تانڈور میں اب تک 6 قتل میں ملوث جنونی قاتل ساتویں قتل کے بعد گرفتار
پولیس کی کامیاب تحقیقات، ڈی ایس پی شیکھر گوڑ کا پریس کانفرنس میں انکشاف
وقارآباد/تانڈور: 08۔ڈسمبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
قانون کے ہاتھ بہت لمبے ہوتےہیں اور مجرم کبھی قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتا, ان محاوروں کو وقارآبادضلع کے تانڈور کی پولیس نے اس وقت حقیقت میں بدل دیاجب اس نے 6 قتل کرکے بھی ثبوت و شواہد نہ چھوڑتے ہوئے بچ جانے والے ایک جنونی قاتل Psycho Killer# کو ساتویں خاتون کے قتل واقعہ کے بعد اندرون دس دن کامیاب تحقیقات کے بعد گرفتار کرلیا۔پولیس کےمطابق یہ درندہ صفت محض تھوڑے پیسوں کے لیے صرف غریب افراد جن میں زیادہ تر مزدور پیشہ خواتین شامل ہیں کا قتل کیا کرتا تھا۔
اس سلسلہ میں آج ڈی ایس پی تانڈور جی۔شیکھر گوڑنےسرکل انسپکٹر پولیس تانڈور(اربن) راجندرریڈی کےساتھ پریس کانفرنس منعقد کرتےہوئے 6 قتل کی وارداتوں میں ملوث اس جونی قاتل کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

ڈی ایس پی تانڈور جی۔شیکھرگوڑ نے تفصیلات سےواقف کرواتے ہوئے بتایا کہ تانڈور کی دھنگر گلی علاقہ کی ساکن سروا بی (45 سالہ) زوجہ محمود جوکہ مدگل موضع،ضلع گلبر گہ کےساکن ہیں تلاش معاش کےسلسلہ میں تانڈور منتقل ہوئے تھے۔سروا بی اڈہ مزدور تھیں۔وہ 29 نومبر کو اپنے مکان سے مزدوری کی تلاش میں نکلیں،وہ تانڈور کے شانت محل تھیٹر چوراہا پر موجود مزدوروں کے اڈہ پر کام کا انتظار کرتی تھیں۔لیکن شام کو وہ اپنے گھر نہیں لوٹیں۔سروا بی کے شوہر محمود نے یکم ڈسمبر کو تانڈور پولیس میں اپنی بیوی کی گمشدگی کی شکایت درج کر وائی۔
ڈی ایس پی نے بتایاکہ شکایت درج کرلینےکےبعد سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور راجندر ریڈی کی قیادت میں پولیس نے تحقیقات اور خاتون کی تلاشی کا آغاز کر دیا۔تحقیقات کے دؤران مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج دیکھے گئے۔جس میں نظر آیا کہ سروا بی شانت محل چوراہا سے دھارور منڈل کے موضع علی پور کے ساکن مالا کشٹپا (55 سالہ) کے ساتھ اندرا چوک تک پہنچی ہیں۔
جس کے فوری بعد پولیس نے مالا کشٹپا کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کی تو سروا بی کے قتل کا انکشاف ہوا۔
ڈی ایس پی جی۔شیکھرگوڑ نے بتایا کہ مزدوروں کے اڈہ پر مالا کشٹپا نے کام کی تلاش میں کھڑیں سروابی کو یہ کہتےہوئے اپنےساتھ لے گیاکہ ایک دیہات میں کام کےلیے مزدور کی ضرورت ہے۔اندرا چوک تک پہنچا اور وہاں سے ظہیر آباد کی جانب جانے والی بس میں سوار کرواکر لے گیا۔اور تٹے پلی موضع کےجنگلات میں سروا بی کو لے جاکر ان کی ساڑی سے گلا گھونٹ کر سروا بی کا قتل کر دیا۔بعد ازاں اس درندہ صفت کشٹپا سروابی کے پیروں کی پائل، ان کا موبائل فون اور ان کے پاس موجود ایک ہزار روپئے کی نقد رقم لےکر اپنے گاؤں کو واپس ہوگیا۔پولیس کی تفتیش میں کشٹپا نے سروا بی کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے قتل کے مقام کی تفصیلات بھی دیں۔
اس پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی جی۔شیکھر گوڑ نے انکشاف کیاکہ وقارآباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں تین قتل اور دھارور،تانڈور اور یالال میں ہوئے تین قتل کی وارداتیں درج کی گئی تھیں ان میں 5 قتل کی وارداتوں کا آج تک سرغ نہیں ملا ہے کیونکہ بناء کسی ثبوتوں کے یہ قتل انجام دئیے گئے تھے۔اس لیے ان کیسوں کو بند کر دیا گیا تھا۔تاہم اس بات کے ثبوت ملے تھے کہ صرف نقد رقم مخصوص خواتین کو ہی نشانہ بناتے ہوئے یہ قتل کیے گئے تھے۔
ڈی ایس پی کے مطابق سروا بی کےقتل میں ملوث مالا کشٹپا ایک قتل کےمعاملہ میں 2021 سے 2023 تک جیل میں رہ چکاہے اور حال ہی میں وہ جیل سے رہا ہوا تھا۔پولیس کو شبہ ہے کہ مالا کشٹپا ایک جنونی قاتل کی طرح قتل کی وارداتیں انجام دے رہا ہے۔ڈی ایس پی نے اس شبہ کا اظہار بھی کیا کہ مالا کشٹپا نے بناء ثبوت چھوڑے کتنے قتل انجام دئیے ہونگے؟

ڈی ایس پی جی۔شیکھر گوڑ نےکہاکہ 6 قتل کی وارداتوں میں کوئی ثبوت نہ چھوڑنےوالےمالا کشٹپا کو اب ساتویں قتل میں پختہ ثبوتوں کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے۔اور قتل سے قبل مقتولہ سروا بی کو اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے مالا کشٹپا سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوا ہے۔اور وہی پولیس کو جائے قتل تک لے گیا،جہاں سے سروا بی کی نعش برآمد کی گئی،اس نے جائے قتل کے پورے علاقہ کی تفصیلات بتائیں جس کی ویڈیو گرافی کی گئی ہے۔ساتھ ہی مالاکشٹپا کے قبضہ سےمقتول سروابی کے ایک ہزار روپئے،چین اور موبائل فون بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔جسےعدالت میں پیش کیا جائے گا۔
” یہ بھی پڑھیں "
چیف منسٹر تلنگانہ انمولہ ریونت ریڈی نے آج 8 ڈسمبر کو پہلی مرتبہ پرجا دربار منعقد کرتے ہوئےعوامی مسائل اور شکایتوں کی سماعت کی،متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ فوری کارروائی کی جائے۔
سحر نیوز اردو ⬇️Saher Urdu News
https://youtu.be/-mZzkGtU-mg
کتنے ویرانوں سے گزرے ہیں تو منزل پائی ہے!!
ریونت ریڈی کا صحافی اور زیڈ پی ٹی سی رکن سے چیف منسٹر تک کا صبر آزما سفر
ویڈیو اور خصوصی رپورٹ اس لنک پر ⬇️


