تلنگانہ میں کل 27ستمبر کو ٹیٹ TET کے نتائج

تلنگانہ میں کل 27ستمبر کو ٹیٹ TET کے نتائج

حیدرآباد : 26۔ستمبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرز ایلجبیٹی ٹسٹ ( ٹیٹ TET# )کے نتائج کل چہارشنبہ 27 ستمبر 2023ء کو 10 بجے صبح جاری کیے جائیں گے۔قبل ازیں ٹیٹ کی پرائمری کی جاری کی جاچکی ہے۔متعلقہ عہدیداروں کےمطابق قطعی جوابی کی کےساتھ نتائج کا کل 27 ستمبر، بروز چہارشنبہ اعلان کیا جائے گا۔ساتھ ہی عہدیداروں کے مطابق طئے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ٹیٹ کے نتائج جاری کیے جا رہے ہیں۔

ٹیٹ میں شرکت کرنے والے امیدوار کل 27 ستمبر کو قطعی کی اور نتائج سرکاری ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔جس کا لنک یہاں پیش ہے⬇️

https://tstet.cgg.gov.in/

یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ 15 ستمبر کو منعقدہ ٹیٹ کے پرچہ اول میں شرکت کے لیے 2 لاکھ 69 ہزار، 557 افراد نے درخواستیں داخل کی تھیں۔ جن میں سے 2 لاکھ، 26 ہزار 774 افراد نے امتحان میں شرکت کی تھی اس طرح یہ تناسب 84.1 فیصد رہا۔

جبکہ ٹیٹ کے پرچہ دوم کے امتحان میں شرکت کےلیے جملہ 2,08,498 افراد نے درخواستیں داخل کی تھیں تاہم ان میں سے ایک لاکھ 89 ہزار ، 963 افراد نے امتحان میں شرکت کی تھی اور یہ تناسب 91.11 فیصد رہا۔

دوسری جانب ریاست تلنگانہ میں ٹیچرز رکروٹمنٹ ٹسٹ (ٹی آر ٹی TRT#) کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اب ٹیٹ کے نتائج کے اعلان کے بعد اس میں کامیابی حاصل کرنے والے اہل امیدوار بھی ٹی آرٹی ٹسٹ میں شرکت کرنے کے لیے درخواستیں داخل کرنے کے اہل ہونگے۔اسی کے پیش نظر عہدیداروں نے ٹیٹ کے نتائج طئے شدہ تاریخ پر جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

” یہ بھی پڑھیں ”

مالدہ ضلع میں 8 سالہ مرسلین شیخ نے پٹریوں میں شگاف دیکھ کر اپنی لال ٹی شرٹ لہراتے ہوئے ٹرین کو رکوا دیا، مسافرین کی بچائی جان