ریاستی خبریںتلنگانہ میں شدید بارش کے پیش نظر کل ہفتہ 22 جولائی کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے 21/07/202321/07/2023 - by سحر نیوز تلنگانہ میں شدید بارش کے پیش نظر کل ہفتہ 22 جولائی کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے حیدرآباد: 21۔جولائی (سحرنیوزڈاٹ کام) ریاست تلنگانہ میں گذشتہ چار دنوں سے شدید ترین بارش کا سلسلہ جاری ہے۔کئی ذخیر ے آب لبریز ہوکر اپنی سطح سے اوپر بہہ رہے ہیں۔وہیں عام زندگی شدید طور پر متاثر ہوئی ہے۔ اس کے پیش نظر حکومت نے چہارشنبہ ، جمعرات اور آج جمعہ کو گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن کے حدود میں موجود تمام سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں کو تعطیل کا اعلان کیا تھا جبکہ اس کے ساتھ آج اور کل تمام سرکاری اور خانگی دفاتر کو بھی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ اب محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید تین دنوں تک ریاست کے تمام اضلاع میں شدید ترین بارش کی پیش قیاسی کے بعد ریاستی محکمہ تعلیمات کی جانب سے کل بروز ہفتہ 22 جولائی کو ریاست تلنگانہ کے تمام سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں کو تعطیل کا آج رات اعلان کیا گیا ہے۔ تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید شدید بارش کی پیش قیاسی کے بعد ریاستی محکمہ تعلیمات نے کل ہفتہ 22 جولائی کو بھی تمام سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں کوتعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اور چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندرا شیکھر راؤ کی ہدایت پر ریاستی محکمہ تعلیمات کے پرنسپل سیکریٹری نے تمام اضلاع کے ڈی ای اوز کو اس سلسلہ میں احکامات روانہ کردئیے ہیں۔ ساتھ ہی عہدیداروں اور تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں اور کالجوں کے انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کل 22 جولائی کو تعلیمی اداروں کو دی جانے والی تعطیل کی اطلاع تمام طلبہ کے سرپرستوں کو بذریعہ ایس ایم ایس یا واٹس ایپ میسیج کے ذریعہ آج رات ہی دے دی جائے۔ اتوار 23 جولائی کو محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بعد ہی پیر 24 جولائی سے تمام تعلیمی اداروں کی دوبارہ کشادگی کا اعلان کیا جائے گا۔ Share this post: