افغانستان میں 6.1 شدت کا طاقتورزلزلہ، 280 افراد ہلاک،متعدد زخمی،پاکستان میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے

افغانستان میں 6.1 شدت کا طاقتور زلزلہ، 280 افراد ہلاک
595 زخمی،پاکستان میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کابل: 22۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز )

مشرقی افغانستان میں آئے طاقتور زلزلہ میں کم ازکم 280 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔جبکہ 595 افراد زخمی ہوئے ہیں۔آج چہارشنبہ کو آئے اس زلزلہ کے جھٹکے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات میں بختار نیوز ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ زلزلہ میں 255 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 155 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔بعدازاں اسی نیوز ایجنسی نے دوپہر 12 بجے اطلاع دی کہ اس زلزلہ کے مہلوکین کی تعداد کم ازکم 280 تک پہنچ گئی ہے اور 595 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دستیاب اطلاعات کے مطابق پاکستان کے اسلام آباد، کمالیہ،پھالیہ کے علاوہ اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر خوست سے تقریباً 44 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 51 کلومیٹر تھی۔جبکہ یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) نے زور دےکر کہا کہ پاکستان اور ہندوستان میں بھی لوگوں نے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔

ایک مقامی عہدیدار نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ہے کہ اس زلزلہ کے مہلوکین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ کئی لوگ شدید زخمی ہیں۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے دیہی علاقوں کے ویڈیوز اور پریشان کن تصاویر میں دیکھا گیا ہےکہ صوبہ "پکتیکا”  میں بڑی تعداد میں لوگوں کو اسٹریچر، ملبے اور تباہ شدہ مکانات کے ملبہ سے نکالا جارہا ہے۔

ٹوئٹر پر افغان حکومت کے ترجمان بلال کریمی نے ٹوئٹ کیاہے کہ”بدقسمتی سے کل رات صوبہ پکتیکا کے چار اضلاع میں شدید زلزلہ آیا ہے۔جس سے ہمارے سینکڑوں ہم وطن ہلاک اور زخمی ہوئے اور درجنوں مکانات تباہ ہو گئے۔ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ ہم تمام امدادی ایجنسیوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پرمتاثرہ علاقوں میں راحت و بچاؤ ٹیمیں بھیجیں تاکہ مزید تباہی سے بچا جا سکے۔

افغان وزارت دفاع نے امداد پہنچانے اور زخمیوں کوقریبی اسپتالوں تک پہنچانےکےلیے جنوب مشرقی افغانستان میں ہیلی کاپٹر تعینات کیے ہیں خوست، پکتیکا اور پکتیا کے اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

https://twitter.com/paykhar/status/1539491456582402048