تلنگانہ کے 48 ہسپتالوں میں 324 ٹن آکسیجن کی پیداوار کیلئے پلانٹ قائم کیے جائیں: چیف منسٹر کے سی آر
حیدرآباد:17۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)
چیف منسٹر تلنگانہ کے۔ چندراشیکھر راؤ نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ جاریہ کوویڈ متاثرین کے علاج کیلئے ریاست تلنگانہ کو درکار 324 میٹرک ٹن آکسیجن کی تیاری کیلئے ریاست کے 48 ہسپتالوں میں آکسیجن تیاری کے پلانٹ قائم کیے جائیں تاکہ مستقبل میں بھی ریاست کو آکسیجن کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
آج شام محکمہ صحت و طبابت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ کے۔ چندراشیکھرراؤ نے یہ ہدایت بھی کہ زائد 100 میٹرک ٹن آکسیجن کی پیداوار کا پلانٹ حیدرآباد میں بھی قائم کیا جائے۔
అదనంగా 100మెట్రిక్ టన్నుల లిక్విడ్ ఆక్సిజన్ ఉత్పత్తి చేసే ప్లాంటును హైదరాబాద్లో ఏర్పాటు చేయాలన్నారు. 16మెట్రిక్ టన్నుల ప్లాంట్లు 6 యూనిట్లు, 8మెట్రిక్ టన్నుల ప్లాంట్లు 15 యూనిట్లు, 4మెట్రిక్ టన్నుల ప్లాంట్లు 27యూనిట్లు హైదరాబాద్లో, జిల్లా, ఏరియా ఆస్పత్రుల్లో ఏర్పాటు చేయాలన్నారు
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) May 17, 2021
چیف منسٹر تلنگانہ کے۔ چندراشیکھر راؤ نے ان عہدیداروں کو ہدایت دی کہ 16 میٹرک ٹن آکسیجن کی پیداوار کے حامل 6 یونٹ،8 میٹرک ٹن آکسیجن کی پیداوار کے حامل 15 یونٹ، 4 میٹرک ٹن کے حامل 27 یونٹ حیدرآباد اور اضلاع کے ایریا ہسپتالوں میں قائم کیے جائیں۔تاکہ مستقبل میں آکسیجن کیلئے دوسری ریاستوں کے دارومدار پر نہ رہیں۔
ఒక్కొక్కటి 20 టన్నుల కెపాసిటీ గల 11 ఆక్సిజన్ ట్యాంకర్లను 10 రోజుల్లోగా అందించాలని ఉత్పత్తిదారులను సీఎం కోరారు. ఆక్సిజన్ సరఫరా విషయంలో రాబోయే రోజుల్లో ఇతర రాష్ట్రాల మీద ఆధారపడే పరిస్థితి ఉండొద్దని సీఎం అన్నారు.
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) May 17, 2021
چیف منسٹر تلنگانہ کے۔ چندراشیکھر راؤ نے آکسیجن ٹینکرس تیار کرنے والی کمپنیوں سے خواہش کی ہے کہ وہ فی کس 20 ٹن کے حامل 11 آکسیجن ٹینکرس اندرون دس یوم سربراہ کیے جائیں۔
اس اجلاس میں چیف منسٹر تلنگانہ کے۔ چندراشیکھر راؤ نے کوویڈ سے متاثر ہونے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں بیڈس،آکسیجن، ریمیڈیسیور اور دیگر ادویات اور سہولتیں دستیاب ہیں اسی لیے وہ اپنے علاج کیلئے خانگی ہسپتالوں سے رجوع ہوکر رقم ضائع نہ کریں بلکہ سرکاری ہسپتالوں سے رجوع ہوکر اپنا علاج کروائیں کیونکہ سرکاری اور خانگی ہسپتالوں میں کوویڈ کا ایک ہی طرز کا علاج کیا جاتاہے۔
ప్రభుత్వ ఆస్పత్రుల్లో బెడ్స్, ఆక్సిజన్, రెమిడెసివిర్ మందులు అన్నీ అందుబాటులోనే ఉన్నందున ప్రైవేటు హాస్పిటల్స్ ను ఆశ్రయించి డబ్బులు పోగొట్టుకోవద్దని, వైద్యం ప్రభుత్వ, ప్రైవేట్ రంగంలో ఎక్కడైనా ఒక్కటేనని కోవిడ్ చికిత్సకు ప్రజలు ప్రభుత్వ ఆస్పత్రుల్లోనే చేరాలని సీఎం ప్రజలకు సూచించారు.
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) May 17, 2021
اس جائزہ اجلاس میں چیف منسٹر کے۔ چندراشیکھر راؤ نے اس بات پر طمانیت کا اظہار کیا کہ ریاست کے سرکاری ہسپتالوں میں حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات ، لاک ڈاؤن کے نفاذ، بخار سروے اور کوویڈ کِٹس کی تقسیم کے باعث ہسپتالوں میں کوویڈ متاثرین کی بھرتی کم ہورہی ہے اور کوویڈ متاثرین کی زیادہ تعداد صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہورہی ہے اور یہ ریاست کیلئے باعث اطمینان ہے۔
اس اجلاس میں چیف منسٹر تلنگانہ کے۔ چندراشیکھر راؤ نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ کورونا متاثرین کے دوسرے مرحلہ میں بلاک فنگس سے متاثر ہونے کو دیکھتے ہوئے اس کے علاج کے انتظامات کیے جائیں اور ایسے افراد کو علاج فراہم کرنے کی غرض سے کوٹھی کے ای این ٹی ہسپتال ، سکندرآباد کے گاندھی ہسپتال کے علاوہ اضلاع کے میڈیکل کالجس اور ہسپتالوں کو درکار آلات اور ادویات فراہم کیے جائیں۔