راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران
جھک کر ایک کمسن لڑکی کو جوتے پہننے میں مدد کی
ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل،یاترا کا آج گیارہواں دن مکمل
حیدرآباد: 18۔ستمبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)
کانگریس کے سابق کل ہند صدر و رکن پارلیمان راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کا آج اتوار کو کیرالہ کے ہری پاد سے دوبارہ آغاز ہوا۔30-6 بجے صبح کے بعد شروع ہونے والی یاترا کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پرمنظر عام پر آئی ہیں۔جن میں راہل گاندھی کا سڑک کی دونوں جانب انتظار کررہےلوگوں کوان کا استقبال کرتےہوئے دیکھا گیا۔وہیں چند ویڈیوز اور تصاویر میں وہ اس مارچ سےوقفہ لیتےہوئے اور راستے میں ایک ہوٹل میں چائے پینے کا لطف لیتے ہوئے نظر آئے۔
یاد رہے کہ ملک میں مہنگائی،مذہبی منافرت اور بیروزگاری کے خلاف کانگریس کی جانب سے 7ستمبر 2022 کو کنیا کماری سے بھارت جوڑو یاترا کا آغاز کیا گیا ہے۔یہ قومی سطح کا پہلا پیدل مارچ ہے۔جس کا باقاعدہ آغاز راہول گاندھی نے کیا۔مانا جارہا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات پربھی نظر رکھتےہوئے راہل گاندھی نے اس بھارت جوڑو یاترا کا آغازکیا ہے۔3,500 کلومیٹرطویل بھارت جوڑو یاترا تقریباً 150 دنوں میں مکمل ہو جائے گی۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کا آغاز تمل ناڈو میں اپنے والد راجیو گاندھی کی یادگار پر جاکرکیا جہاں سابق وزیراعظم کو قتل کر دیا گیا تھا۔
کانگریس کی اس بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لینے والے 12 ریاستوں سے گزریں گے اور یہ مارچ جموں و کشمیر میں اختتام پذیر ہوگا۔اس بھارت جوڑو یاترا کو حاصل ہورہی عوامی تائید اور مقبولیت سے کانگریس اور اس پارٹی کے ہمدردوں میں ایک نیا جوش پیدا ہوگیاہے۔کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے لیے جہاں صرف سوشل میڈیا ہی ان کی تشہیر کا ذریعہ ہے وہاں بھی اس یاترا کی تائید میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
ساتھ محسوس کیا جانےلگا ہےکہ بی جے پی اور اس کا آئی ٹی سیل مختلف طریقوں سےحاصل ہونےوالی اس عوامی تائیدکوکمزورکرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔!!لیکن حیرت انگیز طور پر سوشل میڈیا پر کانگریس کے آئی ٹی سیل میں بھی اب جوش دیکھا جارہا ہے۔جو کہ بی جے پی کی جانب سے آنے والے تیروں کو اپنے جواب کے ذریعہ بی جے پی کی طرف واپس لوٹا رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کئی بی جے پی لیڈرز اور گودی میڈیا کے اینکرز کو اپنے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔جس کی مثال راہل گاندھی کی جانب سے پہنی گئی ٹی۔شرٹ کی قیمت پر اٹھائے گئے سوال کے جواب ہیں۔
اس بھارت جوڑو یاتراکے آج 11 ویں دن کے ایک ویڈیو میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ان کے قافلہ میں شامل ہوکر ساتھ چل رہی ایک کمسن لڑکی کے جوتے باندھتے ہوئے دیکھا گیا۔اس ویڈیو کو مہیلا کانگریس کی قائم مقام صدر نیتا ڈی سوزانے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ڈی سوزا نے ہندی میں کیپشن میں لکھا ہے کہ” سادگی اور محبت۔ملک کو متحد رکھنے کے لیے دونوں کی ضرورت ہے۔”
सादगी और प्रेमभाव 💕
देश को एकजुट रखने के लिये दोनों चाहिए। #BharatJodoYatra 🇮🇳 pic.twitter.com/txkM2AQNYU
— Netta D'Souza (@dnetta) September 18, 2022
اس ویڈیو 29 سیکنڈ کے ویڈیوکلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راہل گاندھی دیگر پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ چل رہے ہیں۔ان کے آگے ایک کمسن لڑکی اپنے والدکے ساتھ اس یاترا میں شامل ہوکر چل رہی تھی۔چند ہی لمحوں بعداس لڑکی کو چلنے میں تکلیف محسوس ہوتی ہےجس پر اس کے بازو چل رہے راہل گاندھی فوری رک جاتے ہیں اور نیچے جھک کر اس لڑکی کے سینڈل کی ڈور باندھ کر اسے دوبارہ ساتھ چلنے میں مدد کرتے ہیں۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر بھی اس لڑکی اور اس کے والد کا 45 سیکنڈ کا ایک ویڈیو ٹوئٹ کیاگیا ہے۔جس میں وہ کمسن لڑکی اس واقعہ کےتعلق سےملیالم میں بتارہی ہے اور اس کے والد ہندی میں اس کا ترجمہ کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ان کی لڑکی راہل گاندھی سےملنے اور اس یاترامیں شامل ہونے کے لیے صبح چار بجے جاگ گئی تھی۔اس لڑکی کے والد نے کہاکہ”راہل گاندھی ایک بڑھیا آدمی ہیں ان کی بھی خواہش تھی کہ ان سے ملیں”۔انہوں نے بتایا کہ ان کی لڑکی کا چپل نکل گیاتھا جسے راہل گاندھی نےجھک کر درست کردیا۔انہوں نے کہاراہل گاندھی بالکل ایک عام آدمی نظر آرہے تھے۔ان میں کہیں بھی وی آئی پی کی جھلک نظر نہیں آئی اور ایسا لیڈر ہی بھارت کو چاہئے”
सादगी…सरलता…सौम्यता
देश जोड़ने का इरादा लिए वे कर्मपथ पर बढ़ रहे हैं
देश को एकजुट करने की ऐतिहासिक इबारत गढ़ रहे हैं#BharatJodoYatra pic.twitter.com/qCHFaDs5jx— Congress (@INCIndia) September 18, 2022