تراویح کی نماز کے دوران بلی امام کے کندھے پر چڑھ گئی
نماز میں کوئی خلل نہیں، سوشل میڈیا اور میڈیا پر ویڈیو کی سونامی
ٹوئٹر پر الجزائر کی مسجد کے ویڈیو کو 3 ملین سے زائد افراد نے دیکھا
حیدرآباد: 07/اپریل
(سحر نیوز/سوشل میڈیا ڈیسک/یحییٰ خان)
اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر کویت میں مقیم العتیقی https://twitter.com/BinImad کےٹوئٹرہینڈل سے 5 اپریل کو ٹوئٹ کیا گیا ہے۔جن کے 1,846 فالوورز ہیں.لیکن حیرت انگیز بات یہاں یہ ہے ان کی جانب سے ٹوئٹ کیے گئے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر اب تک 31 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے دیکھاہے اور اس ویڈیو کو 23,000 سے زائد ٹوئٹر صارفین نے ری۔ٹوئٹ (شیئر) کیا ہے۔جبکہ اس ویڈیو کو 59،000 سے زائد لائیک حاصل ہوئے ہیں۔
پرشین بلیوں PersianCats# کی پرورش اور ان کے متعلق چند معلومات :-
جواب: "بلی کو پالنا جائز ہے،اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔اگر بلی کے بدن پر کوئی نجاست نہ لگی ہو اور وہ مصلے پر بیٹھ جائے، یا مصلے سے اپنا بدن مس کرے تو اس سےمصلیٰ ناپاک نہیں ہوگا۔اور اگر اس کے بدن پر نجاست لگی ہوتو وہ مصلی ناپاک ہوجائے گا اور اس کو دھونا ضروری ہوگا۔اسی طرح بلی کو اپنے ساتھ لگانے میں بھی یہی تٖفصیل ہےکہ اگر اس کے بدن پر ظاہری نجاست نہیں ہے تو اس کو اپنے بدن پر لگانے سے بدن ناپاک نہیں ہو گا،البتہ اگر وہ انسان کے بدن کو چاٹ لے تو نماز پڑھنے سے پہلے اس کو دھو لینا چاہئے۔”
(فتوی نمبر : 144008201317 /دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن،پاکستان)


Yahiya Khan
https://www.instagram.com/khan_yahiya276/ : Instagram
https://www.facebook.com/khanyahiya276 : Facebook
https://twitter.com/khanyahiya : Twitter
persiancat#
Imam#
namaz#
tarawih#
masjid#
aljazair#
trendingvideo#
viralvideo#

