حلقہ اسمبلی تانڈور سے 21 امیدوار میدان میں، 9 آزاد امیدوار بھی شامل
دو لاکھ 36 ہزار 76 رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے
وقارآباد/تانڈور : 17۔نومبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو ریاستی اسمبلی کے لیے (ووٹنگ) رائے دہی ہونے والی ہےجبکہ ووٹوں کی گنتی(رائے شماری) اور نتائج کا اعلان 3 ڈسمبر کو ہوگا۔وقار آباد ضلع میں چار اسمبلی حلقہ جات وقارآباد، تانڈور، پرگی اور کوڑنگل شامل ہیں۔
الیکشن آفیسر و کلکٹر ضلع وقار آباد نارائن ریڈی کی جانب سے آج جاری کردہ فہرست رائے دہندگان کے مطابق وقارآباد ضلع کے ان چاروں اسمبلی حلقہ جات میں جملہ 9 لاکھ 60 ہزار 376 رائے دہندے موجود ہیں۔ان میں مرد رائے دہندوں کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 528 ہے، خاتون رائے دہندگان کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 808 ہے۔
وقارآباد ضلع میں موجود حلقہ اسمبلی تانڈور کے امیدواروں کی بات کی جائے تو الیکشن رٹرننگ آفیسر سرینواس راؤکے مطابق 13 نومبر کو اسکروٹنی (پرچہ نامزدگیوں کی جانچ) کے بعد 25 امیدواروں کے پرچہ نامزدگی درست پائے گئے تھے۔تاہم پرچہ نامزدگیوں کو واپس لینے کی قطعی تاریخ 15 نومبر کو ان میں سے چار امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی واپس لےلیے۔اس طرح حلقہ اسمبلی تانڈور سے اب 21 امیدوار میدان میں ہیں۔ان میں 9 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔جس کے بعد رٹرننگ آفیسر نے 21 امیدواروں کے ناموں اور ان کے انتخابی نشانات کا اعلان کیا ہے۔
امیدواروں کے نام اور ان کے انتخابی نشانات یہ ہیں :-
1)۔ پائلٹ روہت ریڈی ( بی آر ایس پارٹی )، انتخابی نشان : کار
2)۔ بوئنی چندراشیکھر ( بہو جن سماج پارٹی)، انتخابی نشان : ہاتھی
3)۔ بویانی منوہر ریڈی ( کانگریس )، انتخابی نشان : ہاتھ
4)۔ آؤٹی سری شیلم ( نورنگ کانگریس پارٹی )، انتخابی نشان: بیاٹ
5)۔ گڈسے گوپال (پرجا ویلگو پارٹی )، انتخابی نشان : کیمرہ
6)۔ گوری سری شیلم ( دھرما سماج پارٹی )، انتخابی نشان : ٹارچ لائٹ
7)۔ دھرما پورم رام چندریا (بھارت چیتنیا یوواجنا پارٹی)، انتخابی نشان : گنے کا کسان
8)۔ نیناوت ہری نائیک ( بہوجن مکتی مورچہ )، انتخابی نشان : پلنگ
9)۔ نیموری شنکر گوڑ ( جنا سینا۔ بی جے پی کے مشترکہ امیدوار)، انتخابی نشان: کانچ کی گلاس
10)۔ منوہر ریڈی (جنا شنکھاراوم پارٹی)، انتخابی نشان : بھنڈی
11)۔ ماروجو سنیل ( بہوجن لیفٹ پارٹی)، انتخابی نشان : ساسر
12)۔ وٹھل راتھوڑ ( بلو انڈیا پارٹی)، انتخابی نشان: مکسی
13)۔ اروند ( آزاد امیدوار)، انتخابی نشان : سیٹی
14)۔ نومولا انیل (آزاد امیدوار)، انتخابی نشان : شہنائی
15)۔ پی۔آنند کمار (آزاد امیدوار)، انتخابی نشان : گیس سیلنڈر
16)۔ محمد مصطفیٰ رضوان (آزاد امیدوار)، انتخابی نشان : چپلوں کی جوڑی
17)۔ ممباپورم وجیندر (آزاد امیدوار)، انتخابی نشان : ٹوتھ برش
18)۔ راتھوڑ آنند نائیک (آزاد امیدوار)، انتخابی نشان : پھلوں کی ٹوکری
19)۔ پی۔روہت ریڈی (آزاد امیدوار)، انتخابی نشان : کشتی
20)۔ شری چلکا گوپال (آزاد امیدوار)، انتخابی نشان : جھولا
21)۔ بی ۔سمنت (آزاد امیدوار)، انتخابی نشان : گوبھی
دوسری جانب حلقہ اسمبلی تانڈور میں جملہ 2 لاکھ 36 ہزار 76 رائے دہندگان موجود ہیں۔جن میں ایک لاکھ 15 ہزار 143 مرد رائے دہندے، ایک لاکھ 20 ہزار 927 خاتون اور 6 تیسری صنف کے رائے دہندگان شامل ہیں۔حلقہ اسمبلی تانڈور میں 269 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔
” یہ بھی پڑھیں "


