گاڑیوں کے قافلہ کو روکنے والے ہاتھی سے بچنے کے لیے سابق چیف منسٹر اور ان کا حفاظتی عملہ چٹان پر چڑھ گیا : ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا وائرل قومی خبریں

گاڑیوں کے قافلہ کو روکنے والے ہاتھی سے بچنے کے لیے
سابق چیف منسٹر،ان کا حفاظتی عملہ اور دیگر چٹان پر چڑھ گئے
نصف گھنٹے تک ٹریفک مسدود،محکمہ جنگلات کے عملہ کی مدد
سوشل میڈیا پر واقعہ کےمختلف زاویوں سے لیے گئے ویڈیو وائرل

دہرہ دون: 18۔ستمبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

ایک غصہ میں بپھرے ہوئےجنگلی ہاتھی کے حملہ سے خود کوبچانے ایک سابق چیف منسٹر،ان کے حفاظتی عملہ،ان کے قافلے کے ساتھ موجود پارٹی قائدین،عہدیداروں اور صحافیوں کو چٹان پر چڑھنے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔جب وہ بپھرا ہوا ہاتھی سڑک کی دوسری جانب چلاگیا اور اس جانب سے چٹان پر موجود اور چٹان سے اترتے ہوئے سابق چیف منسٹر اور ان کے ساتھیوں کو نیچے کودتے دیکھتا رہا۔ تاہم فاصلہ زیادہ ہونے کے باعث وہ ہاتھی دور سے ہی یہ نظارہ دیکھتا رہا۔پہلے تو اس ہاتھی نے سابق چیف منسٹر کی گاڑیوں کے قافلہ میں رکاوٹ پیدا کی تو وہ تمام گاڑیوں میں ہی بیٹھے رہے لیکن ہاتھی کی حالت دیکھ کر خود کو بچانے کے لیے چٹان پر چڑھ کر پناہ لی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعہ کے مختلف زاویوں سے لیے گئے ویڈیوز وائرل ہوئے ہیں اور یہ واقعہ اتراکھنڈ کے پؤری گروال میں پیش آیا ہے۔

سابق چیف منسٹر اتراکھنڈ تری ویندرسنگھ راوت جن کا بی جے پی سے تعلق ہے اور وہ 2017سے 2021 تک اس ریاست کےچیف منسٹر رہ چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام 5 بجے سابق چیف منسٹر تری ویندرسنگھ راوت کی گاڑیوں کا قافلہ کوٹ دُوار۔دو گڈہ ہائی وے پرسے پؤری سےکوٹ دُوار کی جانب جارہاتھا کہ اچانک ایک ہاتھی جنگل سے نکل کر ہائی وے پر پہنچ گیا۔اور سابق چیف منسٹر کی گاڑیوں کے قافلہ کو اس ہاتھی نے روک دیا۔

اس ہاتھی کےغیض و غضب اور ان کی گاڑیوں کے قافلہ کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھ کر سابق چیف منسٹر اتراکھنڈ تری ویندر سنگھ راوت،ان کاحفاظتی عملہ اور ان کےساتھ موجود دیگر افراد فوری اپنی گاڑیوں سے اتر گئے۔اور اس ہاتھی سے بچنے کی غرض سے قریب ہی موجود ایک بڑی چٹان پر چڑھ گئے۔

اس کے بعد بھی زائداز نصف گھنٹہ یہ جنگلی ہاتھی ان کی گاڑیوں اور چٹان کے اطراف ہی منڈلاتا رہا۔اس واقعہ کے دؤران اس ہائی وے پر ٹریفک نظام مسدود ہوگیا تھا۔

اس واقعہ کی اطلاع کےفوری بعدمحکمہ جنگلات کاعملہ فوری جائے مقام پر پہنچ گیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ہاتھی کو جنگل میں روانہ کردیا۔  ہاتھی کے چلے جانے کے بعد سابق چیف منسٹر اتراکھنڈ تری ویندرسنگھ راوت،ان کے حفاظتی عملہ اور دیگرنےراحت کی سانس لی۔بعدازاں یہ تمام اس چٹان سے نیچے کود کر اپنی گاڑیوں تک پہنچے اور اور اس کے بعد ان کی گاڑیوں کا قافلہ وہاں سے روانہ ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے