ریاستی وزرا ہریش راؤ، سبیتا اندرا ریڈی اور مہیندر ریڈی کا دؤرہ تانڈور کل
50 کروڑ روپئے مالیتی مختلف کاموں کے لیے سنگ بنیاد اور افتتاحی تقاریب میں شرکت
جلسہ عام سے خطاب،رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے انتظامات کا جائزہ لیا
وقارآباد /تانڈور: 26۔ستمبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
وزیر فینانس و صحت حکومت تلنگانہ ٹی۔ہریش راؤ کل 27 ستمبر ، بروز چہارشنبہ، وقارآبادضلع کے تانڈور کا دورہ کررہے ہیں۔ان کے ساتھ ریاستی وزیر تعلیم مسز پی۔سبیتا اندرا ریڈی اور وزیر معدنیات،اطلاعات و تعلقات عامہ ڈاکٹر پی۔مہیندر ریڈی بھی تانڈور کا دورہ کریں گے۔
رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے اپنی رہائش گاہ پرمنعقدہ مقامی بی آر ایس پارٹی قائدین کے اجلاس میں یہ بات بتائی۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی۔ہریش راؤ تانڈور میں 50 کروڑ کےصرفہ سےتکمیل شدہ ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیں گے اورمختلف کاموں کے تعمیراتی آغاز کے لیے سنگ بنیاد رکھیں گے۔جس میں
شانتی نگر کالونی میں موجود ای۔سیوا سنٹر کی عمارت میں 10 لاکھ روپئے کے صرفہ سے قائم کردہ ٹریفک پولیس اسٹیشن کا افتتاح۔
حیدرآباد روڈ پر 25 کروڑ روپئے کے صرفہ سے نرسنگ کالج قیام کے لیے عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد۔
مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال،حیدرآباد روڈ کے احاطہ میں شاپنگ کامپلیکس اور امبیڈکر ہال کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد۔
23 لاکھ روپئے کے صرفہ سے جنگورتی، کندینلی، چندراونچہ اور جنٹ پلی میں برقی سب اسٹیشنوں کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد۔
10 کروڑ روپئے کے مصارف سے حیدرآباد روڈ پر موجود جدید زرعی مارکیٹ کمیٹی کے احاطہ میں مختلف تعمیراتی کاموں کے لیے سنگ بنیاد۔ ایک کروڑ روپئے کے مصارف سے تانڈور میں لائبریری کی جدید عمارت کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔
رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے بتایا کہ بعد ازاں 2 بجے دن ولیم مون اسکول گراونڈ میں جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔جس سے ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی۔ہریش راؤ،وزیرتعلیم مسز پی۔سبیتا اندراریڈی اور وزیر اطلاعات و معدنیات ڈاکٹر پی۔مہیندرریڈی خطاب کریں گے۔رکن اسمبلی نے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی قائدین اور کارکنوں کو ہدایت دی۔

آج رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے ولیم اسکول گراؤنڈ کا دؤرہ کرتے ہوئے جلسہ عام کےانعقاد کے لیے کیے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا اور مختلف ہدایات دیں۔ساتھ ہی مختلف پروگراموں کے انعقاد کے مقامات کا بھی رکن اسمبلی نے مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی تانڈور جی۔شیکھرگوڑ،سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور(رورل) رام بابو کے علاوہ صدر ضلع لائبرریز راجو گوڑ، صدر تانڈور ٹاؤن بی آر ایس ایم اے نعیم افو،صدر زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک،پارٹی قائدین پٹلولا نرسملو،سرینواس چاری،وجئے کمار اور دیگر موجود تھے۔
" یہ بھی پڑھیں "


