گوہاٹی کے کنٹونمنٹ چلڈرنس پارک میں ایک جنگلی ہاتھی تنہا کھیل سے ہوا لطف اندوز
دلکش ویڈیو وائرل، گزشتہ ماہ بھی ایک ہاتھی اسی فٹ بال گراؤنڈ میں پہنچ گیا تھا
گوہاٹی: 17۔اکتوبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)
ہاتھیوں کو انسان دوست مانا جاتا ہے۔کہاجاتا ہےکہ ہاتھیوں کو انسانوں کے درمیان رہنا اور ان کے ساتھ کھیل کود، دؤڑ اور مقابلہ کرنا بہت پسند ہوتا ہے۔
ماضی میں ہاتھیوں کے ساتھ انسانی دوستی پر مبنی کئی فلمیں بنائی گئیں۔جن میں راجیش کھنہ اور تنوجہ کی فلم ہاتھی میرے ساتھی بہت مقبول ہوئی تھی۔اس فلم میں پالتو ہاتھی کی موت پر محمد رفیع کا گایا ہوا اور آنند بخشی کا لکھا گیت”نفرت کی دنیا کو چھوڑکے، پیار کی دنیا میں خوش رہنا میرے یار۔”نے اس وقت کے سادہ مزاج،نرم دل اور انسانیت کی میراث مانی جانی والی نسل کوخوب رُلایا تھا!ہر شو میں سینما ہالز میں دیکھا جاتا تھا کہ فلم کے ناظرین اس گیت اور اس کی منظر کشی کو دیکھ کر آنسو بہارہے ہیں۔
” اس گیت کا یوٹیوب لنک یہاں پیش ہے "۔
وہیں غصہ کی حالت میں ہاتھیوں کے تانڈؤں سے بھی اکثر انسان ہی پریشان ہوتے ہیں،ان کی خوفناک چنگھاڑ انسانوں کو لرزہ دیتی ہے۔وہیں اتنا بڑا جانور صرف اپنے ایک مہاوت کی سنتا ہے۔
گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو ایک جنگلی ہاتھی نے”امچانگ وائلڈ لائف سینکچری”سے نکل کر آسام کے گوہاٹی کے”نارینگی آرمی کنٹونمنٹ”علاقہ میں موجود فوجی کیمپ کے گراؤنڈ میں فٹ بال کھیلنے والے میں مصروف افراد کو اس وقت حیران کردیاتھا جب باقاعدہ آہستہ آہستہ سڑک پر چلتے ہوئے گراونڈ میں داخل ہوگیا۔
اس بلند قامت،بھاری بھرکم ہاتھی نےمختصر طور پرتنہا فٹبال سے بھی کھیلاتھا۔کیونکہ گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی اسے دیکھ کر فٹ بال چھوڑکر دور ہٹ گئے تھے۔بعدازاں چہل قدمی والے انداز میں وہاں سے جاتے جاتے یہ ہاتھی دوم رتبہ اپنی سونڈھ اٹھاتاہوا نظر آیا تھاکہ جیسے اسے گراؤنڈ میں آتا ہوا دیکھ کر دور ہٹ جانے والے کھلاڑیوں کوالوداع کہہ رہا ہو۔!!
کل 16 اکتوبر کو بھی ایک ہاتھی آسام کےگوہاٹی کے اسی”نارینگی آرمی کنٹونمنٹ”علاقہ میں موجود فوجی کیمپ کےچلڈرنس پارک پہنچ گیا۔کہا نہیں جاسکتا کہ کیا یہ وہی ہاتھی تھا جو گزشتہ ماہ اسی گراؤنڈ میں پہنچ کر فٹ بال کھیلا تھا؟
چلڈرنس پارک میں اس ہاتھی کےداخل ہونے اور جھولوں تک پہنچنے سےقبل ہی وہاں موجود بچے،ان کے سرپرست اور پارک میں موجود دیگر افراد فوری پارک سے دور ہٹ گئے۔
اس واقعہ کےوائرل شدہ ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہےکہ یہ ہاتھی اکیلا کس طرح جھولوں پر لٹک رہے ٹائروں سےمستی کے عالم میں کھیل رہاہے۔ بعدازاں یہ ہاتھی اس چلڈرنس پارک سے بناء کسی چیز کو نقصان پہنچانے آرام کے ساتھ چلا گیا۔
جانوروں بالخصوص پالتو جانوروں(کتے اور بلیوں)کے بہت سے خوبصورت اور دلنشین ویڈیوز سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ان ویڈیوز میں ان پالتو جانوروں کی عجیب و غریب اور انسانوں جیسی حرکتوں،انسانوں سےقربت کودیکھ کر بہت سے سوشل میڈیا صارفین محظوظ ہوتے ہوئے اپنی تھکان اتارتے ہیں۔ایسے ویڈیوز بہت زیادہ پسند بھی کیے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ 15ستمبر کو سابق چیف منسٹر اتراکھنڈ تری ویندرسنگھ راوت اور ان کےساتھ موجود ان کےسیکورٹی گارڈز،پارٹی قائدین اور صحافیوں کو نصف گھنٹہ تک ایک چٹان پر چڑھ کرایک جنگلی ہاتھی سے اپنا بچاؤ کرنا پڑا تھا۔جس نے ہائی وے پر ان کی گاڑیوں کا قافلہ روک دیا تھا۔اس بپھرےہوئےہاتھی کے تیور دیکھتے ہوئے سابق چیف منسٹر اور ان کے ساتھ موجود تمام لوگوں نےاپنی اپنی گاڑیوں سے اترکر چٹان پر پناہ لی تھی۔ بعدازاں محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دی گئی توعہدیداروں اور ملازمین نے جائے مقام پر پہنچ کر ہوائی فائرنگ کے ذریعہ اس ہاتھی کو جنگل میں واپس بھیج دیا تھا۔
” یہ بھی پڑھیں، ویڈیوز اور تفصیلات ان لنکس پر ” :- ⬇️⬇️