وزیر اعلیٰ کے سی آر کی سالگرہ،تانڈور میں جشن کا ماحول

ریاستی خبریں

وزیر اعلیٰ کے سی آر کی سالگرہ،تانڈور میں جشن کا ماحول

کیمپ آفس پر تانڈور میں میگا بلڈ کیمپ رکن اسمبلی نے خون کا عطیہ دیا ،کیک کاٹا ، پودے لگائے گئے

تانڈور۔17۔فروری (سحر نیوز ڈاٹ کام)

ایم ایل اے کیمپ آفس میں رکن اسمبلی کیک کاٹتے ہوئے ، تصویر میں نائب صدر نشین بلدیہ دیپا نرسمول کے علاوہ ٹی آرایس قائدین دیکھے جاسکتے ہیں

ریاستی وزیر اعلیٰ کے سی آر کی 67؍ویں سالگرہ کے موقع پر مقامی ٹی آرایس پارٹی قائدین اور کارکنوں میں زبردست جوش وخروش دیکھا گیا ۔ایم ایل اے کیمپ آفس میں رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کی قیادت میں میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں رکن اسمبلی کے علاوہ پارٹی قائدین نے بھی اپنے خون کا عطیہ دیا۔

میگا بلڈ ڈونیشن کیمپ میں رکن اسمبلی تانڈور اپنے خون کا عطیہ دیتے ہوئے

قبل ازیں رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے پارٹی قائدین کیساتھ مل کر گلابی رنگ کا کیک کاٹا ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے وزیر اعلیٰ کے سی آر کو ایک مدبر قائد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پرامن ، طویل اور صبر آزماجدوجہد کرتے ہوئے علحدہ ریاست تلنگانہ حاصل کی اور انکی قیادت میں ریاست تلنگانہ ترقی کی جانب رواں دواں ہےاور ریاست تلنگانہ ملک کی تمام ریاستوں کیلئے ایک مثال ہے۔

رکن اسمبلی ، صدر نشین ، نائب صدر نشین ، ارکان بلدیہ اور ٹی آرایس قائدین پودے لگاتے ہوئے
رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی اپنے والد وٹھل ریڈی کو کیک کھلاتے ہوئے ، نائب صدر نشین ، ارکان بلدیہ اور پارٹی قائدین دیکھے جاسکتے ہیں

اس تقریب میں نائب صدر نشین بلدیہ دیپا نرسملو ، صدرو نائب صدر زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک ،وینکٹ ریڈی ، رکن اسمبلی کے والد وٹھل ریڈی ،ایم پی پی پدیمول انورادھارمیش کے علاوہ مقامی ٹی آرایس قائدین مرلی کرشنا ، نرسملو ، ایم اے نعیم افو ، محمد عرفان ،

پارٹی قائد ایم اے نعیم افو رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کو کیک کھلاتے ہوئے

سرینواس چاری ،عبدالرزاق،معز خان،محمد ممشاد ، نرسی ریڈی،کوہیر سرینواس ، پتنگے پانڈو ،محبوب ، جاوید ،ٹیپو کے علاوہ دیگر شریک تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے