مدھیہ پردیش میں 6 سالہ لڑکا اپنے بیمار باپ کو ٹھیلہ بنڈی پر لادکر ہسپتال لے گیا

مدھیہ پردیش میں 6 سالہ لڑکا اپنے بیمار باپ کو ٹھیلہ بنڈی پر لادکر ہسپتال لے گیا

بھوپال: 12۔فروری
(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

مرکزی اور ریاستی حکومتیں مستحق اور غریب طبقہ کے لیے بالخصوص طبی اور تعلیمی سہولتوں جو کہ ان کا دستوری حق ہے کے معاملہ میں بلند بانگ دعوے کرتی رہتی ہیں۔چار قدم آگے بڑھ کر کمر توڑ مہنگائی،مذہبی منافرت،بیروزگاری اورغربت کے بڑھتے اس دؤر کو امرت کال کا نام دیا گیاہے۔وہیں بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کو ڈبل انجن سرکار کالقب بھی دیاگیاہےکہ ایک طرف مرکزی اور دوسری طرف ریاستی حکومت۔ !

لیکن بی جے پی اقتدار والی ریاست مدھیہ پردیش کا ایک انتہائی افسوسناک اوردل شکن ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہواہے۔جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 6 سالہ بچہ ایک ٹوٹی پھوٹی ٹھیلہ بنڈی پر اپنے بیمار باپ کو لٹاکر بنڈی کو ڈھکیلتے ہوئے ہسپتال پہنچارہاہے۔اور اس ٹھیلہ بنڈی کے ایک کونے کے ساتھ چلتی ہوئی اس بچہ کی ماں ٹھیلہ بنڈی کو کھینچنے میں اس کی مدد کر رہی ہے۔

مدھیہ پردیش میں چند ماہ قبل ایسے مختلف واقعات پیش آئے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے کسی کے بھی خلاف کوئی کارروائی کی اطلاع نہیں ہے۔کیونکہ ایک فون کال پر فوری مفت ایمبولنس کی سہولت مدھیہ پردیش میں بھی دستیاب ہے۔لازمی ہے کہ حکومت مدھیہ پردیش اس معاملہ سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنائے۔

میڈیا اطلاعات کےمطابق سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے 670 کلومیٹر کےفاصلہ پر موجود سنگراؤلی ضلع کا ہے اور اس 6 سالہ بچہ نے اپنے بیمار باپ کو لٹاکر تین کلومیٹر تک ٹھیلہ بنڈی کو ڈھکیل کراپنی ماں کےساتھ ہسپتال پہنچا۔

سوشل میڈیا پر اس افسوسناک واقعہ کے ویڈیو کو دیکھنے کے بعد یہ کہتے ہوئے تنقید کی جا رہی ہے کہ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مدھیہ پردیش میں شعبہ صحت کی حالت کیسی ہوگی۔؟

میڈیا اطلاعات کے مطابق شاہ خاندان نے مریض کو سرکاری ہسپتال منتقل کرنے کےلیے سرکاری ہسپتال سے ربط قائم کرتے ہوئے ایمبولنس طلب کی تھی۔تاہم 20 منٹ گزر جانے کے باوجود ایمبولینس نہیں پہنچی۔اس کے بعد مریض کی بیوی اور 6 سالہ بچہ اسے لکڑی کےٹھیلہ بنڈی پر لاد کر ہسپتال لے گئے ۔کیونکہ وہ اس کے لیے کسی خانگی ہسپتال یا ایمبولنس/گاڑی کا خرچہ اور کرایہ ادا کرنے کی اسطاعت نہیں رکھتے۔

اس واقعہ کا ویڈیو اور اطلاع عام ہونے کےبعد سنگراؤلی ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں نے اس معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔اور اس معاملہ میں قصور وار پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کا تیقن دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں "

ماں کی نعش کو موٹرسیکل پر باندھ کر 80 کلومیٹر کا سفر، مدھیہ پردیش میں پھر ایک بار انسانیت ہوئی شرمسار، ایمبولنس فراہم کرنے سے انکار

 

فرش پر بٹھاکر لڑکی کو خون چڑھایا گیا، ماں خون کی تھیلی پکڑ کر کھڑی رہی، مدھیہ پردیش میں پھر انسانیت ہوئی شرمسار

مدھیہ پردیش میں ایمبولنس کی آمد میں تاخیر، حادثہ میں زخمی نوجوان جے سی بی مشین کے ذریعہ ہسپتال منتقل

سحر نیوز ڈاٹ کام
کو ایک جزوقتی ماہر مترجم کی ضرورت ہے۔
جن کا تعلق اردو صحافت سے ہو اور جو انگریزی سے گوگل ترجمہ کی مدد لیے بغیر اردو ترجمہ کرسکتے ہوں۔
خواہشمند خواتین اور مرد اس ای۔میل پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
sahernews.com@gmail.com