نئے سال کے موقع پر حیدرآباد میں سخت ٹریفک پابندیاں، تمام فلائی اوور بریج بند کردئیے جائیں گے

ریاستی خبریں

نئے سال کے موقع پر حیدرآباد میں سخت ٹریفک پابندیاں
تمام فلائی اوور بریج بند کردئیے جائیں گے،خلاف ورزی پر ہوگی کارروائی

حیدرآباد: 31۔ڈسمبر (سحرنیوزڈاٹ کام)

نئے سال کے استقبال کے لیے اُلٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔تلنگانہ سمیت دارالحکومت حیدرآباد نئے سال 2023ءکے استقبال کے لیے تیارہے ۔تاہم نئے سال کے جشن کے موقع پر ہونے والے کسی بھی واقعات و حادثات کو روکنے کی غرض سے ریاستی پولیس احتیاطی طور پر مختلف اقدامات کو یقینی بنانے میں مصروف ہے۔مختلف اضلاع میں پولیس کی جانب سے رہنمایانہ اُصول و قواعد جاری کردئیے گئے ہیں۔

حیدرآباد سٹی پولیس نے انتباہ دیاہےکہ نئے سال کےجشن کےدوران اس کی جانب سےعائد کردہ مختلف پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ساتھ ہی نئے سال کے آغاز کے موقع پر گاڑیوں کی تلاشی مہم جاری رہے گی۔شراب پی کرگاڑی چلانے والوں، دو پہیوں کی گاڑیوں پر تین سواری،تیز رفتاری اورغیرذمہ داری کےساتھ گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

کمشنر حیدرآباد سٹی پولیس مسٹر سی وی آنند کی جانب سے جاری کردہ احکام میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 21(1)کےتحت نئے سال کےآغاز کے موقع پر حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے آج ہفتہ کی رات 10 بجے سے اتوار کی اولین ساعتوں 2 بجے (رات) تک مختلف ٹریفک پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

احتیاطی اقدامات کے طور پر حیدر آباد میں موجود تمام فلائی اوور بریج ان اوقات کے دوران ٹریفک کے لیے بند کردئیے جائیں گے۔صرف بیگم پیٹ اور لنگر حوض کے فلائی اوور بریج کھلے رہیں گے۔
👈🏻 وہیں ٹراویلس کی بسوں،لاریوں اور ہیوی گاڑیوں کو رات 2 بجے تک حیدرآباد کے حدود میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

👈🏻 جبکہ این ٹی آر مارگ،نیکلس روڈ اور ٹینک بنڈ (حسین ساگر) کی جانب گاڑیوں کو گزرنے اجازت نہیں ہوگی۔اور حسین ساگرکے اطراف و اکناف کے علاقوں میں بھی ٹریفک پابندیاں عائد رہیں گی۔

👈🏻 حیدرآبادسٹی پولیس کےمطابق وی وی مجسمہ خیریت آباد کی جانب سے نیکلس روڈ اور این ٹی آر مارگ کی جانب آنےوالی ٹریفک کونرنکاری بھون اور راج بھون کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

👈🏻 بی آر کے بھون کی جانب سے این ٹی آر مارگ کی جانب آنے والی ٹریفک کو تلگو تلی جنکشن سے اقبال مینار، لکڑی کا پل اور ہوٹل ایودھیا کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

👈🏻 لبرٹی جنکشن کی جانب سے آنے والی ٹریفک کو ٹینک بنڈ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس ٹریفک کوبائیں جانب امبیڈکرمجسمہ سے تلگو تلی، اقبال مینار، رویندرا بھارتی اور دیگر راستوں سے گزارا جائے گا۔

👈🏻 خیریت آبادمارکیٹ کی جانب سےنیکلس روٹری کی جانب جانے والی ٹریفک کو براہ خیریت آباد (بڑا گنیش)،سینسیشن تھیٹر،راج دوت لین اور لکڑی کا پل کی جانب موڑا جائے گا۔

👈🏻 منٹ کمپاؤنڈ ،سیکریٹریٹ سے ملحق راستہ عام ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

👈🏻 نلہ گٹہ ریلوے بریج کی جانب سےآنےوالی ٹریفک کوسنجیویا پارک اور پی وی این مارگ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس ٹریفک کو رانی گنج اور منسٹر روڈ  کی جانب موڑا جائے گا۔

👈🏻 سکندرآباد کی جانب سےآنے والی ٹریفک کا رخ نئے سال کے آغاز سے قبل مذکورہ بالا اؤقات کےدؤران سیلنگ کلب سے براہ کواڑی گوڑہ چوراہا ، لوور ٹینک بنڈ، کٹہ میسماں مندر، بائیں جانب، اشوک نگر اور آر ٹی سی چوراہا کی جانب سے گزارا جائے گا۔اس سلسلہ میں حیدرآباد سٹی پولیس نے تمام شہریوں سے خواہش کی ہےکہ عوام کےبہتر مفاد میں عائد کی جارہیں ان ٹریفک پابندیوں پر سختی کے ساتھ عمل کریں اور ساتھ ہی پولیس عہدیداروں، ڈیوٹی پر موجود ملازمین پولیس سے تعاون کریں۔

N O T I F I C A T I O N –
In exercise of the powers conferred upon me under section 21 (1) (b) of the Hyderabad City Police Act, I, C.V. Anand, I.P.S., Commissioner of Police, Hyderabad, do hereby notify, for information of the general public, that, in order to facilitate proper control and regulation of traffic in view of the New Year celebrations on the intervening night of 31-12-2022/01-01-2023, the following traffic restrictions are imposed for the vehicular traffic around Hussain Sagar lake.
Vehicular traffic will not be allowed on NTR Marg, Necklace Road and Upper Tankbund from 2200 hrs to 0200 hrs on the intervening night of 31-12-2022/01-01-2023. Public is requested to take the following alternate routes:
1) Vehicular traffic coming from V.V. Statue (Khairatabad) towards Necklace Road and NTR Marg will be diverted at V.V. Statue (Khairatabad) towards Nirankari and Rajbhavan Road.
2) Vehicular traffic coming from BRK Bhavan towards NTR Marg will be diverted at Telugu Thalli Junction towards Iqbal Minar, Lakadikapul, Ayodhya.
3) Vehicular traffic coming from Liberty Junction will not be allowed towards Upper Tankbund, hence commuters should take left at Ambedkar statue, Telugu thalli, Iqbal Minar, Ravindra Bharathi and other alternate roads.
4) Vehicular traffic coming from Khairatabad Market to go towards Necklace Rotary will be diverted at Khairatabad (Bada Ganesh) towards Sensation Theater, Rajdoot lane, Lakdikapul.
5) The Mint compound lane adjacent to Secretariat will be closed for general vehicular traffic.
6) Vehicular traffic coming from Nallagutta Railway Bridge will not be allowed towards Sanjeevaiah Park and PVNR Marg and will be diverted towards Ranigunj/Minister Road.
7) Vehicular traffic coming from Secunderabad will be diverted at the Sailing Club towards Kavadiguda X Roads, Lower Tankbund, Kattamaisamma Temple, left turn & Ashok Nagar, RTC X Roads.
All the flyovers in the city will be closed for Traffic on the intervening night of 31-12-2022/01-01-2023, except 1) Begumpet and 2) Langar House flyovers.
Travel Buses, Lorries and Heavy Vehicles will not be allowed in Hyderabad City limits, till 0200 hrs of 01-01-2023.
Hyderabad traffic police will undertake extensive checks to curb (i) Drunken driving (ii) Rash and Negligent driving (iii) Over speeding & (iv) Triple riding on two wheelers and other traffic violations in the interest of public order and safety. People are requested to kindly follow traffic safety rules for their own safety and co-operate with the police personnel on duty.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے