تلنگانہ میں ماسک نہ پہننے والوں پر 31 کروڑ روپئے کے جرمانے عائد کیے گئے،ہائیکورٹ میں ڈی جی پی کی رپورٹ

ریاستی خبریں

تلنگانہ میں ماسک نہ پہننے والوں پر 31 کروڑ روپئے کے جرمانے عائد کیے گئے
ہائیکورٹ میں ریاستی ڈی جی پی مہندرریڈی کی رپورٹ

حیدرآباد: 17۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاستی ڈی جی پی مسٹر ایم۔مہندرریڈی نے آج ریاستی ہائیکورٹ میں داخل کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا ہے تلنگانہ میں ماسک نہ پہننے والوں پر اب تک جملہ 31 کروڑ روپئے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ساتھ ہی ڈی جی پی ہائیکورٹ کو بتایاہے کہ 98 بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں اور 3,39,412 ماسک نہ پہننے والے افراد پر کیس درج رجسٹرکیے گئے ہیں۔

تلنگانہ میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر ریاستی ہائیکورٹ کی چھان بین کے سلسلہ میں ریاستی ڈی جی پی نے یہ رپورٹ داخل کی ہے۔اس سلسلہ میں آج پیر کے دن حیدرآباد،سائبرآباد اور راچہ کونڈہ کے پولیس کمشنران ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

ریاستی ڈی جی پی مسٹر ایم۔مہندرریڈی کی جانب سے ہائیکورٹ میں داخل کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سماجی فاصلہ قائم نہ رکھنے والے 22,560 افراد پر کیس درج کیے گئے ہیں۔

ڈی جی پی نے اس رپورٹ میں ہائیکورٹ کو بتایا کہ یکم مئی تا 14 مئی مختلف قواعد کی خلاف ورزی پر 4,31,823 کیس درج رجسٹر کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے