آئی پی ایل 2021ء کے بقیہ میچ منسوخ کردئیے گئے
ممبئی:04۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)
ملک میں جاری انڈین پریمئرلیگ (آئی پی ایل ) کے بقیہ میچوں کو منسوخ کردیا گیاہے۔آئی پی ایل چیرمین برجیش پٹیل نے آج یہ اعلان کیا ہے۔
UPDATE: The Indian Premier League Governing Council (IPL GC) and Board of Control for Cricket in India (BCCI) in an emergency meeting has unanimously decided to postpone IPL 2021 season with immediate effect.
Details – https://t.co/OgYXPj9FQy pic.twitter.com/lYmjBId8gL
— IndianPremierLeague (@IPL) May 4, 2021
ٹوئنٹی ۔ٹوئنٹی کی آئی پی ایل سیریز کا 9 اپریل سے آغاز ہوا تھا اور پہلا میچ 9 اپریل کو ممبئی انڈینس اور رائل چیلنج بنگلور کے درمیان چدمبرم اسٹیڈیم ،چنئی میں کھیلا گیا تھا جس کا اختتام 30مئی کو احمدآباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں ہونا تھا۔
تاہم اس سیریز کے دؤران 6 کھلاڑیوں کے بشمول دیگر اسٹاف کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث آج منگل کے دن آئی پی ایل کو گورننگ کونسل اوربورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے عہدیداروں کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے آئی پی ایل کے بقیہ میچوں کو منسوخ کردینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئی پی ایل 2021ء میں جملہ 60 میچ کھیلے جانے تھے جن میں سے 31 واں میچ آج 4 مئی کوسن رائزرس حیدرآباد اورممبئی انڈینس کے درمیان دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلاجانے والا تھا۔
ملک میں جاری کورونا وائرس کی دوسری لہر کے قہر کے دؤران آئی پی ایل کے انعقاد اور ہنوز اس کو جاری رکھے جانے کیخلاف بشمول کانگریس پارٹی سوشیل میڈیا پر اور عوام میں سوال اٹھائے جارہے تھے۔!!