ٹیٹ کا امتحان کل، تانڈور کے امیدواروں کے لیے خصوصی بس سرویس

ٹیٹ کا امتحان کل
تانڈور کے امیدواروں کے لیے خصوصی بس سرویس

وقارآباد/تانڈور :11۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ میں کل 12 جون،بروز اتوار ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ (ٹیٹ TET#) کے امتحانات کا انعقادعمل میں لایا جارہا ہے۔اس سلسلہ میں ٹیٹ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں کی سہولت کی غرض سےتلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی)کی جانب سے ضلع وقارآباد کے تانڈور سے حیدرآباد,محبوب نگر،سنگاریڈی اور ظہیرآباد کے لیے خصوصی بسوں کا نظم کیا گیا ہے۔

تانڈور اور اطراف کے مقامات کے امیدواروں کے لیے تانڈور بس اسٹانڈ سے حیدرآباد کے لیے کل 12 جون کی صبح 30-3 بجے،4 بجے،20-4 بجے،40-4 بجے، 5 بجے، 20-5 بجے، 40-5 بجے، 6 بجے، 20-6 بجے، 40-6 بجے اور 7 بجے خصوصی بسیں روانہ ہوں گی۔

جبکہ تانڈور بس اسٹانڈ سے محبوب نگر کے لیے کل صبح 20-3 بجے، 40-3 بجے، 4 بجے، 20-4 بجے، 40-4 بجے، 5 بجے، 20-5 بجے، 40-5 بجے، 6 بجے،20-6 بجے، 40-6 بجے، اور 7 بجے بسیں روانہ ہوں گی۔

اسی طرح تانڈور بس اسٹانڈ سے سنگاریڈی کے لیے کل صبح 6 بجے، 30-6 بجے، 7 بجے اور 30-7 بجے صبح خصوصی بسیں روانہ ہوں گی۔ظہیرآباد کے لیے تانڈور بس اسٹانڈ سے صبح 6 بجے، 30-6 بجے اور 7 بجے بسیں روانہ ہوں گی۔

وہیں ضلع وقارآباد کے پرگی بس اسٹانڈ سے بھی ٹیٹ کے ان امتحانات میں شرکت کررہے امیدواروں کے لیے حیدرآباد، شادنگر،محبوب نگر،تانڈور،وقارآباد تک خصوصی بسوں کا نظم کیا گیا ہے۔

کل 12 جون کو 9 بجے صبح تا دوپہر 30-12بجے”ٹیٹ”کےپرچہ اول کا انعقاد ہوگا۔جبکہ اسی دن 30-2بجے دن تا شام 5بجے ٹیٹ کے پرچہ دوم کا انعقاد ہوگا۔

ٹیٹ کے ان امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام امیدوار اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ”ایک منٹ کی بھی تاخیر سے امتحانی مرکز پہنچنے والے امیدواروں کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی"۔اس لیےتمام امیدوار نصف گھنٹہ قبل ہی اپنے اپنے امتحانی مراکز پہنچ جائیں۔

اور اس ٹیٹ کے امتحانات کے موقع پر امیدواروں کوامتحانی مرکز میں اپنے ساتھ موبائل فونس،ایپل واچ یا دیگرالیکٹرانک اشیاءلے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ ریاست تلنگانہ میں پانچ سال بعد ٹیٹ کا امتحان منعقد ہورہا ہے۔

کل 12 جون کو "ٹیٹ” کے امتحانات میں شرکت کررہے تمام امیدواروں کے لیے سحر نیوز ڈاٹ کام کی جانب سے نیک خواہشات پیش ہیں۔