بندر نے سڑک پر پڑی ہوئی ساڑی پہن کرسب کو تفریح کا سامان فراہم کردیا،سوشل میڈیا پر تصاویر ہوئیں وائرل

بندر نے سڑک پر پڑی ہوئی ساڑی پہن کرسب کو تفریح کا سامان فراہم کردیا
سوشل میڈیا پر تصاویر ہوئیں وائرل

حیدرآباد: 25۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا اس لیے وجود میں لایا گیا تھا کہ اس کے ذریعہ صارفین کو کچھ دیر کے لیے ہی سہی تفریح فراہم ہوجائے اور وہ اپنی پریشانیاں و مشکلات کو بھول کر کچھ دیر کے لیے تازہ دم ہوجائے۔

لیکن برا ہو سیاست،اقتدار کی ہوس اور اس کے پالتو اور فالتو لوگوں کا کہ اب سوشل میڈیا کسی کے لیے بھی تفریح کاسامان نہیں بلکہ اس کے ذریعہ نفرت پیدا کرنے،جھوٹے،بناوٹی اور اِدھر اُدھر کے ویڈیوس اور فوٹوس کی جوڑ توڑ کے ذریعہ اس ملک کے امن پسند لوگوں کے درمیان بہت زیادہ نفرت پیدا کردی گئی ہے!!

کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو کھول کر دیکھیں اس پر زیادہ تر مواد منافرت پر مبنی ہوگا یا پھر قتل و غارت گری والا مواد ہوگا یا کسی کو دھمکانے والے مواد کو وائرل کیا جارہا ہوگا!!

ایسے ماحول میں بھی وقفہ وقفہ سے سوشل میڈیا کے انہی پلیٹ فارمس پر ہوا کے خوبصورت جھونکوں کی طرح کوئی ویڈیو یا تصاویر وائرل ہوجاتی ہیں کہ جن کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین مسکرائے بناء یا قہقہے لگائے بنا نہیں رہ سکتے۔

یا پھر بلاء مذہبی تفریق کسی انسان کی مدد کرنے یا اس کی جان بچانے والے ویڈیوس اور تصاویر بھی سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیتے ہیں جنہیں دیکھ کر واااہ کہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک بندر کی چند ایسی ہی تصاویر وائرل ہوئی ہیں جسے دیکھ کر بے اختیار ہنسی آجاتی ہے جو کہ سڑک پر پڑی ہوئی ایک ساڑی کے ساتھ مختلف انداز میں مصروف تھا کہ کسی نے اس کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر ڈال دیں اور دیکھتے دیکھتے یہ میڈیا اور سوشل میڈیا دونوں پر وائرل ہوگئیں۔

کسی شخص کی عجیب و غریب حرکتیں دیکھ کر ہر کوئی بے ساختہ کہہ اٹھتا ہے کہ کیا بندروں جیسی حرکت کررہے ہو؟

جب بندر ہی ایسی حرکتیں کرنے لگ جائے تو پھر اس سے سوال کون کرے؟

دراصل یہ واقعہ آندھرا پردیش کے سریکا کولم شہر کے سات راستے کے ایک کنارے کا ہے جہاں پر ایک بندر وہاں پڑی ہوئی ایک ساڑی کو اٹھاکر اسے مختلف انداز میں اپنے اوپر اوڑھتے ہوئے وہاں موجود لوگوں کو ہنسی کے ساتھ ساتھ حیرت میں ڈال دیا۔

ساڑی کے ساتھ اس بندر کی مختلف انداز میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت کا اظہار کررہے ہیں اور ان کے چہرے پر بھی مسکراہٹ دؤڑ رہی ہے کہ بندر ایک ساڑی کے ساتھ کیسے کیسے اسٹائل میں تصاویرکے لیے پوز دے رہا ہے!!