کویت کی تاریخ میں شدیدبرفباری، موسلادھار بارش اور ژالہ باری، گرم ترین ملک کے شہریوں کے لیے نایاب واقعہ

کویت کی تاریخ میں شدید برفباری،موسلادھار بارش اور ژالہ باری
دنیا کے گرم ترین ملک کے شہریوں کے لیے نایاب واقعہ

نئی دہلی: 29۔ڈسمبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

 

کویت جو کہ دنیا کا سب سے زیادہ گرم ملک مانا جاتا ہےکے باشندے اس وقت حیرانی و پریشانی کےساتھ خوش بھی ہوگئے جب ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موسم کے ایک نایاب واقعہ میں کویت کے متعدد علاقوں میں شدید برفباری کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ کویت کے چند حصوں میں موسلادھار بارش کے علاوہ،ملک کے جنوبی حصہ بالخصوص کیمپ کےعلاقوں میں شدید ژالہ باری(اولے) اور برفباری ہوئی۔

یاد رہے کہ کویت موسم گرما کی شدید گرمی برداشت کر رہا ہے،اور سائنسدانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ مستقبل میں ناقابل رہائش ہو سکتا ہے!؟۔ جہاں 2016ء میں موسم گرما کا درجہ حرارت 54 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیاتھا۔

یہ نادر و نایاب واقعہ منگل 27 ڈسمبر اور کل چہارشنبہ 28 ڈسمبر کو پیش آیا اور اس اچانک کروٹ لیتے ہوئے موسم کو دیکھ کر کویت کے شہری خوش بھی ہوئے اور حیرت میں بھی پڑگئے۔سوشل میڈیا پر وہاں کے شہریوں نے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہریوں نے شدید گرما سے راحت کے دؤران مساجد میں خصوصی نماز شکرانہ ادا کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل 27 ڈسمبر سے اب تک 63 ملی میٹر تک بارش ہوئی تاہم موسم صاف ہو رہا ہے۔وزارت داخلہ نے شدید بارش کی وجہ سے کئی اہم سڑکوں کو پانی جمع ہونے کے بعد بند کرنے کا اعلان کیاہے۔

خبررساں ادارہ اے ایف پی کےمطابق، کویت،زمین کےگرم ترین ممالک میں سے ایک ہے اور یہ ملک موسلادھار بارش،برفباری اور ژالہ باری کے طوفان کی زد میں ہے۔اور کویت میں برف اور اولوں سے ڈھکی ہوئیں سڑکوں اور عمارتوں کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

وہیں رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چندعلاقوں میں برف باری ہوئی لیکن یہ محض بارش اور اولے کا مجموعہ ہو سکتا تھا جو سوشل میڈیا پر زیر گشت تصویروں اور ویڈیوز میں برف کی طرح دکھائی دے رہا تھا۔!!

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل شدہ ان ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا گیاکہ بچوں سمیت بزرگوں اور عام شہریوں نے اس موسم کا لطف لیا اور اپنے ہاتھوں سے برف کوسمیٹ کر ایک دوسرے پر پھینکنے میں مشغول ہوگئے۔

کویت کے یہ نادر و نایاب نظارے کسی یوروپی سیاحتی ملک کا منظر پیش کررہے ہیں جہاں کاموسم ہمیشہ سرد رہتاہے اور بالخصوص سردیوں میں ان ممالک میں شدید برفباری ہوتی ہے۔لیکن صحرائی ملک کویت میں اس طرح برفباری،موسلادھا بارش اور شدید ژالہ باری بدلتے موسموں اور ماحولیات کے بگڑتے توازن کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔!!

کویت کے محکمہ موسمیات کےسابق ڈائریکٹر محمد مکرم نے اے ایف پی کوبتایا کہ ہم نے 15 سالوں میں سردیوں کےموسم میں اتنےاولےنہیں دیکھے۔گلف نیوز کےمطابق کویت کے محکمہ موسمیات نے شدید گرج چمک کے ساتھ مزید ژالہ باری کی وارننگ جاری کی ہےکہ ہوائیں 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ ہوسکتی ہیں۔اور اس سے موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہےکہ ماہ نومبر کےاواخر میں سعودی عرب کے جدہ میں ہونےوالی شدیدطوفانی بارش نے 2009 کا ریکارڈ توڑ دیاتھا۔جہاں 179 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔اس بارش کے باعث عام زندگی متاثرہوئی تھی اور دو افراد جاں بحق بھی ہوگئے تھے۔وہیں تین دن قبل مکہ مکرمہ میں بھی شدید بارش کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ 

اسی طرح مغربی امریکہ اور کینیڈا میں جاریہ ہفتہ کرسمس کی تعطیلات کے دؤران شدید برفباری ہوئی تھی،جس کے باعث امریکہ میں عام زندگی مفلوج ہوگئی تھی۔اس برفباری کے باعث امریکہ میں 50 اور کینیڈا میں 4 امواتوں کی اطلاعات ہیں۔

کل ہی سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر ایسے ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئے تھ ےکہ دنیا کےسات عجوبوں میں شامل اور دنیا کا بلند ترین ” نیاگرا  آبشار NiagraFalls# ” جوکہ مغربی امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر موجود ہے۔صفر سے حد درجہ،درجہ حرارت میں گراوٹ کی حالیہ لہر کے باعث جزوی طور پر منجمد ہوگیا تھا۔اور اس کی سطح پر برف جمع ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں "

سعودی عرب : جدہ میں شدید طوفانی بارش نے 2009 کا ریکارڈ توڑ دیا، 179 ملی میٹربارش ریکارڈ، دوافراد جاں بحق،عام زندگی متاثر

 

امریکہ میں صدی کا سب سے خوفناک برفانی طوفان، دنیا کا بلند ترین نیاگرا آبشار برف میں منجمد