مدھیہ پردیش: چاچا اپنی چار سالہ بھتیجی کی نعش کندھے پر اٹھاکر بس اسٹانڈ تک پہنچا
گاؤں جانے کے لیے بس کا کرایہ تک موجود نہیں تھا،ایک مسافر نے مدد کی
ایک اور خاندان نومولود کی نعش موٹرسیکل کے سائیڈ باکس میں لے گیا
سوشل میڈیا پر دلسوز ویڈیوز وائرل،ایمبولنس فراہم نہ کرنے کا الزام
بھوپال: 20۔اکتوبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)
ریاست مدھیہ پردیش جہاں گزشتہ دنوں ایم بی بی ایس کی تعلیم کا ہندی میں آغاز کیا گیا ہے سے اکثر ایسی خبریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر عام ہوتی ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں میں ایمبولنس کی فراہمی سے انکار کے بعد خانگی گاڑیوں کے کرائے اداکرنے کی طاقت نہ رکھنے والے غریب افراد اپنے رشتہ داروں کی نعشیں مختلف دل شکن طریقوں سے لے جانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔یا پھر ایمبولنس میں آمد میں تاخیر کے باعث شدید زخمیوں کو جے سی بی مشین کے ذریعہ ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔!!
” حالیہ چند دنوں کے دؤران ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آئے اور دیکھے گئے افسوسناک نظاروں کے ویڈیوز اور تفصیلات ان لنکس پر”


