تلنگانہ کے دو اضلاع کے تالاب اور کالج گراؤنڈ کے پانی میں
سینکڑوں ” زرد رنگ "کے مینڈک،عوام میں خوف و تجسس
حیدرآباد:22۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)
موسم برسات میں جنگلوں،ندیوں،تالابوں اورنالوں کےعلاوہ آبادی میں موجود ڈرینس اور کھلے مقامات پر ہونےوالے پانی کے ذخیروں میں مینڈک دکھائی دیتے ہیں جن کا رنگ عام طور پر سیاہ یا خاکی ہوتا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مینڈک دنیا کے ہر کونے میں پائے جاتے ہیں اور ان کے رنگ الگ الگ ہوتے ہیں اور ان کی 300 سے زیادہ اقسام ہیں۔
ریاست تلنگانہ کے اضلاع محبوب آباد اور پیدا پلی میں مانسون کے آغاز کے ساتھ ہی ہونے والی بارش کے بعد ایک گاؤں کے تالاب اورایک کالج کےگراؤنڈ میں ذخیرہ شدہ بارش کےپانی میں نظرآنے والے مینڈکوں کی بڑی تعدادنے وہاں کے عوام میں خوف کے ساتھ ساتھ تجسس پیدا کردیا ہے۔
کیونکہ یہ کوئی عام طور پر نظر آنے والے مینڈک نہیں بلکہ ان کا رنگ مکمل طورپر” زرد (پیلارنگ) Yellow Colour#ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ہونے والی بارش کے بعد پیداپلی مستقر کے گورنمنٹ جونیئر کالج کے گراؤنڈ میں پانی کا ذخیرہ ہوگیاہے۔جس میں سینکڑوں کی تعداد میں”زرد رنگ”کے مینڈکوں کو دیکھ کرعوام پریشان ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ یہ نظارہ پہلی مرتبہ دیکھا گیاہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں مکمل طورپر زرد رنگ کے یہ مینڈک اونچی آوازوں میں ٹرٹراتے ہوئے پانی میں ادھر سے ادھر تیر رہے ہیں اور مٹی کے ٹیلوں پر پھدک رہے ہیں۔اس واقعہ کا ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جسے ہر کوئی تعجب سے دیکھ رہا ہے۔
دوسری جانب ایک اور ویڈیو وائرل ہواہے جو محبوب آباد ضلع کے مری پیڈا منڈل کے موضع ایلم اسٹیج تانڈہ کے تالاب کا بتایا جارہا ہے۔
وہاں بھی سینکڑوں کی تعداد میں مکمل طور پر”زرد رنگ”کے مینڈک عوام میں تجسس اور خوف پیدا کیے ہوئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عام قسم کے ہی مینڈک ہیں جنہیں بل فراگ BullFrog# کہا جاتا ہے!!۔
یاد رہے کہ دوسال قبل مدھیہ پردیش کےنیشنل ہائی وے پر موجود نرسنگھا پور تالاب میں بھی زرد رنگ کے مینڈکوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی تھی۔اور اس کا ویڈیو ٹوئٹر پر لاکھوں صارفین نے دیکھا تھا۔انڈین فاریسٹ سرویس IFS# عہدیدار پروین کاسوان Parveen Kaswan IFS@ نے 13 جولائی 2020ء کو ان زرد رنگ کے مینڈکوں کا ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ”کیا آپ نے کبھی اتنی تعداد میں پیلے مینڈکوں کو دیکھا ہے؟یہ ہندوستانی بل فروگ BullFrog ہیں،جو نرسگھا پور میں نظر آتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا تھا کہ”یہ مانسون کےدؤران مادہ مینڈکوں کواپنی جانب راغب کرنے کےلیے پیلے رنگ Yellow Colour میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ذرا دیکھیں وہ کیسے بارش کا مزہ لے رہے ہیں”۔


