Skip to content
15/04/2026
Saher News

Saher News

نیوز پورٹل

  • سر ورق
  • بین الاقوامی
  • قومی
  • ریاستی
  • فلمی صفحہ
  • طبی نسخے
  • سوشل میڈیا وائرل
  • مضامین و رپورٹس
  • ہمارے بارے میں
Main Menu
فلمی صفحہ / قومی خبریں

ٹوئٹر نے کنگناراناوت کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا

04/05/2021 - by سحر نیوز

ٹوئٹر نے کنگناراناوت کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا

نئی دہلی:04مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

سوشیل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر ہر معاملہ میں مذہبی منافرت کو ہوا دینے والی، ممتاز و مشہور فلمی اور سیاسی شخصیتوں بشمول اپنے قدیم عاشق فلم اداکار ہرتیک رؤشن کی تضحیک کرنے میں ماہر اور انتہائی متنازعہ مانی جانے والی کنگناراناوت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو آج ٹوئٹر نے مستقل طورپر بند کردیا ہے۔

مغربی بنگال میں بی جے پی کی شکست اور اسکے بعد ہونے والے تشدد کے واقعات کو لیکر اُکسانے والے ٹوئٹ کررہی تھیں جسے دیکھتے ہوئے ٹوئٹر نے آج یہ اہم فیصلہ کیا ہے جبکہ کئی معاملات میں منہ پھٹ عورت کی شبیہ کی حامل کنگناراناوت کے ٹوئٹس کے خلاف صارفین نے بارہا مرتبہ ٹوئٹر سے شکایت کی تھی جسکے بعد خود کنگنا راناوت نے اپنے کئی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردئیے تھے یا پھر ٹوئٹر نے شکایت پرانکے متنازعہ ٹوئٹس کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔

دراصل کل سواپن داس گپتا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے نانور میں بی جے پی کے تائیدی ہزاروں ہندؤوں کو مارا پیٹا جارہا ہےاور ہندو خود کو بچانے کیلئے گاؤں سے فرار ہونے اور چھپنے پر مجبور ہیں۔

اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کل رات دس بجے کنگنا راناوت نے بنگال میں صدر راج کا نفاذکے ہیاش ٹاگ کیساتھ انتہائی قابل اعتراض ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ غنڈوں کو ختم کرنے کیلئے ہمیں سوپر غنڈوں کی ضرورت ہے ساتھ ہی کنگنا راناوت نے اس ٹوئٹ میں لکھا کہ مودی جی اپنا 2000ء والا ویراٹ کا روپ دکھائیں!

اس سے قبل مغربی بنگال کے انتخابی نتائج کے دؤران بی جے پی کی شکست کے بعد کنگنا راناوت نے ایک اُکسانے والا ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بنگلہ دیشی اور روہنگیائی ممتا بنرجی کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔جس سے محسوس ہوتا ہے کہ ہندواکثریت میں نہیں ہیں۔ کنگنارانا و ت نے اپنے اسی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ اطلاع ہیکہ بنگالی مسلمان غریب ہیں ۔شاباش ! دوسرا کشمیر تیار ہورہاہے! جس پر کل ہی ترنمول کانگریس کے ایک لیڈر نے مغربی بنگال میں کنگنا راناوت کے خلاف پولیس میں کیس درج کروایا ہے۔ جبکہ اس سے قبل مشہور شاعر و فلمی شخصیت جاوید اختر کے خلاف بھی ٹوئٹر پر الزامات عائد کیے جانے کے بعد جاوید اختر کنگناراناوت کیخلاف عدالت سے رجوع ہوئے ہیں۔

کنگناراناوت کے ٹوئٹراکاؤنٹ کو مستقل طورپر بندکرنے کے بعد ٹوئٹر نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ اس سائٹ پر کسی کو بھی کسی بھی طرح کی منافرت پھیلانے یا تشدد کو ہوا دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کنگنا راناوت جس کے ٹوئٹر اور فیس بک پر لاکھوں فالوورس ہیں نے ٹوئٹر سے معطل ہونے کے بھی ڈھٹائی کیساتھ الزام عائد کیا ہے ٹوئٹر والے امریکی گورے ہیںاور وہ دیگر سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعہ اپنی روِ ش پر قائم رہیں گی اور اپنی بات رکھیں گی۔

Twitter has only proved my point they're Americans & by birth, a white person feels entitled to enslave a brown person, they want to tell you what to think, speak or do. I have many platforms I can use to raise my voice, including my own art in the form of cinema: Kangana Ranaut pic.twitter.com/isGS4QqOQo

— ANI (@ANI) May 4, 2021

 

Share this post:
Tagged#twitter-account-suspended-of-kangana-ranaut-by-twitter-

Related Posts

حسرت جے پوری، بس کنڈاکٹر سے گیت کار تک کا سفر ، تم مجھے یوں بھلا نہ پاؤگے،جانے کہاں گئے وہ دن ،بہاروں پھول برساؤ میرا محبوب آیا ہے جیسے گیتوں کا خالق

17/09/202518/09/2025

حسرت جے پوری : جانے کہاں گئے وہ دن، چاہے کوئی مجھے جنگلی کہے سے سُن سائبا سُن تک، 25 ویں برسی پر خراج عقیدت : یحییٰ خان

17/09/202417/09/2025

سپریم کورٹ نے فلم ” ہمارے بارہ ” کی ریلیز پر روک لگا دی

13/06/202414/06/2024

پوسٹوں کی نیویگیشن

Previous Article آئی پی ایل 2021 کے بقیہ میچ منسوخ کردئیے گئے
Next Article تلنگانہ کے خانگی ہسپتالوں کوحکومت نے دی کوویڈویکسین دینے کی اجازت اور مختلف ہدایات

About سحر نیوز

View all posts by سحر نیوز →

تازہ خبریں

  • تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان!
  • مینارٹی طبقہ کے نوجوانوں کے لیے بیرون ممالک ملازمتوں کے بہترین مواقع، استفادہ کرنے مینارٹی ویلفیئر آفیسر وقارآباد ضلع راجیشوری
  • نیپال میں منعقدہ شوٹنگ بال مقابلہ میں تانڈور کے محمد معز نے گولڈ میڈل حاصل کیا
  • تانڈور کے محمد معز نیپال میں منعقدہ شوٹنگ بال مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرینگے
  • تلنگانہ کے وزیر معدنیات وویک وینکٹ سوامی سے تانڈور اسٹون مرچنٹس اور کواری اونرس اسوسی ایشن کے عہدیداروں کی نمائندگی
  • تلنگانہ حکومت نے نفرت انگیز، اشتعال انگیز تقاریر اور سوشل میڈیا پوسٹس کی روک تھام کے لیے بِل کو منظوری دے دی، پیرنٹس بِل بھی منظور
  • مرکزی وزیر سیاحت و معدنیات جی۔کشن ریڈی سے تانڈور اسٹون مرچنٹس اور کواری اونرس کے عہدیداروں کی ملاقات
  • حیدرآباد : معین آباد کے فارم ہاؤز پر ایگل ٹیم اور ایس او ٹی کا دھاوہ، منشیات ضبط!، سابق رکن اسمبلی اور ایم پی پولیس تحویل میں!!
  • تلنگانہ میں پکوان گیس کی کوئی قلت نہیں، سوشل میڈیا کے پروپگنڈہ سے عوام پریشان نہ ہوں : وزیر سول سپلائز اُتم کمار ریڈی
  • تلنگانہ میں موسم گرما کے پیش نظر 15 مارچ سے نصف دن کا اسکول، 24 اپریل سے 12 جون تک گرمائی تعطیلات
Copyright © 2026 Saher News.
Powered by WordPress and HitMag.
Designed by Haysky.com