تانڈور کے مساجد،منادر،ریلوے اسٹیشن،بس اسٹانڈ،سینماتھیٹرس
اور شاپنگ مالس میں بم اور ڈاگ اسکواڈ کی تلاشی مہم
عوامی تحفظ ہی محکمہ پولیس کی اولین ترجیح:ضلع ایس پی کوٹی ریڈی کا بیان
وقارآباد/تانڈور:11۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع وقارآباد مسٹر این۔کوٹی ریڈی آئی پی ایس کی ہدایت پر بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیموں نے آج تانڈور کی مساجد، یہاں کے منادر،ریلوے اسٹیشن،بس اسٹانڈ، بس ڈپو،سینما تھیٹرس اور شاپنگ مالس میں تلاشی مہم چلائی۔
پولیس ذرائع نے اس تلاشی مہم کوحسب معمول قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس تلاشی مہم کا مقصد اگر امن و امان کی فضا کو مکدر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے غیرسماجی عناصر کی جانب سے دھماکہ خیز مادہ یامشتبہ اشیا رکھی گئیں ہوں تو انہیں ضائع کرنا تھا۔تاہم اس تلاشی مہم کے دؤران ایسی کوئی اشیاء پولیس کو دستیاب نہیں ہوئیں۔

بعدازاں ایس پی ضلع وقارآباد مسٹر این۔کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے کہا کہ اس بم اسکواڈ اور ڈاگ اسگواڈ ٹیموں میں خصوصی تربیت یافتہ پولیس عہدیداران اور دھماکہ خیز اشیاء کا پتہ لگانے والے تربیت یافتہ کتے شامل ہیں۔جن کی خدمات اسی غرض سے حاصل کی جاتی ہیں۔اور یہ ٹیمیں ضلع کے مختلف مقامات پر اچانک اسی طرح کی تلاشی مہم انجام دیتےہوئےعوام کےتحفظ و امن وامان کی برقراری میں اہم رول اداکرتی ہیں
ایس پی ضلع وقارآباد مسٹر این۔کوٹی ریڈی آئی پی ایس نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی برقراری اور عوامی تحفظ ہی محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتی ہے۔
ساتھ ہی ضلع ایس پی نے عوام سے خواہش کی کہ اگر وہ دھماکہ خیز اشیاء اور نشیلی اشیاء کی خرید و فروخت سے واقف ہوں یا انہیں کوئی شبہ ہوتو فوری پولیس کو اطلاع دیں۔تانڈور میں آج منظم کی گئی اس ڈاگ اور بم اسکواڈ تلاشی مہم میں اے آر ہیڈ کانسٹیبل سنجیویا کے علاوہ دیگر ٹیم کے اراکین نے حصہ لیا۔


