ویب براؤزر” گوگل کروم "کے کروڑہا صارفین کے لیے خطرہ کا انتباہ!، ہیکرس سے بچنے کے لیے فوری”اپ ڈیٹ” کرنے کا مشورہ

ویب براؤزر” گوگل کروم "کے کروڑہا صارفین کے لیے خطرہ کا انتباہ!
ماہرین نے ہیکرس سے بچنے کے لیے فوری”اپ ڈیٹ” کرنے کا دیا مشورہ

واشنگٹن:25۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے ویب سائٹ براؤزر گوگل کروم Google Chrome استعمال کرنے والے زائداز 2 ارب 60 کروڑ صارفین کے انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ ہیکرس کاکسی بھی وقت شکار بن سکتے ہیں۔!

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے انٹرنیٹ براؤزر کروم صارفین کو بڑے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سسٹم میں پانچ ایسے نقائص کی نشاندہی ہوئی ہے جو صارفین کے لیے خطرہ کا موجب بن سکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق ان خامیوں کی وجہ سے گوگل کروم کے 2 ارب 60 کروڑ سے زائد صارفین ہیکرز کا باآسانی شکار ہوسکتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے شائع کردہ بلاگ پوسٹ Blog Post میں ان پانچ نقائص کو معمولی نہیں بلکہ "ہائی رسک” یعنی انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اگر ہیکرس سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر انٹرنیٹ براؤزر کروم کو اپ ڈیٹ کرلیں۔

ماہرین کے مطابق گوگل کروم میں جملہ 11 سیکیورٹی نقائص کی نشاندہی ہوئی تھی جن میں سے 6 کو دور کردیا گیا ہے جبکہ تا حال ہنوز پانچ نقائص برقرار ہیں۔

ویب براؤزر گوگل کروم میں سیکورٹی نقائص کی نشاندہی امریکہ کی ایک ٹکنالوجی کمپنی کے ماہرین نے کی تھی جس کے بعد کمپنی نے بھی اس کا اعتراف کیا۔

ماہرین نے ان نقائص کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

گوگل نے بتایا کہ کسی بھی صارف کو گوگل کروم کی سیٹنگس Settings میں جاکر ہیلپ Help اور پھر اباؤٹ گوگل کروم About Google Chrome پر کلک کرنا ہوگا.

اگر وہاں کروم ورژن 95.0.4638.54 نظر آرہا ہے تو یہ خطرے کی بات ہے۔

گوگل نے اپنے صارفین کو ہدایت کی کہ ایسی صورت میں وہ اپنے گوگل کروم کو فوری طور پرکمپیوٹرس اور لیاپ ٹاپ سے ان انسٹال کردیں یا پھر اپنے گوگل کروم کو اپ ڈیٹ Update کرلیں۔

قارئین یہاں دئیے جانے والے اسکرین شاٹ کی مدد سے اپنے گوگل کروم میں موجود گوگل کروم براؤزر کے موجودہ ورژن کا پتہ لگاسکتے ہیں۔