حیدرآباد ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے چار مسافروں کے قبضہ سے ایک کروڑ روپے مالیتی ایک کلو 843 گرام سونا ضبط

حیدرآباد ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے چار مسافروں کے قبضہ سے
ایک کروڑ روپے سے زائد مالیتی ایک کلو 843 گرام سونا ضبط

حیدرآباد : 13۔ستمبر (سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ (شمس آباد ایئر پورٹ) RGIA# پر محکمہ کسٹمز کے عہدیداروں کی جانب سے وقفہ وقفہ سے بڑے پیمانے پر سونا اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی ضبطی کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ دو دنوں کے دؤران محکمہ کسٹمز حیدرآباد ایئر پورٹ کےعہدیداروں نے چار علحدہ علحدہ واقعات میں دبئی سے پہنچنے والے چار مسافروں کے قبضہ سے ایک کلو 843 گرام سونا ضبط کرلیا ہے۔جس کی جملہ مالیت ایک کروڑ، 11 لاکھ 58 ہزار روپئے ہے۔

محکمہ کسٹمز،حیدرآباد ایئر پورٹ کےعہدیداروں کےمطابق 11 ستمبر کو دبئی سے پہنچنے والے ایک مسافر کے قبضہ سے 757.70 گرام سونا ضبط کرلیا گیاجسے اس مسافر نے اپنی بڑی آنت میں چھپاکر لایاتھا اور اس ضبط شدہ سونا کی مالیت 46 لاکھ 14 ہزار 393 روپئے ہے۔اس سلسلہ میں کیس درج رجسٹر کرکے مزیدتحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جبکہ کل 12ستمبر کو محکمہ کسٹمز ،حیدرآباد ایئر پورٹ کے عہدیداروں نے دبئی سے آنے والے ایک مسافر کے قبضہ سے 134.950 گرام سونا ضبط کرلیا جس کی مالیت 8 لاکھ 15 ہزار روپئے ہے۔

وہیں آج 13ستمبر کو محکمہ کسٹمز، راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ،حیدرآباد کےعہدیداروں نے دبئی سے ہی پہنچنے والے ایک مسافر کےقبضہ سے 28 لاکھ روپئے مالیتی 465 گرام سونا ضبط کرلیا ہے۔اس مسافر نے سونا کو نیبو لائزر مشین Nebulizer Machine# میں چھپاکر لایا تھا۔

اسی طرح آج 13 ستمبر کو ہی محکمہ کسٹمز کے عہدیداروں نے دبئی سے حیدرآباد ایئر پورٹ پہنچنے والے ایک مسافر کے قبضہ سے 486 گرام سونا ضبط کرلیا ہے جس کی مالیت 29 لاکھ 27 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔محکمہ کسٹمز کے عہدیداروں کے مطابق اس مسافر نے اس سونا کو کار کے ویکیوم کلینئر اور اسپیکر کی مقناطیس میں چھپاکر لایا تھا۔

یاد رہے کہ محکمہ کسٹمز،راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کےعہدیداروں کی جانب سے جاریہ ماہ 5 ستمبر تا 8 ستمبر علحدہ علحدہ واقعات میں راس الخیمہ سے آنے والے دو مسافرین اور دبئی سے آنے والے دو مسافرین کے قبضہ سے ایک کروڑ 25 لاکھ 36 ہزار روپئے مالیتی دو کلو سے زائد سونا ضبط کرلیاتھا۔

5 ستمبر کو محکمہ کسٹمز کےعہدیداروں نے انکشاف کیاتھا کہ 933 گرام سونا جس کی مالیت 56 لاکھ 63 ہزار روپئے تھی ایک دبئی سے پہنچنے والے مسافرکے قبضہ سے ضبط کیا گیاتھا اور اس سونا کوایئر پورٹ کے باہر تک منتقلی کے منصوبے میں شامل ایئر پورٹ کے ایک ملازم کوبھی گرفتار کرلیا گیا۔

 

 

 

” یہ بھی پڑھیں "

تانڈور میں کل 14ستمبر کو جمعیتہ علماء وقارآباد ضلع کے زیر اہتمام اجلاس عام، مفتی سید عفان منصورپوری، موٹیویشنل اسپیکر منور زماں کی شرکت

حیدرآباد ایئر پورٹ پر بشمول خاتون چار مسافرین کے قبضہ سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالیتی دو کلو سونا ضبط، ایئر پورٹ ملازم بھی گرفتار