نمائندگی "کے عنوان پر خطاب کریں گے۔
حافظ پیر خلیق احمد صابر،جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش،ایس پی ضلع وقارآباد نندیالا کوٹی ریڈی آئی پی ایس اور مولانا مصدق القاسمی،صدر جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد اس اجلاس عام کے مہمانان اعزازی کے طور پر شرکت کریں گے۔
مولانا محمد عبدالرحمن اطہر قاسمی،جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء ضلع وقارآباد نے عوام بالخصوص نوجوانوں سے بڑی تعداد میں اس اجلاس عام میں شرکت کی خواہش کرتےہوئے بتایا کہ پڑوسی ریاست کرناٹک کے مختلف مقامات اور تلنگانہ کے کئی اضلاع سے طلبا و طالبات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے اس اجلاس عام میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔
اس اجلاس سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے 9000508991 یا 9490020951 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔


