تلنگانہ میں بی آر ایس اور تانڈور میں پائلٹ روہت ریڈی کی کامیابی ضروری، نوجوان پارٹی کی اصل طاقت: ریاستی وزیر مہیندر ریڈی اور پائلٹ روہت ریڈی کا خطاب

تلنگانہ میں بی آر ایس اور تانڈور میں پائلٹ روہت ریڈی کی کامیابی ضروری
نوجوان پارٹی اور میری اصل طاقت، کامیابی میں اہم رول ادا کریں
تانڈور میں نوجوانوں کے اجلاس سے ریاستی وزیر اور رکن اسمبلی کا خطاب


وقارآباد/تانڈور: 04؍نومبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام/نمائندہ)

وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ و معدنیات حکومت تلنگانہ ڈاکٹر پی۔مہیندر ریڈی نے کہاہے کہ ریاست تلنگانہ اور حلقہ اسمبلی تانڈور میں بی آر ایس پارٹی اور رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کی دوبارہ کامیابی ضروری ہے۔ریاستی وزیر آج ہفتہ کو وقارآباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن کے ولیم مون اسکول گراؤنڈ میں منعقدہ نوجوانوں کے اجلاس (یووا پربھنجم )سے خطاب کر رہے تھے جس میں ہزاروں نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ قبل ازیں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اندرا چوک سے ولیم مون اسکول تک ایک بائیک ریالی منعقد کی.۔

بعدازاں ولیم مون اسکول گراونڈ میں منعقدہ نوجوانوں کے اس اجلاس میں وزیر اطلاعات و معدنیات ڈاکٹر پی۔مہیندرریڈی اور رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔

اس جلسہ سے خطاب کرتےہوئے ریاستی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ و معدنیات ڈاکٹر پی۔مہیندرریڈی نے کہا کہ ریاست میں بی آر ایس پارٹی نےمختلف اسکیمات کے ذریعہ تمام طبقات کے مستحقین اور غریب عوام کی فلاح و بہبودکو یقینی بنایا ہے اور ساتھ ہی ریاست کی ترقی کو اول نمبر پر پہنچا دیاہے اور عوام کو صا ف و شفاف انتظامیہ کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاریہ اسکیمات پرعمل آوری کو جاری رکھتے ہوئے مزید اسکیمات پرعمل آوری اور تلنگانہ کی ترقی کے لیے بی آر ایس پارٹی کی دوبارہ کامیابی ضروری ہے۔اور اس کےلیے تمام کا تعاون ناگزیر ہے۔ریاستی وزیر اطلاعات ومعدنیات ڈاکٹر پی۔مہیندرریڈی نے اپنےخطاب میں کہاکہ حلقہ اسمبلی تانڈورسے رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کو زبردست اکثریت سے دوبارہ کامیابی کو بھی یقینی بنائیں گے۔

نوجوانوں کے اس اجلاس سے خطاب کرتےہوئے رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے کہاکہ بی آر ایس پارٹی اور خود ان کےلیے نوجوان اہم طاقت ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کا سیاست میں آنا ضروری ہے۔روہت ریڈی نے کہاکہ حلقہ اسمبلی تانڈور سے ان کی دوسری مرتبہ کامیابی میں بھی نوجوان اہم رول ادا کریں۔

بی آر ایس پارٹی امیدوار و رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے کہاکہ تانڈور کے رائے دہندوں سے ووٹ مانگنے کا حق صرف بی آر ایس پارٹی کو ہے کسی غیر مقامی شخص کو نہیں۔کیونکہ غیر مقامی کی شناخت صرف غیر مقامی ہی کی ہوتی ہے۔

نوجوانوں کے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی صدر بی سی سنگھم و رکن راجیہ سبھا آر۔کرشنیا کے فرزند آر۔ارون نے کہا کہ بی سی طبقہ کے تعلق سے پائلٹ روہت ریڈی کی سوچ ، ان کے خیالات اور ان کے اقدامات ان کے والد کی سوچ کے مماثل ہیں۔انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کو دوبارہ بھاری اکثریت سےکامیاب کروانا تمام طبقات کی ذمہ داری ہے۔اس اجلاس میں مقامی بی آر ایس قائدین ،کارکنوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تانڈور میں منعقدہ نوجوانوں کے اجلاس میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا، نوجوانوں نے ریاستی وزیر اور رکن اسمبلی کے ہاتھ تھام کر رقص بھی کیا اور شعر و شاعری کی اور پارٹی کے رنگ کے کاغذات کی بارش کے ذریعہ ماحول اور جلسہ کو گلابی رنگ میں رنگ دیا۔

 

یہ بھی پڑھیں "

حلقہ اسمبلی تانڈور میں کتنے دیہات موجود ہیں؟ کیا کانگریس کے امیدوار واقف ہیں؟؟, ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی کا سوال

راجستھان میں اینٹی کرپشن بیورو نے ای ڈی کے ایک عہدیدار اور ساتھی کو 15 لاکھ روپئے رشوت کی رقم کے ساتھ گرفتارکرلیا

 

تانڈور میں پولیس کی تلاشی مہم، خاتون کے پاس سے 21 تولے سونا ضبط