میری برا کا سائز بھگوان لے رہے ہیں!اداکارہ شویتا تیواری کا متنازعہ بیان،وزیر داخلہ مدھیہ پردیش نے پولیس کو کارروائی کی ہدایت دی

میری برا کا سائز بھگوان لے رہے ہیں!
اداکارہ شویتا تیواری کا متنازعہ بیان،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
وزیر داخلہ مدھیہ پردیش نے پولیس کو تحقیقات اور کارروائی کی ہدایت دی

بھوپال: 27۔جنوری(سحرنیوز ڈاٹ کام/ایجنسیز)

ٹیلی ویژن سیرئیل ” کسوٹی زندگی” سے مقبولیت حاصل کرنے والی ٹی وی اور فلم اداکارہ شویتا تیواری کی جانب سے” زیر جامہ کپڑوں” سے متعلق کیے گئے یک متنازعہ کمنٹ نے تنازعہ کی شکل اختیار کرلی ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ان کا اس بیان والا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر تنقیدوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

دراصل کل چہارشنبہ کو شویتا تیواری نے مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں اپنی ویب سیریز ” شو اسٹاپر” کی تشہیر کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کسی سوال پر کہا تھا کہ "میری برا کا سائز بھگوان لے رہے ہیں”۔

” بھوپال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں شویتا تیواری کی جانب سے کیے گئے متنازعہ کمنٹ والا ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے”

https://twitter.com/MeghBulletin/status/1486658256084693000

اس پریس کانفرنس میں اس ویب سیریز میں ان کے ساتھ کام کرنے والے روہت رائے،ڈگنگنا سوریاونشی اور سوربھ راج جین بھی موجود تھے۔

شویتا تیواری 2001 سے 2008 تک چلنے والے ٹی وی سیرئیل” کسوٹی زندگی” کے بعد 2011 میں اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں جب انہوں نے ” بِگ باس۔4 ” کا فائنل جیتا تھا۔

ٹیلی ویژن اداکارہ شویتا تیواری کی جانب سے بھوپال میں دئیے گئے اس متنازعہ بیان کے بعد آج مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ مسٹر نروتم مشرا نے بھوپال پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ شویتا تیواری کے تبصرہ کی تحقیقات کرتے ہوئے اندرون 24 گھنٹے انہیں رپورٹ پیش کرے۔

مشہور ٹی وی سیرئیل "مہابھارت” کے اداکار سوربھ جین جنہوں نے مہابھارت سیرئیل میں بھگوان کرشنا کا کردار ادا کیا تھا، آنے والی اس ویب سیریز شو اسٹاپر میں ایک ” برا فٹر ” کا کردار اداکریں گے۔اس پریس کانفرنس کے دؤران شویتا تیواری نے مذاق میں سوربھ جین کے حوالے سے مبینہ بیان دیا ہے۔

دوسری جانب بھوپال میں دئیے گئے شویتا تیواری کے اس متنازعہ بیان کے متعلق آج جمعرات کو جب صحافیوں نے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ” میں نے اسے سنا ہے اور میں اس کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

"وزیر داخلہ مدھیہ پردیش ڈاکٹر نروتم مشرا نے مزید کہا کہ "میں نے بھوپال کے پولس کمشنر کو اس کی جانچ کرنے اور 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ دینے کی ہدایت دی ہے۔اس کے بعد ہم دیکھیں گے کہ اس معاملے میں کیا کارروائی کی جاسکتی ہے۔

اسی کے ساتھ ڈاکٹر نروتم مشرا،وزیر داخلہ مدھیہ پردیش نے ٹوئٹر پر ریاستی ڈی جی پی کو ٹیاگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ”بھوپال میں اداکارہ شویتا تیواری کا دیا گیا بیان قابل مذمت ہے۔بھوپال پولیس کمشنر مکرند دیوسکر کو حقائق اور سیاق و سباق کی جانچ کرنے اور 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے،جس کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا”۔

اپیل