تانڈور میں ایم ایل سی مہندرریڈی کی رہائش گاہ پر وزیر اعلیٰ کے سی آر کی سالگرہ تقریب

تانڈور میں ایم ایل سی مہندرریڈی کی رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ کے سی آر کی سالگرہ تقریب

صدر نشین بلدیہ ، ارکان بلدیہ اور ٹی آرایس قائدین نے کیک کاٹا اور پودے لگائے

تانڈور ۔ 17۔فروری (سحر نیوز ڈاٹ کام)

ایم ایل سی متحدہ ضلع رنگاریڈی وسابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہندرریڈی کی مقامی رہائش گاہ پر پر صدر ٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف کی قیادت میں وزیر اعلیٰ کے سی آر کی سالگرہ تقریب مناتے ہوئے عبدالرؤف ، صدر نشین بلدیہ تانڈور تاٹی کونڈا سواپنا پریمل اور دیگر پارٹی قائدین نے کیک کاٹا۔

وزیراعلیٰ کے سی آر کی سالگرہ کے موقع پر صدر ٹاؤن ٹی آرایس ، صدر نشین بلدیہ ،ارکان بلدیہ اور پارٹی قائدین کیک کاٹتے ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ٹاؤن ٹی آر ایس عبدالرؤف، صدر نشین بلدیہ تانڈور تاٹی کونڈا سواپنا پریمل اور دیگر نے وزیر اعلیٰ کے سی آر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کا حصول وزیر اعلیٰ کے سی آر کا کانامہ ہے اورانکی پرامن تحریک سے ساری دنیا واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تشکیل کے بعد وزیراعلیٰ کے سی آر کی مدبرانہ قیادت میں ریاست سنہرے تلنگانہ میں تبدیل ہوگئی ہے جہاں تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منفرد اور اختراعی اسکیمات کے ذریعہ ان طبقات کو مستفید کیا جارہا ہے۔

اور رعیتو بندھو ، رعیتو بیمہ ، آسرا پینشن اسکیم ، شادی مبارک ، کلیانہ لکشمی ، کے سی آر کِٹ کے علاوہ کئی ایک اسکیمات ایسی ہیں جو کہ ملک کی دیگر ریاستوں کیلئے ایک مثال ہیں۔صدر ٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف نے اس موقع پر کہا کہ ریاست تلنگانہ میں وزیراعلیٰ کے سی آر کی قیادت میں تمام شعبہ جات بالخصوص شعبہ زراعت ، صحت ، تعلیم پر کروڑہا روپئے صرف کیے جارہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ کے سی آر کی سالگرہ تقریب کے موقع پر صدر نشین اور ٹی آر ایس قائدین نے بڑے پیمانے پر پودے لگائے۔

وزیر اعلیٰ کی سالگرہ کے موقع پر ٹی آرایس قائدین شجرکاری کرتے ہوئے

اس موقع پر ارکان بلدیہ عبدالرزاق ،شوبھا رانی، وجیہ دیوی ،سلمیٰ زبیر لالہ ،روی ، وینکناگوڑ ،رامو ، پروین گوڑ ، سابق ارکان بلدیہ و سینئر پارٹی قائدین راجو گوڑ ، سید زبیر لالہ ،معاون رکن بلدیہ عبدالقوی، سید مسعود احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ جبکہ ایم ایل اے کیمپ آفس پر بھی رکن اسمبلی اور پارٹی قائدین نے شجر کاری کی ۔