دہلی حکومت کی جانب سے راشن کارڈ رکھنے والوں کیلئے بڑے اعلانات

دہلی حکومت کی جانب سے راشن کارڈ رکھنے والوں کیلئے بڑے اعلانات

نئی دہلی: 18۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

دہلی حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے دہلی کے عوام کیلئے آج چار بڑے اعلانات کیئے ہیں۔

اروند کجریوال نے اعلان کیا ہے کہ دہلی میں 72 لاکھ راشن کارڈ رکھنے والوں کوحکومت دہلی کی جانب سے اس مہینہ کا راشن مفت دیاجائے گا۔اور ان سے کوئی بھی رقم نہیں لی جائے گی۔

اس کے علاوہ پانچ کلو زائد راشن مرکزی حکومت کے تحت دیا جائے گا اس طرح اس ماہ راشن کارڈ س رکھنے والوں کو جملہ دس کلوراشن مفت حاصل ہوگا۔

ساتھ ہی وزیراعلیٰ دہلی اروند کجریوال نے اعلان کیا ہے کہ جن غریب اور مستحق افراد کے پاس راشن کارڈ موجود نہیں ہیں انہیں بھی دہلی حکومت راشن فراہم کرے گی اورانہیں کسی بھی قسم کی سند پیش کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔وزیراعلیٰ کجریوال نے اعلان کیا ہےکہ اندرون دو یوم سب کو مفت راشن حاصل ہونا شروع ہوجائے گا۔

وزیر اعلیٰ دہلی اروند کجریول نے یہ تیقن بھی دیا ہے کہ کورونا وائرس سے فوت ہونے والوں کے خاندانوں کو بھی فی کس 50,000 روپئے ایکس گریشیاء کے طورپر دیئے جائیں گے۔

اور جن خاندانوں میں کمانے والے افراد کی اموات ہوئی ہیں یا کوئی ان کے پاس کمانے والے نہ ہوں توان کو پچاس ہزار روپئے کے علاوہ ماہانہ ڈھائی ہزارروپئے دیئے جائیں گے۔

اگرشوہر فوت ہوگیا ہے تو بیوی کواور بیوی فوت ہوگئی ہے تو شوہر کو اور اگر وہ غیرشادی شدہ ہوتو کوویڈ سے مرنے والوں کے والدین کو معاوضہ دیاجائے گا۔

وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے یہ اعلان بھی کیا ہے ایسے بچے جن کے ماں باپ میں کسی کی کورونا سے موت واقع ہوگئی ہو اور وہ بے سہارا ہوگئے ہیں تو انہیں ماہانہ ڈھائی ہزارروپئے 25 سال کی عمر تک دیئے جائیں گے اور انہیں مفت تعلیم فراہم کی جائے۔