تلنگانہ میں سالانہ امتحانات اور گرمائی تعطیلات کا شیڈول جاری

تلنگانہ میں سالانہ امتحانات اور گرمائی تعطیلات کا شیڈول جاری
مارچ کے دوسرے ہفتہ سے نصف دن کا اسکول!!
3 اپریل سے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات

حیدرآباد: 12۔فروری (سحرنیوزڈاٹ کام)

حکومت تلنگانہ نے ریاست کے تمام سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کے دؤران نصف دن کا اسکول، سالانہ امتحانات اور گرمائی تعطیلات کا آج اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیمات کی جانب سے آج جاری کردہ گرمائی تعطیلات کے شیڈول کےساتھ تعلیمی سال 2023ءسمیٹیو اسسمنٹ۔2 (ایس اے/تعلیمی پالیسی )کے تحت منعقد کیے جانے والے سالانہ امتحانات کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔

قبل ازیں محکمہ تعلیمات کی جانب سے جاری کردہ تعلیمی کیلنڈر کےمطابق اول تو نویں جماعت کےطلبہ کےلیے سمیٹیو اسسمنٹ۔2 (ایس اے/تعلیمی پالیسی)کے ذریعہ امتحانات کا انعقاد 10 اپریل سے ہونا طئے کیا گیا تھا تاہم اس میں دو دنوں کی توسیع کی گئی ہے اور اب یہ امتحانات 12 اپریل سے منعقد ہوں گے۔

جبکہ ریاست میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 3 اپریل سے 13 اپریل تک منعقد ہوں گے۔اسی کے پیش نظر محکمہ تعلیمات نے اول تا نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو 12 اپریل سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گرما کی شدت میں اضافہ کے پیش نظر ماہ مارچ کےدوسرے ہفتہ سے نصف دن کے اسکول پر عمل آوری کے امکانات ہیں۔!!تاہم اس سلسلہ میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ریاست میں اول تا پانچویں جماعت کے طلبہ کے لیے سالانہ امتحانات میں چار مضامین ہونے کے باعث امتحانات  کا 17 اپریل کو اختتام عمل میں آئے گا۔جبکہ چھٹی تا نویں جماعتوں کے طلبہ کے سالانہ امتحانات 20 اپریل کو ختم ہوں گے۔

محکمہ تعلیمات نے اسکول انتظامیہ کو ان امتحانات کےنتائج 21 اپریل تک جاری کرتےہوئےریکارڈ میں جمع کرنے کی ہدایت دی ہےاور بعدازاں 24 اپریل کو اؤلیائے طلبہ Parents Committee#  کی میٹنگ منعقد کیا جائے۔

محکمہ تعلیمات تلنگانہ کے اعلان کے مطابق ریاست کے تمام سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں کو 25 اپریل بروزمنگل سے 11 جون،بروز اتوار تک یعنی 48 دنوں پر مشتمل گرمائی تعطیلات ہوں گی۔اور 12 جون بروز پیر سے نئے تعلیمی سال 2023-2024 کا آغاز ہوگا۔

 

سحرنیوز ڈاٹ کام
کو ایک جزوقتی ماہر مترجم کی ضرورت ہے۔
جن کا تعلق اردو صحافت سے ہو اور جو انگریزی سے گوگل ترجمہ کی مدد لیے بغیر اردو ترجمہ کرسکتے ہوں۔
خواہشمند خواتین اور مرد اس ای۔میل پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔
sahernews.com@gmail.com