فیس بک اور انسٹاگرام کی خدمات دنیا بھر میں اچانک مسدود، چند گھنٹوں بعد بحال،کروڑہا صارفین پریشان

فیس بک اور انسٹاگرام کی خدمات دنیا بھر میں اچانک مسدود، چند گھنٹوں بعد بحال
ہندوستان کے بشمول کئی ممالک کے کروڑہا صارفین پریشان، خدمات کا دوبارہ آغاز

حیدرآباد : 05۔مارچ
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

آج شام دیر گئے ہندوستان کےعلاوہ کئی ممالک میں میٹا Meta# کی ملکیت فیس بک اور انسٹاگرام کےعلاوہ تھریڈ اور فیس بک میسنجر کی خدمات اچانک مسدود ہوگئیں.جس کے باعث دنیا بھر میں موجود اس کے کروڑہا صارفین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

صارفین فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے،,پیغامات پہنچانے اور اپنی سرچ فیڈز کو دیکھنے سے قاصر تھے رات 8 بجے سے زائداز دیڑھ گھنٹے تک فیس بک اور انسٹا گرام کی خدمات بند رہیں۔

آؤٹیج ٹریکنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ کےمطابق،فیس بک پر بند ہوجانے کی 3 لاکھ سے زیادہ رپورٹ کی گئی تھیں،جب کہ انسٹاگرام پر 20 ہزار سے زیادہ رپورٹ کی گئیں۔زیادہ تر صارفین کا بالخصوص فیس بک اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ دوبارہ لاگ ان نہیں کر پا رہے تھے۔

صارفین نے جونہی ہمیشہ کی طرح فیس بک اوپن کرنے کی کوشش کی گئی تو بتا رہا تھاکہ لاگ ان Log In# کریں جبکہ زیادہ صارفین کا پاس ورڈ ان کے موبائل فونس اور لیاپ ٹاپ و کمپیوٹرس میں محفوظ رہتا ہے اور بار بار پاس ورڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن آج رات جب صارفین نے فیس بک ایپ اوپن کیا تولاگ ان کا نوٹیفکیشن آرہا تھا جب صارفین نے لاگ ان کیا تو ان کو بتایا جارہا تھا کہ پاس ورڈ غلط ہے جس سے فیس بک صارفین مزید پریشان ہوگئےکہ کسی نے ان کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہوگا۔کئی صارفین نے بتایا کہ انہوں نے اپنے موبائل فونس پر فیس بک ایپ ڈیلیٹ کر کے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کیا تو بھی یہی مسئلہ درپیش تھا۔

یاد رہے کہ پوری دنیا میں ہندوستان میں فیس استعمال کرنےوالی تعداد سب سے زیادہ یعنی 385.65 ملین ہے۔امریکہ میں 188.6 ملین، انڈونیشیاء میں میں 136.35 ملین،برازیل میں 111.75 ملین اور میکسیکو میں 94.8 ملین صارفین موجود ہیں۔

کئی صارفین نے بتایاکہ انہوں نے جب پاس ورڈ درج کرتےہوئے لاگ ان کرنے کی کوشش کی تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے واٹس ایپ پر او ٹی پی OTP# بھیجا جارہا ہے دو تین مرتبہ اوکے OK# کرنےکے باوجود فیس بک کی جانب سے کوئی اوٹی پی موصول نہیں ہوا۔ بالآخر رات دس بجےکےقریب فیس بک کی خدمات بحال ہوئیں۔لیکن انسٹاگرام پر دس بجےتک بھی صارفین کومشکلات پیش آئیں۔

انسٹا گرام فیس بک کی طرح مکمل بند تو نہیں ہوا تھا لیکن پیج ریفریش نہیں ہو رہا تھا اور کسی بھی پوسٹ پرکمنٹس رات ساڑھے دس بجے تک بھی نہیں ہو پا رہےتھے۔میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون نے رات 9:22 بجے کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”ہم واقف ہیں کہ لوگوں کو ہماری خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔اب ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔”

بعدازاں رات 10:49 بجے اینڈی اسٹون جوکہ میٹا کے کمیونیکیشنس کے ڈائریکٹر ہیں نے دوبارہ ٹوئٹ کرتے ہوئےفیس بک کی خدمات میں رکاوٹ کی وجہ سے صارفین کوہونے والی تکلیف کے لیے معافی طلب کی۔انہوں نے تکنیکی مسئلے کو تسلیم کیا اور صارفین کو یقین دلایا کہ اسے جلد از جلد حل کر لیا گیا ہے۔

Downdetector# کی رپورٹ کے مطابق فیس بک اور انسٹا گرام کی یہ خدمات صرف ہندوستان میں بندنہیں ہوئی تھیں اور نہ اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہوئے تھے بلکہ امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور برازیل کے علاوہ کئی ممالک میں فیس بک اور انسٹاگرام ڈاؤن ہوگئے تھے۔واٹس ایپ، فیس بک،انسٹاگرام اور تھریڈ میٹا کی ملکیت ہیں نے ابھی تک اس کی وجہ نہیں بتائی ہے اور میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے اپنی فیس بک ٹائم لائن پر اس سے متعلق کوئی پوسٹ نہیں کیا ہے۔اور نہ خدمات کے مسدود ہوجانے کی اطلاع دی ہے۔

میٹا کی جانب سے متعارف کردہ تھریڈ جو کہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے خلاف تیار کیا گیاہے اس کی خدمات بھی متاثر رہیں۔فیس بک اور انسٹاگرام کے مسدود ہوجانے کے چند منٹوں کے بعد ہی سوشل میڈیا اور ایکس کے صارفین ایلون مسک کی ملکیت والے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر متحرک ہوگئےتھے جہاں مارک زکربرگ،فیس بک اور انسٹاگرام ٹرینڈ کرنے لگ گئے۔میٹا کے کئی صارفین نےفیس بک اور انسٹاگرام کے اچانک ڈاؤن ہوجانے پر کئی دلچسپ اور مزاحیہ میمز اور پوسٹ کرنے لگ گئے۔جن میں چند یہاں پیش ہیں۔

 

 

 

یہ بھی پڑھیں "

سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواء کی افواہیں، تانڈور میں ہجوم کے ہاتھوں ایک زنخہ کی شدید پٹائی، پولیس میں شکایت درج ،کارروائی کا مطالبہ

مہاراشٹرا : چیتا کا سر پانچ گھنٹوں تک برتن میں پھنسا رہا، محکمہ جنگلات کی ٹیم نے بچا لیا

حالات کو بدلنے کے لیے پہلے ہمیں اپنے آپ کو بدلنا ہوگا : مولانا محمد عبدالقوی صاحب کا خطاب