وقارآباد ضلع : تانڈور ریلوے اسٹیشن میں ضعیف شخص ٹرین کے انجن پر چڑھ گیا، ہائی وولٹیج تاروں کو چھونے کی کوشش

وقارآباد ضلع : تانڈور ریلوے اسٹیشن میں ضعیف شخص ٹرین کے انجن پر چڑھ گیا
ہائی وولٹیج تاروں کو چھونے کی کوشش میں زخمی، ایک بڑا حادثہ ٹل گیا

وقارآباد /تانڈور: 21۔جولائی
(سحرنیوزڈاٹ کام/نمائندہ)

وقارآباد ضلع کے تانڈور کے ریلوے اسٹیشن میں ایک ضعیف شخص نے اچانک پلیٹ فارم پرکھڑی ہوئی ٹرین کے انجن پر چڑھ کر ہلچل مچادی اور مزید ہلچل اس وقت مچ گئی جب یہ ضعیف شخص ٹرین کے انجن کے اوپر موجود ہائی ٹینشن برقی تاروں کو پکڑنے کی کوشش کی۔خوشی قسمتی سے ان برقی تاروں کو چھوتے چھوتے اس وقت یہ ضعیف شخص محفوظ رہا جب ٹرین آگے بڑ ھ گئی۔اس اچانک پیش آنے والے واقعہ نے ریلوے اسٹیشن اور وہاں موجود مسافروں میں خوف اور دہشت کی لہر دؤڑادی۔

آج شام تانڈور ریلوے اسٹیشن پر پیش آئے اس سنسنی خیز واقعہ کی تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے ممبئی جانے والی حسین ساگر ایکسپریس نے توقف کیا تھاکہ کرناٹک کے کلور موضع کا ساکن چندراشیکھر (60سالہ) اچانک اس ٹرین کے انجن پر چڑھ گیا۔اور ریل انجن کے اوپر موجود کارکرد ہائی وولٹیج برقی تاروں کو پکڑنے کی کوشش کرتا رہا۔

وہاں موجود لوگوں نے جب یہ منظر دیکھا تو حیرت میں پڑگئے اور شور مچاتے ہوئے اس ضعیف شخص کو اس حرکت سے روکنے کی کوشش کی۔اسی دؤران ہائی وولٹیج تار اس ضعیف شخص کو ہلکا چھوگئے جس سے یہ شدید جھلس گیا۔ برقی تاروں کےمکمل طور اس ضعیف شخص کے ہاتھوں میں نہ آنےکےباعث خوش قسمتی سےیہ بچ گیا۔جس پر وہاں موجود تمام لوگوں نے راحت کی سانس لی۔بعدازاں اس شدید زخمی شخص کو ٹرین کے انجن کے اوپر سے نیچے اتارا گیا اور اسے تانڈور کے گورنمنٹ ضلع ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

موضع کلور،کرناٹک کے لوگوں کا کہناہےکہ اس ضعیف شخص چندراشیکھر کا ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے کے باعث اس نے یہ حرکت کی ہے۔
تانڈور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر پیش آئے اس سنسنی واقعہ کے باعث ٹرین میں سوار مسافروں اور وہاں موجود دیگر لوگوں میں ہلچل اور بے چینی پیدا ہوگئی تھی۔ٹرین کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں "

تلنگانہ میں شدید بارش کے پیش نظر کل ہفتہ 22 جولائی کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے